ہفتہ, ستمبر 12, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

کھڑگے کی تقریر پر راجیہ سبھا میں بی جے پی کا ہنگامہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-12-20
in قومی خبریں
A A
بی جے پی حکومت کی انارکی کا متحد ہوکر منہ توڑ جواب دیں گے:کھڑگے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی سے ملے پرنس رحیم، صحت، زراعت، دیہی ترقی اور خواتین کو بااختیار بنانے پر ہوئی گفتگو

ملک و بیرون ملک تعلیمی چھٹی کے دوران اسکالرشپ، بھتہ کوچھٹی کی تنخواہ میں ایڈجسٹ کیا جائے گا: ڈی او پی ٹی

نئی دہلی//کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے کی پارلیمنٹ کے باہر دی گئی تقریرکو لے کر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے اراکین نے منگل کو راجیہ سبھا میں زبردست ہنگامہ کیا اور ان سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا۔ کانگریس ارکان نے بھی اس کی شدید مخالفت کی۔
ضروری کاغذات میز پر رکھے جانے کے بعد بی جے پی ممبران ایک ساتھ کھڑے ہو گئے اور شور مچانا شروع کر دیا۔ اس کے ساتھ ہی کانگریس ارکان نے بھی اس کی شدید مخالفت شروع کردی۔ ارکان کے پرسکون ہونے کے بعد قائد ایوان پیوش گوئل نے کہا کہ مسٹر کھڑگے نے کل راجستھان کے الور میں ایک تقریر میں انتہائی ناشائستہ زبان کا استعمال کیا اور بے بنیاد باتیں کہیں۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس لیڈر نے ایوان اور اہل وطن کی توہین کی ہے اس لئے انہیں معافی مانگنی چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کی وجہ سے جموں و کشمیر کی صورتحال آج ایسی ہے ۔ اس کے ساتھ ہی کانگریس کی حکومت کے دوران ہی چین نے 38000 کلومیٹر ہندوستانی علاقہ ہتھیا لیا تھا۔
اپوزیشن لیڈر مسٹر کھڑگے نے کہا کہ پارٹی کی بھارت جوڑو یاترا کے دوران کل انہوں نے الور میں جو تقریر کی تھی وہ ایوان کے باہر تھی۔ ان کی تقریر ایوان کے اندر نہیں تھی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک آزادی کے دوران جن لوگوں نے انگریزوں سے معافی مانگی تھی، وہ آزادی کی جنگ لڑنے والوں سے معافی کا مطالبہ کرتے ہیں۔
مسٹرکھڑگے نے کہا کہ کانگریس نے ہمیشہ ملک کو متحد کرنے کی بات کی ہے ۔ سابق وزرائے اعظم اندرا گاندھی اور راجیو گاندھی نے ملک کی خاطر اپنی جانیں دی ہیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ آپ میں سے کتنے لوگوں نے ملک کی یکجہتی کے لیے جان دی ہے ۔ کانگریس نے ملک کو متحد رکھا ہے ۔
اس دوران چیئرمین جگدیپ دھنکھڑ کے روکنے کے باوجود بی جے پی اور کانگریس کے ارکان ایک دوسرے کے خلاف احتجاج کرتے رہے ۔ مسٹردھنکھڑ نے کہا کہ وہ ارکان کے اس طرز عمل کی تعریف نہیں کرتے ہیں۔ ارکان ضوابط کے تحت کچھ کہہ سکتے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

نوجوان نسل کو نشے کا عادی بنا کر برباد کرنے کی سازش جاری

Next Post

امریکہ کے تلخ اقدامات براہ راست تصادم کا سبب سن سکتے: روس

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

مودی سے ملے پرنس رحیم، صحت، زراعت، دیہی ترقی اور خواتین کو بااختیار بنانے پر ہوئی گفتگو
قومی خبریں

مودی سے ملے پرنس رحیم، صحت، زراعت، دیہی ترقی اور خواتین کو بااختیار بنانے پر ہوئی گفتگو

2026-09-11
ملک و بیرون ملک تعلیمی چھٹی کے دوران اسکالرشپ، بھتہ کوچھٹی کی تنخواہ میں ایڈجسٹ کیا جائے گا: ڈی او پی ٹی
قومی خبریں

ملک و بیرون ملک تعلیمی چھٹی کے دوران اسکالرشپ، بھتہ کوچھٹی کی تنخواہ میں ایڈجسٹ کیا جائے گا: ڈی او پی ٹی

2026-09-11
ہیرو موٹرز شیئر بازار میں درج فہرست ہوگی، 16 ستمبر کو کھلے گا آئی پی او
قومی خبریں

ہیرو موٹرز شیئر بازار میں درج فہرست ہوگی، 16 ستمبر کو کھلے گا آئی پی او

2026-09-11
ہندوستان کے پاس 190 ایٹمی ہتھیاروں کا ذخیرہ: امریکی رپورٹ
قومی خبریں

ہندوستان کے پاس 190 ایٹمی ہتھیاروں کا ذخیرہ: امریکی رپورٹ

2026-09-11
مرکز نے ملازمین کے لیے خصوصی ہوائی سفر والی ایل ٹی سی اسکیم ستمبر 2028 تک بڑھائی
قومی خبریں

مرکز نے ملازمین کے لیے خصوصی ہوائی سفر والی ایل ٹی سی اسکیم ستمبر 2028 تک بڑھائی

2026-09-11
قبائلی برادریاں ہندوستان کا مستقبل بنانے میں شراکت دار ہیں: رادھا کرشنن
قومی خبریں

قبائلی برادریاں ہندوستان کا مستقبل بنانے میں شراکت دار ہیں: رادھا کرشنن

2026-09-11
قومی خبریں

صاف ستھری اور گرین دہلی کے لیے حکومت پرعزم: سرسا

2026-09-11
قومی خبریں

راج ناتھ کا سری لنکا سے سمندری تعاون بڑھانے کا مطالبہ

2026-09-11
Next Post
روس نے جاپان کو ہمارز راکٹ فائر کرنے پر وارننگ دے دی

امریکہ کے تلخ اقدامات براہ راست تصادم کا سبب سن سکتے: روس

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.