نئی دہلی// کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے اور پارٹی کی سابق صدر سونیا گاندھی نے ہفتہ کو شکتی استھل پہنچ کرسابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کو ان کے 105 ویں یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔
مسٹر کھڑگے اور محترمہ گاندھی آج صبح تقریباً 7.30 بجے شکتی استھل پہنچے اور سابق وزیر اعظم کو پھول چڑھا کر خراج عقیدت پیش کیا۔
کانگریس نے کہا کہ ہندوستان کی سلامتی اور سالمیت کے لیے اپنا سب کچھ قربان کرنے والیں آئرن لیڈی کو قوم خراج عقیدت پیش کررہی ہے ۔
شکتی استھل پر اس دوران راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت، ہریانہ کے سابق وزیر اعلی بھوپندر سنگھ ہڈا، کانگریس لیڈر پون بنسل، دہلی پردیش کانگریس کے صدر چوہدری انل کمار سمیت کئی اہم لوگ موجود تھے ۔
قابل ذکر ہے کہ اندرا پریہ درشنی گاندھی کی پیدائش 19 نومبر 1917 کو سیاسی طور پر بااثر نہرو خاندان میں ہوئی تھی۔ ان کے والد جواہر لال نہرو اور والدہ کملا نہرو تھیں۔ اندراگاندھی کو ان کی ‘گاندھی’ عرفیت فیروزگاندھی سے شادی کے بعد ملی تھی۔ وہ 1966 سے 1977 تک مسلسل تین بار ملک کی وزیر اعظم رہیں اور پھر چوتھی مدت کارمیں 1980 سے 1984 میں ان کے سیاسی قتل تک وہ ملک کی وزیر اعظم تھیں۔ وہ ملک کی پہلی اور واحد خاتون وزیراعظم تھیں۔