بدھ, جولائی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

آئی پی ایل کی منی نیلامی میں کھلاڑیوں کی نیلامی نے شائقین کو کیا حیران ،بروک کو ملے13.25 کروڑ ، نیشام سمیت 73 کھلاڑیوں فروخت نہ ہوسکے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-12-24
in کھیل
A A
آئی پی ایل کی منی نیلامی میں کھلاڑیوں کی نیلامی نے شائقین کو کیا حیران ،بروک کو ملے13.25 کروڑ ، نیشام سمیت 73 کھلاڑیوں فروخت نہ ہوسکے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر زمبابوے کے کھلاڑی پر جرمانہ

انگلینڈ لارڈز میں رفتار اور اچھال کے ساتھ ہندوستان کوہرانا چاہتا ہے

نئی دہلی// آئی پی ایل کی منی نیلامی میں 80 کھلاڑیوں جن میں سے 51 ہندوستانی اور 29 غیر ملکی کھلاڑیوں کو ٹیموں نے اپنے اسکواڈ میں شامل کیا ہے۔ کچھ کھلاڑیوں کی نیلامی نے شائقین کرکٹ کو حیران کردیا جب کہ 73 کھلاڑی فروخت نہ ہوسکے۔
اس بار نیلامی میں انگلینڈ کے بلے باز ہیری بروک کو بولی نے سب کو حیرت زدہ کیا ۔ انہیں سن رائزرس حیدرآباد نے 13.25 کروڑ روپے میں خریدا۔ 23 سالہ انگلش بلے باز پاکستان سپر لیگ میں کھیل چکے ہیں۔ وہ لاہور قلندرز کے لیے کھیلتے ہیں اور 2023 میں پہلی بار آئی پی ایل کھیلیں گے۔
29 سالہ بہار کے تیز گیند باز مکیش کمار کو دہلی کیپٹلس نے 5.5 کروڑ روپے میں خریدا۔ مکیش نے حال ہی میں انڈیا اے ٹیم کے لیے نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کھیلی ہے۔ ستمبر 2022 میں، وہ جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز میں بھی ہندوستانی ٹیم کا حصہ تھے۔ انہوں نے بغیر آئی پی ایل کھیلے ٹیم میں جگہ بنائی ہے۔ مکیش کی گیند بازی کی لائن اور لینتھ عمدہ ہے۔ پچھلے سال، انہیں آر سی بی نے نیٹ باؤلر کے طور پر بلایا تھا، لیکن وہ کووڈ کی وجہ سے حصہ نہیں لے سکے تھے۔
جموں و کشمیر کے بائیں ہاتھ کے بلے باز ویورانت شرما کو سن رائزرس حیدرآباد نے 2.60 کروڑ روپے میں اپنی ٹیم میں شامل کیا ہے۔ ویورانت نے لسٹ-اے کرکٹ کے 14 میچوں میں 39.92 کی اوسط سے 519 رنز بنائے ہیں۔ بلے بازی کے ساتھ ساتھ ویورانت بولنگ بھی کرتے ہیں۔ پچھلے سیزن میں، وہ سن رائزرس حیدرآباد کی ٹیم کے ساتھ نیٹ میں اسپن بولر کے طور پر منسلک تھے۔
آئرش فاسٹ بولر جوشوا لٹل (جوش لٹل کے نام سے بھی جانا جاتا ہے) کو گجرات ٹائٹنز نے 4.4 کروڑ روپے میں خریدا۔ اس کے ساتھ ہی لٹل آئی پی ایل نیلامی میں منتخب ہونے والے پہلے آئرش کھلاڑی بن گئے۔ جوش لٹل نے حال ہی میں آسٹریلیا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کے خلاف ہیٹ ٹرک مکمل کی تھی ۔ اس کے علاوہ، انہوں نے ورلڈ کپ کے 7 میچوں میں 7 کی اکانومی کے ساتھ رنز دے کر 11 وکٹیں حاصل کیں۔ جوشوا گزشتہ آئی پی ایل سیزن میں چنئی ٹیم میں نیٹ بولر تھے۔
جوشوا نے نیلامی میں اپنا نام 50 لاکھ کی بنیادی قیمت کے ساتھ درج کرایا تھا۔ 23 سالہ جوشوا کے لیے گجرات ٹائٹنز اور لکھنؤ سپر جائنٹس کے درمیان ایک دلچسپ بولی کی جنگ شروع ہوئی۔ آخر میں گجرات جیت گیا۔
ہماچل پردیش کے کھلاڑی میانک ڈاگر کو سن رائزرس حیدرآباد نے 1.8 کروڑ میں خریدا ہے۔ میانک نے اس سال سید مشتاق علی ٹرافی میں سات میچوں میں 12 وکٹیں حاصل کیں۔ میانک 2018 کے آئی پی ایل میں پنجاب کنگز کی ٹیم کا حصہ تھے۔ تاہم انہوں نے ایک بھی میچ نہیں کھیلا۔
نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر جیمز نیشم بھی اس بار نیلامی میں فروخت نہ ہوسکے۔ کسی ٹیم نے انہیں نہیں خریدا۔ نیشام نے اپنے آئی پی ایل کیریئر میں کل 12 میچ کھیلے ہیں۔ جیمز نیشم کے پاس کافی تجربہ ہے۔ وہ ٹی ٹوئنٹی کے ماہر بھی ہیں۔ نیشام آئی پی ایل کے علاوہ پی ایس ایل، کیریبین لیگ اور بگ بیش میں بھی کھیل چکے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ثناء میر نے نئی انتظامی کمیٹی کے عہدے کا چارج سنبھالنے سے انکار کردیا

Next Post

ہندوستان پر منڈلا رہا ہے شکست کا خطرہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

2022 ویمنز ورلڈ کپ فائنل کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان
کھیل

آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر زمبابوے کے کھلاڑی پر جرمانہ

2025-07-09
انگلش ٹیم میں کپتانی کے معاملے پر نئی تجویز سامنے آگئی
کھیل

انگلینڈ لارڈز میں رفتار اور اچھال کے ساتھ ہندوستان کوہرانا چاہتا ہے

2025-07-09
پاکستان کے خلاف جیت کے ساتھ ہی انگلینڈ کی پلے آف میں پہنچنے کی امید برقرار
کھیل

سیور برنٹ ہندوستان کے خلاف ایک روزہ سیریز میں انگلینڈ کی کپتانی کریں گی

2025-07-09
کھیل

آئی سی سی نے جون کے لیے پلیئر آف دی منتھ کے نامزد کھلاڑیوں کا اعلان کیا

2025-07-08
کھیل

پرتھوی شا اب مہاراشٹرا کے لیے کھیلیں گے

2025-07-08
کھیل

دھونی نے رانچی میں سادگی کے ساتھ اپنی 44ویں سالگرہ منائی

2025-07-08
نیرج نے پاو نورمی گیمز میں قومی ریکارڈ توڑا، چاندی کا تمغہ جیتا
کھیل

ڈائمنڈ لیگ ایونٹ کی میزبانی کا بنیاد بن سکتا ہے نیرج چوپڑا کلاسیک

2025-07-05
ون ڈے رینکنگ: شبمن گل، روہت اور کوہلی ٹاپ فائیو بلے بازوں میں شامل
کھیل

شبھمن گل نے اپنی تاریخی 269 رن کی اننگز کے دوران کئی ریکارڈ توڑے

2025-07-05
Next Post
پنک بال ٹیسٹ میں ہندوستان نے سری لنکا کو 238 رن سے شکست دے کر سیریز 2-0 سے اپنے نام کی

ہندوستان پر منڈلا رہا ہے شکست کا خطرہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.