واشنگٹن///
امریکی وزیر دفاع آسٹن لائیڈ اور چینی وزیر دفاع وی فنگ ہے نے آسیان تنظیم کے دفاعی وزرا کے اجلاس کے تحت کمبوڈیا میں ملاقات کی ہے۔
دونوں وزرا کے درمیان سنگاپور میں اس سال جون میں ہوئی ملاقات کے بعد یہ دوسرا موقع ہے جب ان دونوں کی ملاقات ہوئی ہے۔
امریکی پینٹاگون کے ترجمان پیٹ رائڈر نے اس حوالے سے کہا کہ آسٹن نے اپنے چینی ہم منصب سے ملاقات میں بحر ہند اور پیسیفیک میں چینی فوج کی موجودگی پر خدشات کا اظہار کرنے سمیت کہا کہ چینی طیاروں کی علاقے میں پروازوں سے ممکنہ مزاحمت کا خطرہ بڑھ گیا ہے جس ےکم کرنے کے لیے مکالمت کی اشد ضرورت ہے ۔ دوسری جانب چین نے اس بارے میں کسی قسم کا بیان نہیں دیاہے۔
یاد رہےکہ ان دونوں وزراکی ملاقات گزشتہ ہفتے امریکی و چینی صدور کی جی ٹوئنٹی اجلاس کے تحت ہوئی ملاقات کے بعد ہونا قابل توجہ امرہے۔
اس ملاقات کے دوران امریکی صدر نے چینی ہم منصب پر واضح کیا تھا کہ دونوں ملکوں کے درمیان مقابلے بازی کو کسی جھڑپ میں تبدیل نہ کرنے کے لیے رابطوں کا سلسلہ بحال رہنا چاہیئے۔