جمعہ, اگست 28, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

وزیراعظم آج مغربی بنگال میں متعدد قومی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-12-29
in قومی خبریں
A A
قوم کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑی:مودی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

پی ایم مودی نے ہندستان سے اولمپک میں رسائی بڑھانے، 2036 کھیلوں کی تیاریاں ابھی سے شروع کرنے پر زور دیا

بھاگوت کا نیویارک پروگرام ہندستانی اقدار کی عکاسی ہے: آر ایس ایس

نئی دہلی// وزیراعظم نریندرمودی 30 دسمبر 2022 کو مغربی بنگال کا دورہ کریں گے ۔ صبح تقریباً سوا گیارہ بجے وہ ہاوڑہ ریلوے اسٹیشن پہنچیں گے جہاں وہ ہاوڑہ سے نیو جلپائی گڑی تک کی وندے بھارت ایکسپریس کو جھنڈی دکھاکر روانہ کریں گے ۔ وہ کولکتہ میٹرو کی پرپل لائن کا جوکا سے تراتالا تک راستے کا افتتاح کریں گے ۔ وہ مختلف ریلوے پروجیکٹوں کو قوم کے نام وقف کریں گے ۔ دوپہر 12 بجے وزیراعظم آئی این ایس نیتا جی سبھاش پہنچ کر ان کے مجسمے پر گلہائے عقیدت نذر کریں گے اور ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی [؟]پانی اور صفائی ستھرائی کے قومی ادارے (ڈی ایس پی ایم [؟]نواس ) کاافتتاح کریں گے ۔ وہ صاف ستھری گنگا کے قومی مشن کے تحت مغربی بنگال کے لئے گندے پانی کی نکاسی سے متعلق بنیادی ڈھانچے کے کثی رخی پروجیکٹ کو قوم کے نام وقف کریں گے ۔ دوپہر تقریباً 12.25 پر وزیراعظم قومی گنگا کونسل کی دوسری میٹنگ کی صدارت کریں گے ۔
ملک میں معاون وفاقیت کو فروغ دینے کے ایک اور قدم کے طو رپر وزیراعظم کولکتہ میں 30 دسمبر 2022 کو قومی گنگا کونسل این جی سی کی دوسری میٹنگ کی صدارت کریں گے ۔ اس میٹنگ میں جل شکتی کے مرکزی وزیر اور دیگر مرکزی وزرا شرکت کریں گے جو کونسل کے ارکان اور اتراکھنڈ ،اترپردیش، بہار ،جھارکھنڈ اور مغربی بنگال کے وزرائے اعلی ہیں۔ قومی گنگا کونسل کو دریائے گنگا اور اس کی معاون ندیوں میں آلودگی کی روک تھام اور اس کو تازہ کرنے کی مجموعی ذمہ داری اور نگرانی سونپی گئی ہے ۔
وزیراعظم ، گندے پانی کے بنیادی ڈھانچے کے 7 پروجیکٹو ں(گندے پانی کو صاف کرنے کے 20 پلانٹس اور 612 کلو میٹر طویل نیٹ ورک) کا افتتاح کریں گے جو 990 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے صاف ستھری گنگا کے قومی مشن (این ایم سی جی) کے تحت تیار کئے جائیں گے ۔ ا ن پروجیکٹوں سے نبادوہپ، کچراپرا، ہلیشر، بدگے بدگے ، بارکپور، چندن نگر،بنس بیرہا، اترپارہ کوتونگ، بیدیہ باتی، بھدریشور، نیہاتی، گرویلیا، تیتاگڑھ، اور پانی ہاٹی کے بلدیاتی علاقوں کو فائدہ پہنچے گا۔ ان پروجیکٹوں سے مغربی بنگال میں گندے پانی کو صاف کرنے کی 200ایم ایل ڈی سے زیادہ صلاحیت بڑھ جائے گی۔
وزیراعظم گندے پانی کو صاف کرنے کے بنیادی ڈھانچے سے متعلق 5 پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے (گندے پانی کو صاف کرنے کے 8 پلانٹس اور 80 کلو میٹر نیٹ ورک ) یہ پروجیکٹ 1585 کروڑ روپے کی تخمینہ لاگت سے صاف ستھری گنگا کے قومی مشن این ایم سی جی کے تحت تیار کئے جائیں گے ۔ ان پروجیکٹوں سے مغربی بنگال میں گندے پانی کو صاف کرنے کی 190 ایم ایل ڈی سے زیادہ نئی ایس ٹی پی صلاحیت بڑھ جائے گی۔ان پروجیکٹوں سے شمالی بارک پور، ہگلی-چنسرا، کولکتہ کے ایم سی علاقہ [؟]گارڈن ریچ اور آدی گنگا(ٹولی نالہ) اور مہیش تالا قصبے کوفائدہ پہنچے گا۔
وزیراعظم شیاما پرساد مکھرجی- پانی اور صفائی ستھرائی کے قومی ادارے (ڈی ایس پی ایم- نواس) کا افتتاح کریں گے جو ،جوکا،ڈائمنڈ ہاربر روڈ، کولکتہ میں تقریباً 100 کروڑ روپے کی تخمینہ سے تیار کیا گیا ہے ۔ اس ادارے سے ملک میں پانی اور صفائی ستھرائی (واش) کے لئے ایک اعلی ادارے کے طو رپر خدمات انجام دے گا جو مرکزی، ریاستی، اور مقامی حکمرانی کے لئے اطلاع اور جانکاری فراہم کرنے کا مرکز ہوگا۔
وزیراعظم ہاوڑہ ریلوے اسٹیشن پر ہاوڑہ سے نیوجلپائی گڑی کو ملانے والی وندے بھارت ایکسپریس کو جھنڈی دکھا کر روانہ کریں گے ۔ انتہائی جدید نیم تیز رفتار یہ ٹرین مسافروں کے لئے جدید ترین سہولیات سے آراستہ ہے ۔ یہ ٹرین آتے اورجاتے ہوئے مالدہ ٹاؤن، برسوئی، کاسی گنج اسٹیشنوں پر رکے گی۔
وزیراعظم جوکا-ایسپلینیڈ میٹرو پروجیکٹ (پرپل لائن) کی جوکا تراتالا پٹی راستے کا افتتاح کریں گے ۔ 650 کلو میٹر طویل اس لائن پر 6 اسٹیشن جوکا، ٹھاکر پکر ،سیکھر بازار، بیہالا چورستہ، بیہالا بازار اور تراتالا ہیں ۔ یہ لائن 2475 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے تیار کی گئی ہے ۔ سرسنا ،ڈاک گھر، ماچی پاڑہ، اور جنوبی چوبیس پرگنہ جیسے کولکتہ شہر کے جنوبی علاقوں کے شہروں کو اس پروجیکٹ کے افتتاح سے فائدہ پہنچے گا۔
پروگرام کے دوران وزیراعظم ملک کے نام چار ریلوے پروجیکٹوں کو وقف کریں گے ۔ ان میں بوئنچی-شکتی گڑھ کی تیسری لائن ، جسے 450 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کیا گیا ہے ، دانکنی [؟]چندن پور کا چار لائن پروجیکٹ، جسے 565 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کیا گیا ہے ، نم تیتہ [؟]نیوفرکاڈبل لائن، جسے 254 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کیا گیا ہے اور امباری فلاکاٹا [؟]نیو مایا نگری-گومانی ہاٹ دوہرا کرنے کا پروجیکٹ جسے 1080 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے تیار کیا گیا ہے ۔ وزیراعظم نیو جلپائی گڑی ریلوے اسٹیشن کی تجدید کے کا م کا بھی سنگ بنیاد رکھے گے جسے 335 کروڑروپے سے زیادہ کی لاگت سے تیار کیا جائے گا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

انتخابات میں او بی سی ریزرویشن، یوپی حکومت نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا

Next Post

یوکرین بحران کے حل کے لیے کوششوں پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کرتےہیں: روس

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

پی ایم مودی نے ہندستان سے اولمپک میں رسائی بڑھانے، 2036 کھیلوں کی تیاریاں ابھی سے شروع کرنے پر زور دیا
قومی خبریں

پی ایم مودی نے ہندستان سے اولمپک میں رسائی بڑھانے، 2036 کھیلوں کی تیاریاں ابھی سے شروع کرنے پر زور دیا

2026-08-28
بھاگوت کا نیویارک پروگرام ہندستانی اقدار کی عکاسی ہے: آر ایس ایس
قومی خبریں

بھاگوت کا نیویارک پروگرام ہندستانی اقدار کی عکاسی ہے: آر ایس ایس

2026-08-28
بی جے پی کی کچرے سے آزادی کی مہم محض ایک دھوکہ ہے : اے اے پی
قومی خبریں

عام آدمی پارٹی کی بدعنوان حکومت نے پنجاب کے ہر شہری کو قرض میں ڈبویا

2026-08-28
نرملا سیتارمن نے کینیڈین کمپنیوں کے اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقات کی
قومی خبریں

نرملا سیتارمن نے کینیڈین کمپنیوں کے اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقات کی

2026-08-28
ہندوستان 12 ستمبر کو 18ویں برکس سربراہ اجلاس کی میزبانی کرے گا
قومی خبریں

ہندوستان 12 ستمبر کو 18ویں برکس سربراہ اجلاس کی میزبانی کرے گا

2026-08-28
قومی خبریں

حکومت کی نیپال میں اچانک آئے سیلاب سے پیدا شدہ صورتحال پر کڑی نظر

2026-08-28
مودی جمعرات کو کھیلو انڈیا ڈائیلاگ سے خطاب کریں گے
قومی خبریں

مودی جمعرات کو کھیلو انڈیا ڈائیلاگ سے خطاب کریں گے

2026-08-27
ڈی آر ڈی او نے لداخ میں انتہائی اونچائی پرملک میں تیار کامبیٹ پیراشوٹ کا کامیاب تجربہ کیا
قومی خبریں

ڈی آر ڈی او نے لداخ میں انتہائی اونچائی پرملک میں تیار کامبیٹ پیراشوٹ کا کامیاب تجربہ کیا

2026-08-27
Next Post
روسی وزیر خارجہ کی ترکی میں یوکرینی ہم منصب سے ملاقات کا امکان

یوکرین بحران کے حل کے لیے کوششوں پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کرتےہیں: روس

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.