ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

جنگجوئیت کم ترین سطح پر ہے:دلباغ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-12-11
in اہم ترین
A A
فورسز سرحد پار سے رچی جانے والی سازشوں کو ناکام بنا رہے ہیں:دلباغ

DGP

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی‘تحقیقات کا حکم

جموںکشمیر کی سیاسی جماعتوں کی خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی کی مذمت 

جموں//
ڈائریکٹر جنرل آف پولیس ‘دلباغ سنگھ نے ہفتہ کو کہا ہے کہ جموں و کشمیر میں عسکریت پسندی اپنی کم ترین سطح پر ہے اور لوگوں کے تعاون کے ساتھ سیکورٹی ایجنسیوں کے فعال رویہ کی وجہ سے جموں خطہ اس خطرے سے تقریباً پاک ہو چکا ہے۔
دلباغ نے کہا کہ پولیس، دیگر سیکورٹی فورسز کے ساتھ مل کر روزانہ کی بنیاد پر یونین ٹیریٹری میں پرامن ماحول کو خراب کرنے کی پاکستانی سازشوں کو ناکام کررہی ہے۔
سنگھ نے یہاں ایک تقریب کے موقع پر نامہ نگاروں کو بتایا’’اگر آپ حقائق اور اعداد و شمار کو مدنظر رکھیں تو (جموں و کشمیر میں) عسکریت پسندی اپنی کم ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔ ایک ضلع کو چھوڑ کر جہاں تین سے چار دہشت گرد سرگرم ہیں‘جموں خطے کے باقی نو اضلاع عسکریت پسندی سے پاک ہیں‘‘۔
ڈی جی پی نے کہا کہ۲۰۲۲دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی اداروں کیلئے کامیاب ترین سال ثابت ہوا۔ انہوں نے مزید کہا کہ صورتحال ایسی ہے کہ نئے بھرتی ہونے والے ۱۰بار سوچنے پر مجبور ہیں کہ آیا وہ جس راستے پر چل رہے ہیں وہ انتخاب کے قابل ہے یا مسترد کرنے کے۔
دلباغ نے کہا ’’ہم نوجوان لڑکوں کی بھی کونسلنگ کر رہے ہیں اور انہیں پاکستانی ایجنسیوں کی طرف سے رچی جا رہی سازشوں کو سمجھا رہے ہیں جو جموں و کشمیر میں خونریزی سے لطف اندوز ہو رہی ہیں۔ انہوں نے پچھلے ۳۰ سالوں میں جموں و کشمیر کا خون بہایا ہے اور وقت آگیا ہے کہ وہ اپنی حکمت عملی کو سمجھیں، راستہ چھوڑیں، ان کے اقدامات کی مذمت کریں اور ان کے خلاف کھڑے ہوں‘‘۔
تاہم ڈی جی پی نے کہا کہ عسکریت پسندی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے سیکورٹی فورسز کو عوام کی بھرپور حمایت حاصل ہے۔ان کاکہنا تھا’’ہمیں عوام کی مکمل حمایت حاصل ہے، نوجوانوں کا ایک بڑا طبقہ ہمارے ساتھ ہے اور یہی وجہ ہے کہ عسکریت پسندی اپنی نچلی سطح پر آگئی ہے۔ باقی ماندہ عسکریت پسندی کو بھی ختم کر دیا جائے گا‘‘۔
ایک سوال کے جواب میں، انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز عسکریت پسندی سے نمٹنے کیلئے زیادہ فعال ہیں۔
ڈی جی پی نے کہا، ’’پولیس اور سیکورٹی فورسز سرحد پار سے پاکستانی ایجنسیوں کی طرف سے (جموں و کشمیر میں) پرامن ماحول کو خراب کرنے کی سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے ایک ساتھ ہیں۔
سنگھ نے ان سوالات سے اتفاق نہیں کیا کہ دہشت گردوں کی توجہ جموں خطہ کی طرف مبذول ہو گئی ہے۔
ایسا کبھی نہیں ہوا کہ جموں ان کے ریڈار پر نہ ہو۔ انہوں نے ماضی میں فدائین (خودکش) حملے اور دیگر سرگرمیاں انجام دی ہیں۔
دلباغ نے کہا’’جموں خطے کے ۱۰؍ اضلاع میں سے ایک میں تین سے چار دہشت گرد سرگرم ہیں اور انہیں بے اثر کرنے کے لیے آپریشن جاری ہے۔ ضلع کو بھی صاف کر دیا جائے گا۔‘‘
ڈی جی پی نے کہا کہ پولیس اور دیگر سیکورٹی ایجنسیاں پاکستانی ایجنسیوں کی طرف سے لاحق خطرے سے پوری طرح چوکس ہیں جو حملے کرنے اور امن کو خراب کرنے کیلئے بعض عناصر کو دوبارہ متحرک کرنے کی سازش کر رہے ہیں۔
پولیس سربراہ کاکہنا تھا’’کوئی دن ایسا نہیں گزرتا جب کوئی نیا ماڈیول یا سازش ناکام نہ ہو۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بندوق کی نوک کر پیسے اڑانے والے معاملے میں ۸ گرفتار

Next Post

ڈی ڈی سی ری پولـ:درگمولہ میں دو بارہ گنتی کی درخواست

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی‘تحقیقات کا حکم
اہم ترین

خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی‘تحقیقات کا حکم

2026-10-17
ُاین سی اور پی ڈی پی اکھٹا الیکشن لڑیں گی /فاروق‘محبوبہ
اہم ترین

جموںکشمیر کی سیاسی جماعتوں کی خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی کی مذمت 

2026-10-17
لداخ مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہیں‘اگلا اجلاس۲۲؍ اکتوبر کو نئی دہلی میں ہوگا
اہم ترین

لداخ مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہیں‘اگلا اجلاس۲۲؍ اکتوبر کو نئی دہلی میں ہوگا

2026-10-17
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
اہم ترین

سوشل میڈیا پر بچوں کے تحفظ کیلئےضابطہ بندی کا معاملہ‘ سپریم کورٹ کامرکز سے جواب طلب

2026-10-17
لہیہ میںفوجی ٹینک دریا کے بہاؤ میں بہہ گئی ‘۵ فوجی اہلکار ہلاک
اہم ترین

لداخ میں ایک اور ضلع سانکو قائم، مجموعی تعداد آٹھ ہوگئی

2026-10-17
جموں وکشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں آئی ای ڈی ناکارہ بنادی گئی: پولیس
اہم ترین

راجوری میں تلاشی کارروائی کے دوران آئی ای ڈی برآمد‘ناکارہ

2026-10-17
بغیر اجازت تعمیر ہونے والی سرکاری عمارتوں کو بجلی اور پانی کا کنکشن نہیں
اہم ترین

ملازمین کو پیشہ ورانہ آداب  برقرار رکھنے کی ہدایت‘ نامناسب زبان کے استعمال سے گریز کرنے پر زور

2026-10-17
’بڈگام کے فوجی جوان کی ہلاکت میں ملوث لشکر کا جنگجو اعانت کار گرفتار‘
اہم ترین

ایس ایم سی کا وارڈ افسر رشوت  لینے کے الزام میں گرفتار

2026-10-17
Next Post
ڈی ڈی سی ری پول:۴۳ فیصد ووٹنگ

ڈی ڈی سی ری پولـ:درگمولہ میں دو بارہ گنتی کی درخواست

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.