ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

تھائی لینڈ کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں: ولی عہد

سعودی عرب میں ہنر مند کارکنوں کے لیے کام کی دستیابی پر بات کی ہے: تھائی حکومت

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-11-20
in عالمی خبریں
A A
شاہ سلمان نے فلاحی کاموں کیلئےقومی مہم شروع کرنے کی منظوری دے دی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امریکہ نے یوکرین کو روسی میزائل حملوں کی پیشگی اطلاع روک دی؟

ٹرمپ کا دورۂ ایشیا کے دوران شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات کا امکان

الریاض///
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے تھائی لینڈ کے وزیر اعظم اور مملکت کے وزیر دفاع جنرل پرا یوتھ چان اوچا سے دارالحکومت بنکاک میں تھائی حکومت کے ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کی۔
ولی عہد اور تھائی وزیر اعظم نے بات چیت کے دوران انہوں نے دو طرفہ تعلقات کے پہلوؤں اور ان کو فروغ دینے اور مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے مشترکہ تشویش کے متعدد امور پر گفتگو کی۔
شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ تقریبا 9 ماہ قبل سعودی عرب میں آپ کے ساتھ ہماری پہلی ملاقات ہوئی، اس گفتگو میں کئی شعبوں میں تعاون پر اتفاق ہوا تھا۔ ان میں سے بہت سے کاموں پر توقع سے زیادہ کام ہوا۔ یہ اس بات کی تصدیق ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان مواقع بہت زیادہ ہیں۔ یہ ایک بہت اچھی بات ہے آج ہم توانائی کے شعبے سمیت کئی شعبوں میں تعاون کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ سیاحت، سرمایہ کاری، انفراسٹرکچر، زراعت اور دیگر شعبوں میں دونوں ملکوں ایک دوسرے سے مستفید ہو سکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب پہلا عرب ملک ہے جس نے پچاس کی دہائی میں تھائی لینڈ کے ساتھ تعلقات استوار کیے تھے۔ اور اب ہم دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے ایک اور مرحلے پر جانے کے منتظر ہیں۔ آج ہم بہت سے معاہدوں پر دستخط کا مشاہدہ کریں گے، ہم مستقبل میں بہت سے مواقع پر بھی بات کریں گے جن پر ہم اگلے سال کام کریں گے۔ مجھے یقین ہے کہ تھائی لینڈ اور سعودی عرب کی معیشت میں واپسی بہت زبردست ہوگی۔ آخر میں سعودی وفد کی مہمان نوازی، اچھے استقبال اور دیکھ بھال پر میں آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
تھائی حکومت نے کہا کہ اس نے سعودی عرب کے ساتھ مملکت میں ہنر مند کارکنوں کے لیے کام کی دستیابی پر بات کی ہے۔ ہم سعودی عرب کے ساتھ تعمیراتی منصوبوں، خوراک کی حفاظت، صحت اور سیاحت کے شعبے میں کام کرنے کے منتظر ہیں۔
سعودی ولی عہد اور تھائی وزیراعظم نے سعودی عرب اور تھائی لینڈ کی حکومتوں کے درمیان مفاہمت کی متعدد یادداشتوں کا مشاہدہ کیا۔ سعودی مملکت میں توانائی کی وزارت اور تھائی لینڈ میں وزارت توانائی کے درمیان ایک مفاہمت کی ایک یادداشت، اسی طرح سعودی تھائی رابطہ کونسل کے قیام کے لیے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کئے گئے۔
دونوں ملکوں کی سیاحتوں کی وزارتوں کے درمیان بھی ایک یادداشت پر دستخط کئے گئے۔ دونوں ملکوں کے درمیان سرمایہ کاری سے متعلق ایک یادداشت پر بھی دستخط کئے گئے۔ پانچویں یادداشت میں دونوں ملکوں کے متعلقہ اداروں نے بدعنوانی کی روک تھام کیلئے عملی اقدام پر اتفاق کیا۔
سعودی ولی عہد نے بنکاک میں چکری مہا پرسات تھرون ہال میں تھائی لینڈ کے بادشاہ کنگ مہا وجیرالونگ کورن سے بھی ملاقات کی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کاشی ۔تمل سنگمم ملکی اتحاد کو توانائی فراہم کرے گا:مودی

Next Post

آذربائیجان کا اسرائیل میں سفارت خانہ کھولنے کا اعلان

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امریکہ نے یوکرین کو روسی میزائل حملوں کی پیشگی اطلاع روک دی؟
عالمی خبریں

امریکہ نے یوکرین کو روسی میزائل حملوں کی پیشگی اطلاع روک دی؟

2026-10-16
ٹرمپ کا دورۂ ایشیا کے دوران شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات کا امکان
عالمی خبریں

ٹرمپ کا دورۂ ایشیا کے دوران شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات کا امکان

2026-10-14
ایئر فرانس کا اسرائیلی پابندیوں پر عمل درآمد کا اعلان، 31 ممالک کے شہری عملے کے لیے پروازوں پر پابندی
عالمی خبریں

ایئر فرانس کا اسرائیلی پابندیوں پر عمل درآمد کا اعلان، 31 ممالک کے شہری عملے کے لیے پروازوں پر پابندی

2026-10-14
بلغاریہ کے ساحل کے قریب تجارتی جہازوں پر ڈرون حملوں کی یورپی یونین کی مذمت
عالمی خبریں

بلغاریہ کے ساحل کے قریب تجارتی جہازوں پر ڈرون حملوں کی یورپی یونین کی مذمت

2026-10-14
شمالی اسرائیل میں دھماکا، کم از کم 20 افراد زخمی
عالمی خبریں

شمالی اسرائیل میں دھماکا، کم از کم 20 افراد زخمی

2026-10-14
فرانسیسی طلبہ کے احتجاج میں گریٹا تھنبرگ بھی شامل
عالمی خبریں

فرانسیسی طلبہ کے احتجاج میں گریٹا تھنبرگ بھی شامل

2026-10-14
عالمی خبریں

روس اور چین ایران کی مدد کر رہے ہیں؟ ٹرمپ نے الزامات مسترد کر دیے

2026-10-14
عالمی خبریں

ایران کے جنوب مشرقی علاقے میں مسلح جھڑپیں تیز، تین افراد ہلاک

2026-10-14
Next Post

آذربائیجان کا اسرائیل میں سفارت خانہ کھولنے کا اعلان

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.