غزہ//
فلسطینی صدر محمود عباس نے منگل کے روز ’العربیہ‘ چینل کو دیے گئے بیان میں اس بات کی تصدیق کی کہ اسرائیل کے ساتھ معاہدے موجود ہیں اور ان سے دستبرداری اختیار نہیں کی جا سکتی، تاہم ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فریق اپنے اقدامات سے ان تمام معاہدوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔
عباس نے خبردار کیا کہ فلسطینی اتھارٹی کسی بھی وقت ان معاہدوں سے دستبردار ہو سکتی ہے۔
فلسطینی صدر نے مزید کہا کہ فلسطینی اتھارٹی نے قابض ریاست کے تصور کو بیان کرنے اور فلسطینیوں کے حقوق کے لیے بین الاقوامی حمایت کو متحرک کرنے کے لیے بین الاقوامی عدالت انصاف میں ایک درخواست جمع کرائی ہے۔عباس نے زور دے کر کہا کہ فلسطینی اتھارٹی قائم رہے گی اور ختم نہیں ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسے تحلیل کرنے کے آپشن پر بات نہیں کی گئی۔
صدر عباس نے کہا کہ فلسطینی اتھارٹی بنجمن نیتن یاہو کے ساتھ معاملہ کرے گی، جو ممکنہ طور پر اگلی اسرائیلی حکومت کی قیادت کریں گے تاہم فلسطینی اتھارٹی اسرائیل کے ساتھ کوئی مستقل سمجھوتا نہیں کرے گی۔
ایک اور تناظر میں فلسطینی صدر نے کہا کہ "ہمارے تعلقات شام کی حکومت کے ساتھ اچھے ہیں اور ہمارے درمیان حالات معمول پر ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم حماس کے شام میں داخلے کے خلاف ہیں۔