پیر, مئی 12, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

’راہل کی بھارت جوڑو یاترا ملک میں گیم چینجر ثابت ہوگی ‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-11-19
in قومی خبریں
A A
راہل گاندھی نے ہار کو تسلیم کیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وزیر خارجہ نے برطانوی وزیر خارجہ کے ساتھ ‘آپریشن سندور’ پر تبادلہ خیال کیا

پنجاب حکومت ڈرون حملے روکنے کے لیے اینٹی ڈرون سسٹم تعینات کرے گی: کیجریوال

جے پور//راجستھان میں کانگریس کے ریاستی صدر گووند سنگھ ڈوٹاسرا نے ہے کہ پارٹی لیڈر راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا ریاست میں تاریخی ثابت ہو گی اور کانگریس اس کے ذریعے ریاست میں ایک نیا باب لکھے گی، جبکہ یہ پورے ہندوستان میں گیم چینجر ثابت ہوگی۔
مسٹر ڈوٹاسارا نے آج یہاں راجستھان میں یاترا کو کامیاب بنانے کے لئے وزیر اعلی کی رہائش گاہ پر منعقدہ میٹنگ کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ راجستھان میں بھارت جوڑو یاترا تاریخی ہوگی کیونکہ مسٹر راہل گاندھی اقتدار اور سیاست سے اوپر اٹھ کر ملک کے غریب عوام کو طاقت دینے اور ان کی آواز بننے کی تپسیا کر رہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ یاترا نہ صرف راجستھان بلکہ پورے ہندوستان میں گیم چینجر ثابت ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ ریاست کے عوام مسٹر راہل گاندھی کو سننے کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت جوڑو یاترا نے بی جے پی کو جھٹکا دیا ہے کیونکہ بی جے پی نے جو ان کی شبیہ کو داغدار کرنے کی کوشش کی تھی ہو ناکام ثابت ہوئی اور مسٹر راہل گاندھی کی سچائی دنیا کے سامنے آ گئی ہے اور عوام نے دیکھا ہے کہ اتنے بہادر، صبر کرنے والے اور محنتی لوگ دنیا میں نایاب ہیں۔
مسٹر ڈوٹاسرا نے کہا کہ جھوٹ اور کارپوریٹس کے پیسے کے بل بوتے پر اقتدار میں آنے والی بی جے پی ملک کے عوام کے سامنے بے نقاب ہو چکی ہے اور عوام سمجھ چکے ہیں کہ بی جے پی اقتدار کی خاطر کسی بھی حد تک جا سکتی ہے ۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ کانگریس بھارت جوڑو یاترا کے ذریعے راجستھان میں ایک نیا باب لکھے گی اور تمام کانگریسی مل کر سال 2023 میں ریاست میں دوبارہ کانگریس کی حکومت بنائیں گے اور اگلے سال 2024 میں وہ مرکز سے مودی حکومت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ بھارت جوڑو یاترا کے لئے تمام کانگریسیوں میں جوش و خروش کا ماحول ہے اور مسٹر راہل گاندھی جس مقصد کے ساتھ یاترا نکال رہے ہیں وہ ملک کے لئے اہم ہے کیونکہ مرکزی حکومت نے جس طرح کے حالات پیدا کئے ہیں۔ آج ملک میں بھائی بھائی سے لڑ رہا ہے ، خوف کا ماحول بنایا جا رہا ہے ، ڈرا دھمکا کر جھوٹے مقدمے درج کیے جا رہے ہیں، اپوزیشن لیڈروں کی آواز کو دبانے کے لیے آئینی اداروں کا غلط استعمال کیا جا رہا ہے اور انہیں مرکزی حکومت کی غلط پالیسیوں سے اختلاف کرنے والوں کے خلاف استعمال کیا جا رہا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کرناٹک میں محکمہ انکم ٹیکس نے غیر اعلانیہ اثاثے اور 1300 کروڑ روپے کی نقدی ضبط کی

Next Post

برطانوی وزیر خزانہ کا بڑے پیمانے پر ٹیکس لگانے کا اعلان

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

چین کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں ہیں :وزیر خارجہ
قومی خبریں

وزیر خارجہ نے برطانوی وزیر خارجہ کے ساتھ ‘آپریشن سندور’ پر تبادلہ خیال کیا

2025-05-10
دہلی وزیر اعلیٰ گرفتار۔۔۔گرفتاری سے قبل ای ڈی کی شراب پالیسی گھوٹالے میںکیجری وال سے پوچھ تاچھ
قومی خبریں

پنجاب حکومت ڈرون حملے روکنے کے لیے اینٹی ڈرون سسٹم تعینات کرے گی: کیجریوال

2025-05-10
سرحد پار سے دہشت گردی ایک عالمی چیلنج بن گئی ہے : لوک سبھا اسپیکر
قومی خبریں

ہمیں اپنی فوج کی بہادری، ہمت اور وژن پر فخر: لوک سبھا اسپیکر

2025-05-10
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

پورا ملک سندور آپریشن کی حمایت میں فوج کے ساتھ کھڑا ہے : کانگریس

2025-05-10
’ آئین میں درج نظریات نے ملک کی رہنمائی کی‘
قومی خبریں

مودی نے صدر مرمو سے ملاقات کرکے آپریشن سندور کے بارے میں جانکاری دی

2025-05-08
قومی خبریں

ہمیں ہندوستانی فوج پر فخر ہے : کیجریوال

2025-05-08
قومی خبریں

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی

2025-05-08
قومی خبریں

مودی نے خلائی ٹیکنالوجی کے شعبے میں بین الاقوامی تعاون پر زور

2025-05-08
Next Post
برطانوی وزیر خزانہ کا بڑے پیمانے پر ٹیکس لگانے کا اعلان

برطانوی وزیر خزانہ کا بڑے پیمانے پر ٹیکس لگانے کا اعلان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.