واشنگٹن//
چین کے شمال مغربی علاقے سنکیانگ کی ایک رہائشی عمارت میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک جبکہ 9 زخمی ہو گئے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق کے جمعرات کی رات ایک بلند و بالا عمارت میں آگ لگی، ہنگامی بنیاد پر طبی امداد دینے کے باوجود 10 افراد ہلاک ہوئے۔
آگ لگنے کی وجہ تاہم معلوم نہ ہوسکی ہے لیکن اس واقعے میں نو افراد زخمی بھی ہوئے ہیں لیکن ان کی حالت تشویش ناک نہیں ہے، جین کی مقامی میڈیا کے مطابق واقعے کی تحقیقات کا آغاز ہو گیا ہے۔
واضح رہے کہ رواں ہفتے وسطی چین کے شہر انیانگ کی ایک فیکٹری میں آگ لگنے سے 38 افراد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے تھے۔
حکام کا کہنا تھا کہ الیکٹرک ویلڈنگ کے دوران کارکنوں کی جانب سے حفاظتی اقدامات کا خیال نہیں رکھا گیا جس کی وجہ سے فیکٹری میں آگ لگی، واقعے کے بعد پولیس نے متعدد افراد کو گرفتار کیا ہے جن سے تفتیش جاری ہے۔
یاد رہے کہ 2015 میں چین کے ایک کیمیکل گودام میں ہونے والے دھماکوں سے کم از کم 173 افراد ہلاک ہوئے تھے۔