ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

محمدشامی چوٹ کی وجہ سے ٹیم سے باہر ، عمران ملک بنگلہ دیش کے خلاف ون ڈے سیریز میں شامل

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-12-04
in کھیل
A A
سمیع کو ایشیا کپ ٹیم میں ہونا چاہیے تھا: سری کانت
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

تلک کا آؤٹ ہونا میچ کا ‘ٹرننگ پوائنٹ رہا: سیمسن

کبڈی چیمپئنز لیگ: پانچ فرنچائزز نے دیوانک دلال، آشو ملک سمیت 10 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا

نئی دہلی// تیز گیند باز محمد شامی کندھے کی چوٹ کی وجہ سے ٹیم انڈیا سے باہر ہو گئے ہیں۔ وہ اب بنگلہ دیش کے خلاف ون ڈے سیریز نہیں کھیل سکیں گے۔ بنگلہ دیش میں تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ اتوار کو کھیلا جائے گا۔ شامی چوٹ کی وجہ سے اس میچ کے لیے فٹ نہیں ہیں۔ شامی گزشتہ ماہ آسٹریلیا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے واپسی کے بعد پریکٹس سیشن کے دوران زخمی ہو گئے تھے۔
عمران ملک کو شامی کے باہر ہونےکے بعد ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ عمران نے حال ہی میں نیوزی لینڈ کے دورے پر اپنا ون ڈے ڈیبیو کیا تھا۔ تین ون ڈے میچوں میں ان کے نام تین وکٹیں ہیں۔ ون ڈے کے بعد ٹیم انڈیا کو بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز بھی کھیلنی ہے۔ شامی بھی ٹیسٹ ٹیم کا حصہ تھے۔ اس انجری کے بعد وہ ٹیسٹ کھیل سکیں گے یا نہیں، یہ ابھی واضح نہیں ہے۔
محمد شامی کے زخمی ہونے سے ٹیم انڈیا کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔ کچھ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ وہ ون ڈے کے ساتھ ٹیسٹ سیریز سے بھی باہر ہو سکتے ہیں۔ ہندوستان کے اہم گیندباز جسپریت بمراہ انجری کی وجہ سے پہلے ہی سیریز سے باہر ہیں۔ وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھی ٹیم کا حصہ نہیں تھے۔ جبکہ آل راؤنڈر رویندر جڈیجہ بھی چوٹ کی وجہ سے ون ڈے سیریز سے باہر ہیں۔
محمد شامی کے ٹیسٹ سیریز سے باہر ہونے کی صورت میں مکیش کمار اور نودیپ سینی کو موقع مل سکتا ہے۔ نودیپ سینی اور مکیش کمار ابھی تک بنگلہ دیش میں ہیں۔ وہ بنگلہ دیش کا دورہ کرنے والی ٹیم انڈیا اے کے کھلاڑی ہیں ۔ دونوں نے بنگلہ دیش اے ٹیم کے خلاف چار روزہ میچوں میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ مکیش نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ وہیں نودیپ سینی نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ مکیش ایک ان کیپڈ کھلاڑی ہیں اور سینی نے ہندوستان کے لیے دو ٹیسٹ کھیلے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی وہ ہندوستانی ٹیم کا حصہ تھے جو 2020-21 میں آسٹریلیا کے دورے پر گئی تھی۔
محمد شامی نے ہندوستان کی جانب سے 60 ٹیسٹ میچوں میں 216 وکٹیں حاصل کیں۔ جبکہ انہوں نے 82 ون ڈے میچوں میں 151 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی 23 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں 24 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کرسٹیانو رونالڈو کا جنوبی کوریا کے کھلاڑی کے ساتھ جھگڑا

Next Post

جموں: بے قابو کار سے تصادم کے بعد 9 کھلاڑی زخمی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

تلک کا آؤٹ ہونا میچ کا ‘ٹرننگ پوائنٹ رہا: سیمسن
کھیل

تلک کا آؤٹ ہونا میچ کا ‘ٹرننگ پوائنٹ رہا: سیمسن

2026-10-16
کبڈی چیمپئنز لیگ: پانچ فرنچائزز نے دیوانک دلال، آشو ملک سمیت 10 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا
کھیل

کبڈی چیمپئنز لیگ: پانچ فرنچائزز نے دیوانک دلال، آشو ملک سمیت 10 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا

2026-10-16
ایشیائی کھیلوں کے تمغہ فاتح کھلاڑیوں سے وزیراعظم مودی کی ملاقات
کھیل

ایشیائی کھیلوں کے تمغہ فاتح کھلاڑیوں سے وزیراعظم مودی کی ملاقات

2026-10-16
کھیل

شریئس ایّر ٹی-20 بلے بازی رینکنگ میں چوتھے نمبر پر پہنچے

2026-10-16
کھیل

مُرلی سری شنکر کے ٹخنے کی سرجری ہوئی، 2027 کے سیزن میں واپسی پر نظریں

2026-10-16
کھیل

دہلی سینئر خواتین ٹی-20 ٹیم کا اعلان، سونی یادو کپتان

2026-10-16
کھیل

ہاکی ورلڈ کپ 2026 نے دنیا بھر میں 40.33 کروڑ ٹی وی ناظرین کا ریکارڈ بنایا

2026-10-16
کھیل

سریش رینا نے رنجی ٹرافی کے لیے اتر پردیش کی 4 ٹیمیں بنانے کی وکالت کی

2026-10-16
Next Post
ہندواڑہ سڑک حادثے میں ڈرائیور ہلاک

جموں: بے قابو کار سے تصادم کے بعد 9 کھلاڑی زخمی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.