واشنگٹن//
امریکا میں بائیڈن انتظامیہ کو شٹ ڈاؤن سے بچانے کے لیے سینیٹ نے 1.7ٹریلین ڈالر کے اخراجات کا بل منظور کرلیا ہے۔
ٹی وی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن انتظامیہ کو شٹ ڈاؤن سے بچانے کے لیے سینیٹ نے 1.7ٹریلین ڈالر کے اخراجات کا بل منظور کرلیا ہے۔ بل 29 کے مقابلے میں 68 ووٹ سے منظور ہوا۔
بل پر حتمی ووٹنگ ایوان میں ہوگی جس کے بعد صدر جو بائیڈن اس پر دستخط کریں گے اور دستخط کے بعد بل قانون کی شکل اختیار کرلے گا۔
رپورٹ کے مطابق بل میں پاکستان کی اقتصادی امداد کے لیے 4.3ارب ڈالر رکھے گئے ہیں۔ 1.39ارب ڈالر منشیات پر کنٹرول اور نفاذ قانون کے اقدامات پر خرچ کے لیے ہیں، تاہم کل امداد میں سے 33 لاکھ ڈالر امریکی وزیر خارجہ متعلقہ کمیٹی کی کلیئرنس رپورٹ تک روک لیے جائیں گے۔