اتوار, اگست 30, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

۸سے ۱۰جنوری تک برفباری کے ایک اور مرحلے کا امکان

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-01-03
in اہم ترین
A A
وادی کے بالائی اور میدانی علاقوںمیں برفباری

Snow

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آغا روح اللہ نے ڈاکٹر فاروق کی جھولی بھر دی

حضرت بل میں میلا البنی ؐکے بعد کے جمعہ کا عظیم الشان اجتماع

سرینگر//
وادی کشمیر میں خشک موسم کے بیچ زمستانی ہواؤں کا زور جاری رہتے ہوئے محکمہ موسمیات نے وادی میں برف و باراں کے ایک اور مرحلے کی پیش گوئی ہے ۔
دریں اثنا وادی کے مشہور سیاحتی مقامات گلمرگ اور پہلگام میں رواں سیزن کی اب تک کی سرد ترین راتیں درج ہوئی ہیں۔
متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں۸سے۱۰جنوری تک برف و باراں کا امکان ہے ۔انہوں نے کہا کہ وادی میں۶جنوری تک موسم خشک رہنے کا امکان ہے تاہم اس کے بعد۷جنوری کو موسم ابر آلود رہ سکتا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ بعد ازاں۸سے۱۰جنوری تک بھی موسم ابر آلود رہ سکتا ہے اور اس دوران برف باری اور بارشیں ہونے کے۷۰فیصد امکانات ہیں۔
وادی میں مطلع صاف رہنے سے شبانہ درجہ حرارت میں مزید گراوٹ درج ہوئی ہے جس سے پیر کی صبح آبی ذخائر یہاں تک کہ گھروں میں نصب نلوں کا پانی بھی جم گیا تھا جس کے نتیجے میں لوگوں کو صبح کے وقت وضو کرنے کیلئے پانی دستیاب نہیں تھا۔
وادی کے سیاحتی مقامات گلمرگ اور پہلگام میں رواں موسم کی اب تک کی سرد ترین راتیں درج ہوئی ہیں جہاں شبانہ درجہ حرارت بالترتیب منفی۰ء۱۰ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی۶ء۹ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
دارلحکومت سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۴ء۵ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت۵ء۰ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔سرینگر میں۲۵دسمبر کو رواں سیزن کی سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی تھی جب کم سے کم درجہ حرارت منفی۸ء۵ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
شمالی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۷ء۵ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی۵ء۴ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۸ء۵ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت۳ء۰ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۴ء۱۵ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ضلع کرگل میں بھی شبانہ درجہ حرارت منفی۴ء۱۵ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
بتادیں کہ وادی میں شہنشاہ زمستان چالیس روزہ چلہ کلان بر سر اقتدار ہے اس کا دور اقتدار۲۱دسمبر سے شروع ہو کر۳۱جنوری کو اختتام پذیر ہوجاتا ہے ۔
یہ چلہ ٹھٹھرتی سردیوں اور بھاری برف باری کیلئے مشہور ہے اس کے بعد بیس روزہ چلہ خورد تخت نشین ہوجاتا ہے جس کی حکومت کے دوران سردی کا زور قدرے تھم جاتا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

تین سینئر پروفیسروں کو پرنسپل عہدے کا چارج

Next Post

راجوری میں آئی ای ڈی دھماکے کا نشانہ سینئر افسران تھے :ڈی جی پی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آغا روح اللہ نے ڈاکٹر فاروق کی جھولی بھر دی
اہم ترین

آغا روح اللہ نے ڈاکٹر فاروق کی جھولی بھر دی

2026-08-29
جمعتہ الوداع کے عظیم الشان اجتماعات
اہم ترین

حضرت بل میں میلا البنی ؐکے بعد کے جمعہ کا عظیم الشان اجتماع

2026-08-29
۲۰۲۶کے پہلے سات ماہ میں لداخ میں تین لاکھ۳۰ہزار سیاحوں کی آمد
اہم ترین

لداخ کیلئے آرٹیکل۳۱۷ کے تحت خصوصی انتظامات کئے جائیں گے:مرکز

2026-08-29
’کشمیر میں انسداد دہشت گردی کی کارروائیاں اولین ترجیح برقرار رہیں گی‘
اہم ترین

’کشمیر میں انسداد دہشت گردی کی کارروائیاں اولین ترجیح برقرار رہیں گی‘

2026-08-29
۱۸جموں و کشمیرافسران کے نام آئی اے ایس ترقیاتی فہرستوں میں شامل
اہم ترین

۱۸جموں و کشمیرافسران کے نام آئی اے ایس ترقیاتی فہرستوں میں شامل

2026-08-29
ایم کے سنہا نے جموں و کشمیر کے   نئے انٹیلی جنس چیف کا عہدہ سنبھالا
اہم ترین

ایم کے سنہا نے جموں و کشمیر کے  نئے انٹیلی جنس چیف کا عہدہ سنبھالا

2026-08-29
کشمیر:بارش نہ ہونا درجہ حرارت معمول سے زیادہ ریکارڈ ہونے کی وجہ:ماہر موسمیات
اہم ترین

آئندہ۱۰ روز کے دوران موسم گرم  اور مرطوب رہنے کا امکان: محکمہ موسمیات

2026-08-29
نوجوان کی پولیس تھانے میں موت‘عدالت کی پولیس اہلکار کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت
اہم ترین

دھوکہ دہی اور فراڈ: بی جے پی ضلع اننت کے جنرل سیکریٹری کیخلاف مقدمہ درج

2026-08-29
Next Post
ڈی جی پی کا حزب سربراہ صلاح الدین کے خلاف قانونی کارروائی کا اشارہ

راجوری میں آئی ای ڈی دھماکے کا نشانہ سینئر افسران تھے :ڈی جی پی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.