بدھ, اگست 26, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

دہلی کو صاف ستھرا اور خوبصورت بنائیں گے : کیجریوال

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-12-07
in قومی خبریں
A A
پنجاب میں ہم نے اپنا پہلا وعدہ پورا کیا: کیجریوال

kejriwal

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

یو پی آئی کے ایک دہائی کے سفر پر وزیرِ اعظم کی ستائش، شہریوں کو تجربات شیئر کرنے کی دعوت

ہونڈا موٹر سائیکل اینڈ اسکوٹر نے اے ڈی وی 160 اور ریبل 300 کی قیمتوں کا اعلان کیا، بکنگ شروع

نئی دہلی// دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے دہلی کو صاف ستھرا اور خوبصورت بنانے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ یہاں کے لوگوں نے انہیں میونسپل کارپوریشن سے صفائی اور بدعنوانی کو دور کرنے کی ذمہ داری دی ہے جسے پورا کیا جائے گا۔
بلدیاتی انتخابات میں پارٹی کو اکثریت ملنے کے بعد پارٹی ہیڈکوارٹر میں حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر کیجریوال نے بدھ کو کہا کہ دہلی کی عوام نے ان کے بیٹوں اور بھائیوں کو دہلی کی صفائی اور میونسپل کارپوریشن (ایم سی ڈی) سے بدعنوانی کو دور کرنے کی ذمہ داری سونپی ہے ۔ میں اس اعتماد کو برقرار رکھوں گا۔ اس سے پہلے دہلی کے لوگوں نے ہمیں اسکول، اسپتال، بجلی اور پانی کی ذمہ داری دی، تو ہم نے اسے ٹھیک کرنے کے لیے دن رات کام کیا۔ دہلی حکومت کی طرح اب کارپوریشن کو بھی بدعنوانی سے پاک کرنا ہوگا۔ اب ہم سب کو مل کر دہلی کو صاف ستھرا اور خوبصورت بنانا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ دہلی کے لوگوں نے پورے ملک کو یہ پیغام دیا ہے کہ اسکول اور اسپتال بنانے اور بجلی، پانی اور سڑکوں کی مرمت کرنے سے بھی ووٹ ملتا ہے ۔ صرف عام آدمی پارٹی (اے اے پی) ہی مثبت سیاست کرکے ملک کی ترقی کے حقیقی مسائل کو اٹھا رہی ہے اور ہم نے دہلی میں یہ چوتھا الیکشن بجلی، پانی اور اسکول اسپتال کے مسائل پر جیتا ہے ۔ ملک میں جیسے جیسے یہ مثبت سیاست بڑھتی جائے گی، ہندوستان کو دنیا کا نمبر ایک ملک بننے سے کوئی نہیں روک سکتا۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اب تک دہلی کے لوگوں نے ہمیں تعلیم اور اسکولوں کی ذمہ داری دی ہے ، ہم نے دن رات محنت کرکے اسکولوں کو ٹھیک کیا ہے ، لاکھوں بچوں کا مستقبل بنایا ہے ۔ دہلی کے لوگوں نے ہمیں اسپتالوں کی ذمہ داری دی، ہم نے دن رات محنت کرکے اسپتالوں کو ٹھیک کیا اور لوگوں کے علاج کا انتظام کیا۔ عوام نے ہمیں بجلی کی ذمہ داری دی، ہم نے بجلی ٹھیک کی، بجلی مفت کی اور 24 گھنٹے بجلی فراہم کی۔ آج دہلی کے لوگوں نے دہلی کی صفائی، بدعنوانی کو ختم کرنے اور پارکوں کی مرمت کی ذمہ داری اپنے بیٹوں اور بھائیوں کو سونپی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ دہلی کو ٹھیک کرنے کے لئے ہمیں سب کے تعاون کی ضرورت ہے ۔ خاص طور پر ہمیں مرکزی حکومت کی مدد اور تعاون کی بھی ضرورت ہے ۔ ہمیں وزیر اعظم اور مرکزی حکومت کے آشیرواد کی بھی ضرورت ہے ۔ اب ہمیں دہلی کا کچرا صاف کرنا ہے ۔ اس میں خواتین، بچوں، بزرگوں اور نوجوانوں کی ڈیوٹی بھی لگائی جائے گی۔ یہ دہلی کے دو کروڑ لوگوں کا اپنا خاندان ہے ۔ ہم سب مل کر دہلی کو صاف کریں گے ۔
مسٹر کیجریوال نے کہا کہ کارپوریشن سے بدعنوانی کو ہٹانا ہوگا۔ اب تک ایم سی ڈی میں لوٹ مار اور قرضہ لینے کا نظام، یہ سب ختم ہونا چاہیے ۔ جس طرح ہم نے دہلی حکومت کو صاف کیا، دہلی حکومت میں کوئی بدعنوانی نہیں ہے ، اسی طرح اب ہمیں میونسپل کارپوریشن کو بھی صاف کرنا ہے ۔ ہم گالی دینے سیاست میں نہیں آئے ۔ عام آدمی پارٹی شریف اور اچھے لوگوں کی پارٹی ہے ۔
عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر اور دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے دہلی کے عوام اور پارٹی کارکنوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ دہلی کے عوام نے کٹر ایماندار اروند کی قیادت میں کارپوریشن سے 15 سال کی بدعنوان بی جے پی حکومت کو بدل دیا ہے ۔ کیجریوال پارٹی کو اکثریت دی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آج دہلی کے عوام نے کارپوریشن میں عام آدمی پارٹی کو مینڈیٹ نہیں دیا ہے بلکہ 15 سال سے دہلی کے عوام کو لوٹنے والی بھارتیہ جنتا پارٹی کو شکست دینے کا مینڈیٹ دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ اکثریت عام آدمی پارٹی کے لئے بڑے فخر کی بات ہے ۔
عام آدمی پارٹی کے دہلی اسٹیٹ کنوینر گوپال رائے نے کہا کہ آج دہلی کے لوگوں نے تاریخ رقم کی ہے ۔ اب تک بی جے پی پورے ملک میں نعرے لگا رہی تھی کہ کیجریوال نے کانگریس کو شکست دی۔ بی جے پی نے پہلے کارپوریشن انتخابات کو ملتوی کیا اور پھر اروند کیجریوال کو بدنام کرنے کی سازش کی۔ دہلی کے لوگوں نے فیصلہ کیا ہے کہ اروند کیجریوال، منیش سسودیا، ستیندر جین، عام آدمی پارٹی نے کرپشن نہیں کی، لیکن بی جے پی کے کونسلروں نے قرض کے پیسے نکال کر کرپشن کی۔ عوام نے آج اس کا جواب دے دیا ہے ۔
پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان نے کہا کہ اروند کیجریوال نے پہلے کانگریس کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جو دہلی میں 15 سال سے برسراقتدار تھی اور اب بی جے پی کو بھی اکھاڑ پھینکا ہے جو 15 سال سے ایم سی ڈی میں بیٹھی تھی۔ اس کا صاف مطلب ہے کہ لوگ نفرت کی سیاست کو ووٹ نہیں دیتے ، لوگ اسکولوں، ہسپتالوں، بجلی، صفائی اور انفراسٹرکچر کو ووٹ دیتے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ایم سی ڈی انتخابات میں عام آدمی پارٹی کی شاندار جیت

Next Post

یوکرین: میزائل حملوں سے تاریکی میں ڈوبے اسپتال میں ٹارچ کی روشنی میں کامیاب اوپن ہارٹ سرجری

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

یو پی آئی کے ایک دہائی کے سفر پر وزیرِ اعظم کی ستائش، شہریوں کو تجربات شیئر کرنے کی دعوت
قومی خبریں

یو پی آئی کے ایک دہائی کے سفر پر وزیرِ اعظم کی ستائش، شہریوں کو تجربات شیئر کرنے کی دعوت

2026-08-26
ہونڈا موٹر سائیکل اینڈ اسکوٹر نے اے ڈی وی 160 اور ریبل 300 کی قیمتوں کا اعلان کیا، بکنگ شروع
قومی خبریں

ہونڈا موٹر سائیکل اینڈ اسکوٹر نے اے ڈی وی 160 اور ریبل 300 کی قیمتوں کا اعلان کیا، بکنگ شروع

2026-08-26
ذات پرمبنی مردم شماری کے طریقۂ کار پر کھرگے اور راہل نے تشویش کا اظہار کیا، مودی کو لکھا مشترکہ خط
قومی خبریں

ذات پرمبنی مردم شماری کے طریقۂ کار پر کھرگے اور راہل نے تشویش کا اظہار کیا، مودی کو لکھا مشترکہ خط

2026-08-26
ہندستانی دفاعی صنعتوں کو ملے گی ڈی آر ڈی او کے روایتی میزائل نظام کی ٹیکنالوجی
قومی خبریں

ہندستانی دفاعی صنعتوں کو ملے گی ڈی آر ڈی او کے روایتی میزائل نظام کی ٹیکنالوجی

2026-08-26
طلباء دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کا مستقبل ہیں: چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار
قومی خبریں

طلباء دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کا مستقبل ہیں: چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار

2026-08-26
دہلی این سی آر میں زبردست بارش، ٹریفک متاثر
قومی خبریں

دہلی این سی آر میں زبردست بارش، ٹریفک متاثر

2026-08-26
ایس آئی امتحانی پرچے کا افشا:مرکزی ملزم کو ضمانت نہ مل سکی
اہم ترین

حجاب اسلام کا لازمی جزو نہیں‘  الہ آباد ہائی کورٹ نے یوپی کی  طالبہ کی درخواست مسترد کردی

2026-08-26
ہند- چین سرحد پر بات چیت کے لیے بیجنگ پہنچے اجیت ڈوبھال
قومی خبریں

ہند- چین سرحد پر بات چیت کے لیے بیجنگ پہنچے اجیت ڈوبھال

2026-08-25
Next Post
یوکرین، ٹرین اسٹیشن میزائل حملے میں اموات 52 ہوگئیں

یوکرین: میزائل حملوں سے تاریکی میں ڈوبے اسپتال میں ٹارچ کی روشنی میں کامیاب اوپن ہارٹ سرجری

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.