جمعہ, جون 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

کرسٹیانو رونالڈو کا سعودی فٹبال کلب النصر کے ساتھ معاہدہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-12-23
in کھیل
A A
کرسٹیانو رونالڈو نے لیونل میسی کو سوشل میڈیا پر شکست دے دی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ممبئی انڈینز کا آئی پی ایل 2026 کا سفر: شاندار آغاز لیکن مایوس کن انجام

اسکاٹ لینڈ کی خواتین ٹیم نے ڈی ایل ایس طریقہ کار کے تحت نیدرلینڈز کو 24 رن سے شکست دے دی

پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نئے سال کے ساتھ نئی شروعات کرنے کے لیے تیار ہیں۔اسپین کے اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ کرسٹیانو رونالڈو سعودی عرب کے کلب النصر کے ساتھ سالانہ 175 ملین پاؤنڈ کے بڑے معاہدے پر دستخط کرنے والے ہیں۔اسپینش اخبار کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو 2030 تک النصر کےساتھ معاہدہ کریں گے اور اس حوالے سے دستخط اور اعلان جلد کیا جائے گا۔رپورٹس کے مطابق 37 سالہ کرسٹیانو رونالڈو معاہدے کے تحت ڈھائی سال سعودی کلب کے لیے کھیلیں گے جبکہ دیگر سال وہ بطور سفیر خدمات انجام دیں گے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق اسٹار فٹبالر کے معاہدے کی رقم میں وقت گزرنے کے ساتھ اضافہ بھی کیا جائے گا جو کہ مجموعی طور پر تقریباً 200 ملین یوروز ہوگی۔رپورٹس کے مطابق اس معاہدے کے بعد کرسٹیانو رونالڈو دنیا میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے کھلاڑی بن جائیں گے۔اطلاعات کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو اور سعودی کلب کے درمیان بات چیت کچھ عرصے سے جاری تھی لیکن گزشتہ ہفتے اس میں پیش رفت ہوئی۔
اطلاعات کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو اس وقت اپنے اہلخانہ کے ساتھ دبئی میں موجود ہیں اور سعودی عرب کے فٹبال کلب کے ساتھ معاہدے کا اعلان بہت جلد متوقع ہے۔رپورٹس کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو کے ساتھ اشتہارات کے معاہدے بھی کیے جانے کا امکان ہے۔گزشتہ ماہ فیفا ورلڈ کپ کے دوران سعودی وزیر کھیل شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی نے بھی کرسٹیانو رونالڈو کو سعودی عرب میں کھیلتا دیکھنے میں دلچسپی کا اظہار کیا تھا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ریاستی حکومت کسانوں کے لیے وقف :گہلوت

Next Post

قطر میں فیفا ورلڈ کپ کے وہ لمحات جو شائقین کو یاد رہیں گے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آئی پی ایل میں کرکٹ کے نئے ضوابط نافذ ہوں گے
کھیل

ممبئی انڈینز کا آئی پی ایل 2026 کا سفر: شاندار آغاز لیکن مایوس کن انجام

2026-06-05
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

اسکاٹ لینڈ کی خواتین ٹیم نے ڈی ایل ایس طریقہ کار کے تحت نیدرلینڈز کو 24 رن سے شکست دے دی

2026-06-05
سعودی عرب نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فیفا ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا
کھیل

فیفا ورلڈکپ کی 96 سالہ تاریخ کا سب سے بڑا ایونٹ، نیا فارمیٹ کیسا ہوگا؟

2026-06-04
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

خواتین ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل ہندوستان کو بڑا جھٹکا، انگلینڈ نے سیریز 2-1 سے جیت لی

2026-06-04
بارہمولہ سے آئی پی ایل تک:۴۰ء۸ کروڑ میں بکے عاقب نبی کی غیر معمولی اْڑان
کھیل

عاقب نبی اور ذیشان انصاری سمیت چھ کھلاڑی بطور نیٹ بولرز ہندوستانی ٹیم میں شامل

2026-06-03
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

آئی پی ایل فائنل میں بدتمیزی: ٹم ڈیوڈ پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ، ایک میچ کی پابندی عائد

2026-06-03
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

وراٹ کوہلی کی نصف سنچری سے آر سی بی مسلسل دوسری بار چیمپئن بن گئی

2026-06-02
سعودی عرب نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فیفا ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا
کھیل

فیفا ورلڈکپ 2026 میں کیا نئی چیزیں متعارف ہوں گی؟

2026-06-02
Next Post
ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں 9 دسمبر کو دو کوارٹر فائنلز کا فیصلہ ہوگا

قطر میں فیفا ورلڈ کپ کے وہ لمحات جو شائقین کو یاد رہیں گے

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.