جمعرات, اگست 27, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

جموں و کشمیر میں دہشت گردی کے واقعات میں زبردست کمی: انوراگ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-12-19
in تازہ تریں
A A
جموں و کشمیر میں میڈیا پر کوئی پابندی نہیں:ٹھاکر
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جدید طبی سہولیات چھوٹے اضلاع تک پہنچانا ضروری

عید میلاد النبی کشمیر بھر میں مذہبی عقیدت کے ساتھ منائی گئی

نئی دہلی/۱۹دسمبر
مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر نے پیر کو کہا کہ مودی حکومت نے 2014 سے دہشت گردی کے خلاف جو زیرو ٹالرنس پالیسی اختیار کی تھی‘اس کا نتیجہ ہے کہ آج جموں و کشمیر میں دہشت گردی کے واقعات میں زبردست کمی آئی ہے ۔
’دہشت گردی سے نمٹنے میں حکومت کی کوششوں‘پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ٹھاکر نے کہا کہ ملک دہشت گردی کے خلاف اپنی زیرو ٹالرنس کی پالیسی کو جاری رکھے گا اور حکومت ملک میں دہشت گردی کے گٹھ جوڑ کو توڑنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔ ”اس خطرے سے نمٹنے کے لیے حکومت نے مختلف پالیسیاں بنائی ہیں جن میں غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ (یو اے پی اے ) شامل ہے “۔
مرکزی وزیر نے کہا کہ ہندوستانی فوج بھی دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے 2014 سے بہت احتیاط سے کام کر رہی ہے اور اس کی واضح مثالیں 2019 میں بالاکوٹ میں فوج کی کارروائی اور 2016 میں سرجیکل اسٹرائیک ہیں۔
ٹھاکر نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت نے دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے سخت قوانین بنائے ہیں اور اس مسئلے پر بین الاقوامی فورم کو اکٹھا کرنے اور دہشت گردی کی فنڈنگ روکنے کے لیے بہت سنجیدگی سے کام کیا ہے ۔ان کاکہنا تھا” ہندوستان میں منعقدہ 90ویں انٹرپول جنرل اسمبلی میں 2000 سے زائد سفارت کاروں نے شرکت کی اور دہشت گردی کے خلاف عالمی ایکشن کا اعلان کیا گیا“۔
مرکزی وزیر نے کہا کہ نہ صرف کشمیر بلکہ شمال مشرق میں بھی 2014 سے امن کا دور شروع ہوا ہے اور دراندازی سے ہونے والے تشدد میں 80 فیصد کمی آئی ہے ۔
ٹھاکر نے کہا کہ 2014 سے اب تک 600 دہشت گردوں نے ہتھیار ڈالے ہیں اور دہشت گردی کے واقعات میں ہلاک ہونے والے شہریوں کی تعداد میں 89 فیصد کمی آئی ہے ۔ اس کے ساتھ بائیں بازو سے متعلق انتہا پسندی کے واقعات میں بھی نمایاں کمی آئی ہے ۔ ہم نے آرمڈ فورسز اسپیشل پاورز ایکٹ (افسپا) کو بھی واپس لے لیا، جو شمال مشرق کا ایک بڑا مطالبہ تھا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

چین پر بحث کی اجازت نہ ملنے پرکانگریس کا راجیہ سبھاسے واک آؤٹ

Next Post

یکطرفہ مقابلہ!

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ایل جی سنہا کاجموں میں متاثرہ خاندانوں کیلئے نئے مکانات کی تعمیر کا سنگِ بنیاد
اہم ترین

جدید طبی سہولیات چھوٹے اضلاع تک پہنچانا ضروری

2026-08-27
عید الفطر آج منائی جا رہی ہے
اہم ترین

عید میلاد النبی کشمیر بھر میں مذہبی عقیدت کے ساتھ منائی گئی

2026-08-27
سی ڈی ایس جنرل انیل چوہان کا  وادی میںایل او سی کا جائزہ
اہم ترین

آپریشن سندور:’پاکستان نے جنگ بندی کی تفصیلات امریکہ کو لیک کیں‘

2026-08-27
کشمیر کے باغات کے قریب رہائشی علاقوں کو کیڑے مار ادویات سے خطرہ، تحقیق میں انکشاف
اہم ترین

کشمیر کے باغات کے قریب رہائشی علاقوں کو کیڑے مار ادویات سے خطرہ، تحقیق میں انکشاف

2026-08-27
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
اہم ترین

جموں میں ہیروئن اسمگلنگ کے نیٹ ورک کا پردہ فاش

2026-08-27
کپوارہ میں ایل او سی پر در اندازی کی الگ الگ کوششوں میں تین ملی ٹنٹ جاں بحق:فوج
اہم ترین

کولگام میں مشترکہ کارروائی، اسلحہ و گولہ  بارود سمیت۵ دہشت گرد معاون گرفتار

2026-08-27
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

پونچھ میں سڑک حادثے  میں۶؍ افراد جاں بحق

2026-08-27
جموں و کشمیر میں بڑا ردوبدل‘۸۲پولیس افسران تبدیل
اہم ترین

سونے کے زیورات چوری کے متعدد مقدمات حل، دو افراد گرفتار

2026-08-27
Next Post
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟

یکطرفہ مقابلہ!

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.