جمعہ, اگست 28, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

کراچی ٹیسٹ میں ولیمسن کی ڈبل سنچری، نیوزی لینڈ نے 612 رنز پر اننگز ڈکلیئر کردی

پاکستان کے 2وکٹ کے نقصان پر 77 رن

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-12-29
in کھیل
A A
کراچی ٹیسٹ:پاکستان کا اسکور 5 وکٹوں پر 317 رن، بابر کی شاندار سنچری
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

دور دراز گاؤں سے بھارتی ٹیسٹ اسکواڈ تک: عاقب نبی کا صبر اور رفتار کشمیر کے لیے باعثِ فخر

سرینا اور وینس ولیمز کو یو ایس اوپن ڈبلز کے لیے وائلڈ کارڈ

کراچی// پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کراچی میں پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن کا کھیل ختم ہوگیا اور پاکستان نے دوسری اننگز میں 2 وکٹ کے نقصان پر 77 رنز بنالیے اور اسے 97 رنز کا خسارہ ہے، عبداللہ شفیق 17 اور شان مسعود 10 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
نیوزی لینڈ نے کین ولیمسن کی ڈبل سنچری اور اش سودھی کے ہمراہ شاندار شراکت کی بدولت پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں پہلی اننگز 612 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کردی اور مجموعی طور پر 174 رنز کی برتری حاصل کرلی۔
کراچی میں کھیلے جارہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن نیوزی لینڈ نے 440 رنز چھ کھلاڑی آؤٹ سے اپنی پہلی نامکمل اننگز دوبارہ شروع کی تو کین ولیمسن 105 اور اش سودھی ایک رن پر بیٹنگ کر رہے تھے۔دونوں کھلاڑیوں نے ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور پاکستانی باؤلرز کا بھرپور امتحان لیتے ہوئے وکٹ لینے سے باز رکھا۔اس دوران قومی ٹیم کو اش سودھی کی وکٹ لینے کا موقع ملا جب گیند بلے کا باہری کنارہ لینے کے بعد وکٹ کیپر کے بعد پاس گئی لیکن کسی بھی کھلاڑی نے کیچ کی اپیل نہیں کی اور یوں سودھی کو نئی زندگی مل گئی۔
میچ کے چوتھے دن پہلے سیشن میں پاکستانی باؤلرز کوئی بھی وکٹ لینے میں ناکام رہے۔
اس دوران سودھی نے اپنی نصف سنچری اور کین ولیمسن نے 150 رنز مکمل کر لیے۔
پاکستان کو دن کی پہلی کامیابی اس وقت ملی جب اش سودھی اپنے کیریئر کا سب سے بڑا اسکور 65 رنز بنانے کے بعد ابرار کی وکٹ بن گئے، انہوں نے ولیمسن کے ہمراہ ساتویں وکٹ کے لیے 159 رنز کی شراکت قائم کی۔سودھی کے بعد اگلے ہی اوور میں نیوزی لینڈ کے کپتان ٹم ساؤدھی بھی چلتے بنے جنہیں نعمان نے پویلین واپسی پر مجبور کیا، تاہم دوسرے اینڈ پر موجود کین ولیمسن عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے ڈبل سنچری کی جانب گامزن رہے۔پاکستان کو نویں وکٹ کے لیے بھی زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑا اور نیل ویگنر بھی کھاتا کھولے بغیر ہی آغا سلمان کو وکٹ دی بیٹھے اور محمد ابرار نے اننگز میں پانچ وکٹیں لینے کا اعزاز حاصل کر لیا۔
کین ولیمسن نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے اپنی ڈبل سنچری مکمل کر لی اور ان کی ڈبل سنچری کے ساتھ ہی نیوزی لینڈ کے کپتان نے اننگز ڈکلیئر کرنے کا اعلان کردیا۔
نیوزی لینڈ نے 612 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر اننگز ڈکلیئر کرنے کا اعلان کیا اور پہلی اننگز میں 174 رنز کی بھاری برتری حاصل کر لی، کین ولیمسن نے 21 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 200 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے ابرار نے 5، نعمان علی نے 3 اور محمد وسیم نے ایک وکٹ وکٹیں لی۔
یاد رہے کہ پاکستان کی ٹیم پہلی اننگز میں 438 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سال کے بہترین ٹی 20کھلاڑی کا ایوارڈ سوریہ کمار کے نام

Next Post

مرمو، مودی، شاہ نے گرو گوبند سنگھ کے پرکاش پرو کی مبارکباد دی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

دور دراز گاؤں سے بھارتی ٹیسٹ اسکواڈ تک: عاقب نبی کا صبر اور رفتار کشمیر کے لیے باعثِ فخر
کھیل

دور دراز گاؤں سے بھارتی ٹیسٹ اسکواڈ تک: عاقب نبی کا صبر اور رفتار کشمیر کے لیے باعثِ فخر

2026-08-28
سرینا اور وینس ولیمز کو یو ایس اوپن ڈبلز کے لیے وائلڈ کارڈ
کھیل

سرینا اور وینس ولیمز کو یو ایس اوپن ڈبلز کے لیے وائلڈ کارڈ

2026-08-28
آسٹریلیا سیریز کے لیے آریاویر سہواگ کو ہندوستان کی انڈر 19 ٹیم میں جگہ ملی
کھیل

آسٹریلیا سیریز کے لیے آریاویر سہواگ کو ہندوستان کی انڈر 19 ٹیم میں جگہ ملی

2026-08-28
دنوشا کی شاندار سنچری سے سری لنکا نے ٹیسٹ ڈرا کرادیا، ہندوستان نے سیریز0۔1 سے جیتی
کھیل

دنوشا کی شاندار سنچری سے سری لنکا نے ٹیسٹ ڈرا کرادیا، ہندوستان نے سیریز0۔1 سے جیتی

2026-08-28
انتھونی اینڈریوز ہندوستان کی انڈر 17 خواتین ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ مقرر
کھیل

انتھونی اینڈریوز ہندوستان کی انڈر 17 خواتین ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ مقرر

2026-08-27
بمراہ کی بادشاہت ختم، مچل اسٹارک پہلی بار ٹیسٹ رینکنگ میں سرفہرست
کھیل

بمراہ کی بادشاہت ختم، مچل اسٹارک پہلی بار ٹیسٹ رینکنگ میں سرفہرست

2026-08-27
کھیل

ویدانتا دہلی ہاف میراتھن میں روہتک کی 58 سالہ بیملا بنوالا بھی دوڑیں گی

2026-08-27
سری لنکا فالو آن کھیلنے پر مجبور، ہندوستان جیت سے 4 وکٹ دور
کھیل

سری لنکا فالو آن کھیلنے پر مجبور، ہندوستان جیت سے 4 وکٹ دور

2026-08-27
Next Post
ملک کل۶۷واں ےوم آزادی منا رہا ہے

مرمو، مودی، شاہ نے گرو گوبند سنگھ کے پرکاش پرو کی مبارکباد دی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.