جمعہ, اگست 28, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

کشمیر میں زمستانی ہواں کا زور جاری، پہلگام سرد ترین مقام

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-12-23
in تازہ تریں
A A
کشمیر میں خشک موسم کے بیچ سردی تیز
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’معیاری طبی سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری‘

پہلے بین الاقوامی فلم فیسٹیول میں نو زمروں کے فاتحین کے لیے نقد انعامات کا اعلان

سرینگر/23 دسمبر
وادی کشمیر میں خشک موسم کے بیچ زمستانی ہوا¶ں کا زور تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہا جس سے اہلیان وادی گوناگوں مشکلات سے دو چار ہیں۔
محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی4.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 2.8 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔
سری نگر میں 22 دسمبر کو رواں سیزن کی سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی تھی جب کم سے کم درجہ حرارت منفی5.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی5.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی5.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
ایک اور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی6.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی6.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
شمالی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی5.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 2.5 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔
قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی4.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی4.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی13.8 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ضلع کرگل میں منفی13.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں 25 دسمبر تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے ۔
محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ بعد ازاں وادی میں 26 سے 30 دسمبر موسم ابر آلود رہ سکتا ہے اور اس دوران بالائی علاقوں میں کہیں کہیں رک رک کر ہلکی سے درمیانی درجے کی برف باری کا امکان ہے ۔
ترجمان نے کہا کہ 26 اور27 دسمبر کو ہلکی برف باری اور درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے درج ہونے سے مغل روڈ، زوجیلا، کرناہ اور سادھنہ ٹاپ پر ٹرانسپورٹ کی نقل و حمل متاثر ہوسکتی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ تاہم وادی میں فی الوقت بھاری برف باری کا کوئی امکان نہیں ہے ۔
بتادیں کہ وادی میں سردیوں کا بادشاہ چالیس روزہ چلہ کلاں بر سر اقتدار ہے یہ چلہ 21 دسمبر سے 31 جنوری تک تخت نشین رہ کراپنے زور کا مظاہرہ کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑتا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’ٹیرر فنڈنگ‘:این آئی اے کے ۱۷ مقامات پر چھاپے

Next Post

عشمقام میں ذہنی طور پر معذور شخص کی ۳افراد کو ہلاک کیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’سرینگر میں بائر سیلر ملاقات سے برآمدات کو نئی رفتار ملے گی‘
اہم ترین

’معیاری طبی سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری‘

2026-08-28
آئی ایف ایف جے کے کو عالمی سطح پر پذیرائی؛۵۰ممالک سے۸۷۵فلمیں موصول
اہم ترین

پہلے بین الاقوامی فلم فیسٹیول میں نو زمروں کے فاتحین کے لیے نقد انعامات کا اعلان

2026-08-28
موقف واضح ہے‘ ریاستی درجہ بحال ہونے تک کانگریس کابینہ میں شامل نہیں ہوگی: طارق کرہ
اہم ترین

موقف واضح ہے‘ ریاستی درجہ بحال ہونے تک کانگریس کابینہ میں شامل نہیں ہوگی: طارق کرہ

2026-08-28
پولیس میں بڑا پھیر بدل ‘۱۴ سینئر افسران کے تبادلے
اہم ترین

پولیس میں بڑا پھیر بدل ‘۱۴ سینئر افسران کے تبادلے

2026-08-28
آخری زندہ مقامی دہشت گرد جولائی تک زیادہ تر نظروں سے اوجھل رہا
اہم ترین

آخری زندہ مقامی دہشت گرد جولائی تک زیادہ تر نظروں سے اوجھل رہا

2026-08-28
نوگام سیکٹر میں پاکستان کی جنگ بندی خلاف ورزی
اہم ترین

جنوبی کشمیر میں فوجی کمانڈر کا سکیورٹی  صورتحال اور آپریشنل تیاریوں کا جائزہ

2026-08-28
’جعلی وٹس ایپ کالوں سے لوگ ہوشیار رہیں ‘احتیاطی تدابیر اختیار کریں‘
اہم ترین

جعلی بھرتی اور تصدیق کے نام پر سائبر فراڈ، پولیس کی ملازمت  کے خواہشمندوں کو خبردار

2026-08-28
پراپرٹی ٹیکس کے خلاف جموں جزوی طور پر بند
اہم ترین

کمسن لڑکی کے مبینہ زیادتی اور موت کے  خلاف کشتواڑ میں بند

2026-08-28
Next Post
بارہمولہ میں دریائے جہلم سے تین دنوں سے لاپتہ شخص کی لاش بر آمد

عشمقام میں ذہنی طور پر معذور شخص کی ۳افراد کو ہلاک کیا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.