کیف//
روس کی جانب سے یوکرین کے مختلف حصوں میں بڑے پیمانے پر فضائی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔
یوکرین کے دارالحکومت کیف سمیت مختلف علاقوں میں چند دن کے دوران دوسری بار میزائلوں کی بارش کی گئی۔
یوکرینی حکام کے مطابق اس حملے کا مقصد یکوکرین کے پاور گرڈ کو تباہ کرنا تھا تاکہ روس کو میدان جنگ میں پیشرفت کا موقع مل سکے۔
کیف کے میئر Vitaliy Klitschko کے مطابق جنوب مغربی ضلع Holosiivkyi میں دھماکے ہوئے جبکہ مشرقی اضلاع Dniprovskyi اور Desnyanskyi بھی روسی حملے کا نشانہ بنے ہے۔یہ ابھی واضح نہیں کہ میزائلوں نے اہداف کو نشانہ بنانے میں کامیابی حاصل کی یا نہیں۔
یوکرین کے جنوبی شہر کریوئی ریح کی رہائشی عمارات روسی حملے کا نشانہ بنی۔
حکام کے مطابق حملے سے تباہ ہونے والی عمارات کے ملبے میں لوگ پھنسے ہوسکتے ہیں اور ایمرجنسی سروسز کی جانب سے امدادی کارروائیاں کی جارہی ہیں۔
اسی طرح یوکرین کے مشرقی اور وسطی حصوں خار کیف اور پولتاوا کے حکام نے بجلی کی بندش کو رپورٹ کیا۔
خار کیف کے گورنر Oleh Syniehubov نے تصدیق کی کہ روسی حملے سے پاور گرڈز متاثر ہوئے جس کے باعث بجلی مکمل طور پر منقطع ہوگئی۔
پولتاوا کا خطہ بھی بجلی سے محروم ہے جس کی تصدیق وہاں کے میئر نے کی۔
یوکرین کے شہر سومی میں بھی روسی میزائل حملےکے بعد بجلی منقطع ہوگئی جبکہ اوڈیسا کے خطے میں روسی میزائلوں نےحساس انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا۔
اس سے قبل 14 دسمبر کو روس نے کیف شہر اور اس سے ملحقہ علاقوں پر ڈرونز سے حملے کیے تھے جبکہ یوکرینی افواج نے تمام ڈرونز کو گرانے کا دعویٰ کیا تھا۔