جمعہ, جولائی 11, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

ریاست میں فلم پروڈکشن سے سیاحت کو فروغ ملے گا،روزگار کے نئے واقع پیداہوں گے : نتیش

فن و ثقافت اور یوتھ محکمہ کے تحت بہار اسٹیٹ اسپورٹس اتھارٹی کے کام اور‘بہار فلم پروموشن پالیسی’ کا پرزنٹیشن

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-12-02
in قومی خبریں
A A
نتیش کمار کی سیکورٹی توڑ کر ایک شخص نے مارا گھونسا، ڈی جی پی کٹہرے میں!
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

چندر شیکھر کی یاد میں ایک لیکچر سیریز شروع کی جائے گی: دھنکھڑ

بی جے پی کی حکومت بننے کے بعد متوسط طبقہ پریشان: آتشی

پٹنہ// وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے سامنے 1انے مارگ واقع ‘سنکلپ’میں فن و ثقافت اور یوتھ محکمہ کے تحت بہار اسٹیٹ اسپورٹس اتھارٹی اور بہار فلم پروموشن پالیسی کے کاموں پر ایک پریزنٹیشن دیا گیا۔ میٹنگ میں بہار اسٹیٹ اسپورٹس اتھارٹی کے ڈائرکٹر جنرل رویندرن شنکرن نے بہار اسٹیٹ اسپورٹس اتھارٹی کے مقاصد، اب تک کیے گئے کاموں،صلاحیت کی شناخت ، ٹریننگ پروگرام، کھلاڑیوں کوفوری اعزاز اور نقد انعام وغیرہ کے بارے میں پریزنٹیشن کے ذریعے تفصیلی جانکاری دی۔ انہوں نے بتایا کہ بہار کھیلوں کے میدان میں آگے بڑھ رہا ہے ۔ بیٹوں کے ساتھ ساتھ یہاں کی بیٹیاں بھی قومی سطح کے کھیلوں میں بہت بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر کے ایوارڈ جیت رہی ہیں اور ریاستی حکومت کی طرف سے فراہم کی جانے والی سہولیات اور تعاون کی ہر طرف ستائش ہو رہی ہے ۔ بہار کھیلوں کی منزل کے طور پر ابھر رہا ہے ۔ قومی اور بین الاقوامی سطح کے بہار کے کئی سابق کھلاڑی یہاں آکرکھلاڑیوں کی ٹریننگ اور حوصلہ افزائی کرنا چاہتے ہیں۔
فن و ثقافت اور یوتھ محکمہ کی سکریٹری مسز وندنا پریسی نے ایک پرزنٹیشن کے ذریعے بہار فلم پروموشن پالیسی کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی۔ انہوں نے اس کے پس منظر،خاکہ، اثرات اور ضرورت کے حوالے سے معلومات فراہم کیں۔
جائزہ کے دوران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاست میں کھیلوں کے فروغ کے لیے کئی اقدامات کیے گئے ہیں۔ کھلاڑیوں کو فوری طور پر توصیفی سند اور نقد انعامات دے کر ان کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے ۔ ان کی تقرری سرکاری سروس میں کی جا رہی ہے ۔ کھلاڑیوں کو کھانے پینے کی بہتر سہولیات کے ساتھ ساتھ ٹریننگ اور دیگر سہولیات بھی فراہم کی جارہی ہیں۔ ان کو ہر قسم کی سہولیات فراہم کراتے رہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام بلاکوں میں اسٹیڈیم بنائے جارہے ہیں۔ باقی ماندہ اسٹیڈیم کی تعمیر جلد مکمل کرائیں۔ اسٹیڈیم کی صفائی اورمینٹننس کا بہتر نظام رکھیں۔ وہاں کھلاڑیوں کی ٹریننگ اور کھیلوں کا اہتمام کرتے رہیں۔ اسکولوں میں لڑکوں اور لڑکیوں کی تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے بھی بہتر انتظامات کئے جائیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بی جے پی حکومت غریبوں،کسانوں پر مظالم ڈھارہی:اکھلیش

Next Post

بھارت جوڑو یاترا ملک میں ایک بڑی تبدیلی لا رہی ہے : راہل

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آئین میں ترمیم کرنا پارلیمنٹ کا حق ہے : دھنکھر
قومی خبریں

چندر شیکھر کی یاد میں ایک لیکچر سیریز شروع کی جائے گی: دھنکھڑ

2025-07-09
دہلی میں ایک لاکھ بزرگوں کو پانچ ماہ کی زیر التواء پنشن ملی: آتشی
قومی خبریں

بی جے پی کی حکومت بننے کے بعد متوسط طبقہ پریشان: آتشی

2025-07-09
غزہ:سلامتی کونسل میں جنگ بندی کی قرار داد منظور
قومی خبریں

اقوام متحدہ میں افغانستان سے متعلق قرارداد پر ہندوستان نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا

2025-07-09
قومی خبریں

ویتنام کے وزیر اعظم نے عالمی سطح پر ہندوستان کے بڑھتے ہوئے کردار پر وزیر اعظم مودی کو مبارکباد دی

2025-07-08
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
قومی خبریں

بہار کی ووٹر لسٹ پر نظرثانی کے خلاف دائر درخواستوں پر سپریم کورٹ میں 10 جولائی کو سماعت

2025-07-08
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

کانگریس نے پونے میں گاندھی کا مجسمہ توڑنے کی کوشش کی مذمت کی

2025-07-08
پولیس کووزیر اعظم کی جان لینے کی کوشش کا دھمکی آمیز پیغام موصول
قومی خبریں

وزیر اعظم مودی کو ترینداد اور ٹوباگو کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا جائے گا

2025-07-05
بی جے پی حکومت کی انارکی کا متحد ہوکر منہ توڑ جواب دیں گے:کھڑگے
قومی خبریں

کھرگے نے وویکانند کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا

2025-07-05
Next Post
حکومت عوام کے تئیں ذمہ دار نہیں ہے: راہل

بھارت جوڑو یاترا ملک میں ایک بڑی تبدیلی لا رہی ہے : راہل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.