ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

انگلینڈ کلین سوئپ کرتے ہوئے 8 وکٹوں سے کامیاب

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-12-20
in کھیل
A A
پہلاٹیسٹ: انگلینڈ کی ٹی20 طرز میں بیٹنگ، پہلے روز ریکارڈ 506 رن
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

تلک کا آؤٹ ہونا میچ کا ‘ٹرننگ پوائنٹ رہا: سیمسن

کبڈی چیمپئنز لیگ: پانچ فرنچائزز نے دیوانک دلال، آشو ملک سمیت 10 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا

کراچی//پاکستان کرکٹ ٹیم کی تاریخ میں پہلی بار ٹیسٹ سیریز میں اپنی سرزمین پر ’وائٹ واش‘ ہوگئی، انگلینڈ نے سیریز کے تیسرے میچ میں 8 وکٹوں سے فتح حاصل کی۔
قومی کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 167 رنز کا ہدف دیا جو اس نے 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔
انگلینڈ کی جانب سے اوپنر بین ڈکٹ 82 اور کپتان بین اسٹوکس 35 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جب کہ گزشتہ روز آخری سیشن میں ہدف کے تعاقب میں انگلش بلے بازوں نے جارحانہ کرکٹ کھیلتے ہوئے 2 وکٹوں کے نقصان پر 112 رنز بنالیے تھے، اوپنر زیک کرالی 41 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 41 بنا کر آؤٹ ہوئے تھے جب کہ ریحان احمد 10 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے تھے۔
پاکستان نے سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا تھا اور پہلی اننگز میں 304 رنز بنائے تھے۔انگلش ٹیم نے پہلی اننگز میں 354 رنز بنا کر 50 رنز کی برتری حاصل کرلی تھی، انگلینڈ کی جانب سے پہلی اننگز میں ہیری بروک نے سنچری بنائی تھی۔
پاکستانی بلے باز اظہر علی کا یہ آخری ٹیسٹ میچ تھا جس میں وہ پہلی اننگز میں 45 جبکہ دوسری میں بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے۔
قومی ٹیم دوسری اننگز میں 216 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی اور انگلش ٹیم کو جیت کے لیے 167 رنز کا ہدف دیا تھا، قومی ٹیم کی جانب سے کپتان بابر اعظم نے 54 اور سعود شکیل نے 53 رنز بنائے تھے۔
انگلینڈ کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے 18 سالہ نوجوان اسپنر محمد ریحان نے شان دار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی اننگ میں 2 اور دوسری اننگ میں 5 وکٹیں حاصل کیں۔
ریحان احمد ڈیبیو میچ میں 5 وکٹیں لینے والے اب تک کے سب سے کم عمر کرکٹر بن گئے تھے۔اس سے قبل نگلینڈ کی ٹیم برصغیر میں صرف سری لنکا کے خلاف 2018 میں 0-3 سے ’کلین سوئپ‘ کر سکی تھی جبکہ پاکستان میں ہونے والی کسی بھی سیریز کے تمام میچز میزبان ٹیم کبھی نہیں ہاری تھی۔
پاکستان پہلی بار ہوم گراؤنڈ پر ٹیسٹ سیریز میں تین صفر سے وائٹ واش ہوا ہے۔17 سال بعد دورہ کرنے کے لیے آنے والے انگلینڈ نے 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں میزبان پاکستان کو 74 رنز جبکہ دوسرے میچ میں 26 رنز سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی تھی۔یہ پہلا موقع ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کو مسلسل چوتھی ہوم سیریز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
سیریز کا دوسرا میچ جیتنے کے بعد انگلینڈ نے 22 سال بعد پاکستان میں سیریز میں کامیابی حاصل کی تھی، انگلش ٹیم نے سیکیورٹی مسائل کی وجہ سے 2005 سے پاکستان کا دورہ نہیں کیا تھا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

میسی ٹرافی کے ساتھ ہی سوگئے، تصاویر وائرل

Next Post

انسانی حقوق کمیشن پر اپوزیشن نے راجیہ سبھا سے واک آؤٹ کیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

تلک کا آؤٹ ہونا میچ کا ‘ٹرننگ پوائنٹ رہا: سیمسن
کھیل

تلک کا آؤٹ ہونا میچ کا ‘ٹرننگ پوائنٹ رہا: سیمسن

2026-10-16
کبڈی چیمپئنز لیگ: پانچ فرنچائزز نے دیوانک دلال، آشو ملک سمیت 10 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا
کھیل

کبڈی چیمپئنز لیگ: پانچ فرنچائزز نے دیوانک دلال، آشو ملک سمیت 10 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا

2026-10-16
ایشیائی کھیلوں کے تمغہ فاتح کھلاڑیوں سے وزیراعظم مودی کی ملاقات
کھیل

ایشیائی کھیلوں کے تمغہ فاتح کھلاڑیوں سے وزیراعظم مودی کی ملاقات

2026-10-16
کھیل

شریئس ایّر ٹی-20 بلے بازی رینکنگ میں چوتھے نمبر پر پہنچے

2026-10-16
کھیل

مُرلی سری شنکر کے ٹخنے کی سرجری ہوئی، 2027 کے سیزن میں واپسی پر نظریں

2026-10-16
کھیل

دہلی سینئر خواتین ٹی-20 ٹیم کا اعلان، سونی یادو کپتان

2026-10-16
کھیل

ہاکی ورلڈ کپ 2026 نے دنیا بھر میں 40.33 کروڑ ٹی وی ناظرین کا ریکارڈ بنایا

2026-10-16
کھیل

سریش رینا نے رنجی ٹرافی کے لیے اتر پردیش کی 4 ٹیمیں بنانے کی وکالت کی

2026-10-16
Next Post
چھ اراکین نے راجیہ سبھا کی رکنیت کا حلف لیا

انسانی حقوق کمیشن پر اپوزیشن نے راجیہ سبھا سے واک آؤٹ کیا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.