کلکتہ//
وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے آج اجمیر درگا ہ جاکر چادر چڑھا ئی اور زیارت کی۔زیارت کے بعد وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ اجمیر کے دیوان سے ملاقا ت ایک اعزاز کی بات ہے ،میں نے درگاہ پر قوم کے ایک ایک فرد کیلئے دعا کی ہے ۔ہندوستان کی انفرادیت اس کے تنوع ہے ۔مختلف ثقافت اور اس کے رواج کا امتزاج ہماری قوم کا نچوڑ ہے ۔اس تنوع کی خوبصورتی کوبرقرار رکھنا ہے ۔
میرا یقین ہے کہ اتحاد ہی ہماری طاقت ہے ، امن و بھائی چارا کو برقرار رکھنا ہمارا فرض ہے ۔آئیے لوگوں میں محبت اور بھائی چارہ پھیلاتے ہیں۔ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے خوشحالی باقی رہے ۔