جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

ایل جی نے جموںکشمیر کیلئے مضبوط شہری شمولیت کا پلیٹ فارم’ مائی گو‘ متعارف کیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-03-31
in مقامی خبریں
A A
ایل جی نے جموںکشمیر کیلئے مضبوط شہری شمولیت کا پلیٹ فارم’ مائی گو‘ متعارف کیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ناری شکتی نے فوجی کارروائی میں بھی بہادری کی مثال قائم کی

کشمیر یونیورسٹی نے۱۰مئی تک کے تمام امتحانات کو موخر کر دیا

جموں//
لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج ’ مائی گو‘ جموں وکشمیر کیلئے ایک مضبوط شہری شمولیت پلیٹ فارم کا آغاز کیا۔
اِس موقعہ پر اَپنے خیالات کا اِظہار کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ شہریوں اور حکومت کے درمیان شراکت داری کو فروغ دینے کا اِختراعی پلیٹ فارم شراکتی حکمرانی اور پالیسی سازی کو فروغ دے گا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے مزید کہا کہ ’ مائی گو‘ جموںوکشمیر اِنتظامیہ کو عام آدمی کے قریب لائے گی اور انہیں جموںوکشمیر یوٹی کی سماجی و اِقتصادی تبدیلی میں مختلف مسائل پر رائے ، خیالات اور تجاویز کا اشتراک کرنے کا موقعہ فراہم کرے گی۔
سنہانے کہا کہ عوام پر مبنی پالیسی سازی کیلئے شہریوں کی تجاویز ضروری ہیں اور ’مائی گو‘ پلیٹ فارم اِس بات کو یقینی بنائے گا کہ منصوبہ بندی اور فیصلہ سازی میں تمام شراکت داروں کے خیالات کو شامل کیا جائے ۔
لیفٹیننٹ گورنر نے نئی پہل کو جموںوکشمیر کے شہریوں کے نام وقف کرتے ہوئے لوگوں کی اُمنگوں کو پورا کرنے کیلئے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے مزید کہا کہ ہم شراکتی حکمرانی کے نئے معیارات مرتب کر رہے ہیں ، ٹیکنالوجی پر مبنی حل فراہم کررہے ہیں‘ سرکاری سکیموں اور پروگراموں کی مناسب وقت میں نگرانی کر رہے ہیں اور عوامی خدمات کو جموںوکشمیر کے لوگوں کیلئے آسانی سے قابل رَسائی بنار ہے ہیں۔
اِس موقعہ پر چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے متعلقین سے کہا کہ وہ زیادہ مؤثر انداز میں شہریوں تک پہنچیں اور اس بات کو یقینی بنانے پر پوری توجہ مرکوز کریں کہ لوگوں کے لئے جو سہولیات اور خدمات فراہم کی گئی ہیں ان کا بھرپور استعمال کیا جائے۔
سی اِی او ’مائی گو‘ ابھیشک سنگھ نے ایل جی زیر قیادت جموںوکشمیر حکومت کو ’مائی گو ‘ پلیٹ فارم لانچ کرنے والا پہلا یوٹی بننے پر مبارک باد پیش کی جو لوگوں کو حکومت سے جوڑنے اور انہیں اَچھی حکمرانی میں اَپنا حصہ اَدا کرنے کے قابل بنانے کا ایک منفرد اِقدام ہے۔
بعد میں لیفٹیننٹ گورنر نے یوٹی ڈیش بورڈ کا بھی آغاز کیا۔ ڈیش بورڈ فیصلہ سازی میں آسانی کے لئے مختلف سرکاری محکموں کے ترقیاتی کاموں اور فلیگ شپ سکیموں کی نگرانی کرے گا۔ یوٹی ڈیش بورڈ کلیدی پرفارمنس انڈیکٹیر ز ( کے پی آئیز) کی بنیاد پر مختلف محکموں سے متعلق مختلف سکیموں کی کارکردگی کے گرافیکل جائزہ کی سہولیت فراہم کرتا ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

زینہ کدل میں آتشزدگی‘کم از کم۸دکانیں خاکستر

Next Post

پسیاں گر آنے کے بعدسرینگر جموں شاہراہ بند

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

مقامی خبریں

ناری شکتی نے فوجی کارروائی میں بھی بہادری کی مثال قائم کی

2025-05-08
مقامی خبریں

کشمیر یونیورسٹی نے۱۰مئی تک کے تمام امتحانات کو موخر کر دیا

2025-05-08
مقامی خبریں

‘سوشل میڈیا پر ہندوستانی لڑاکا طیارے کے حادثے کی تصاویر پرانی ’

2025-05-08
’سرینگر ہوائی اڈے پر معمول کا رش پنڈتوں کا اخراج کا دعویٰ صحیح نہیں ‘
مقامی خبریں

سری نگر ہوائی اڈے پر سول پروازیں بند

2025-05-08
630 عازمین حج کا پہلاقافلہ آج 2 پروازوں میں سرینگر پہنچ رہا ہے
مقامی خبریں

جموں وکشمیرحج کمیٹی نے 2 حج پروازوں کو ملتوی کر دیا

2025-05-08
حج کے خواہشمندوں کے ساتھ دھوکہ دہی‘ دو افراد کے خلاف چارج شیٹ دائر
مقامی خبریں

سوشل میڈیا پر سیکورٹی تعیناتی کی ویڈیوز شیئر کرنے سے گریز کریں: سائبر پولیس کشمیر

2025-05-08
ہندوارہ:ریت کے ٹیلے میں دھنس جانے سے شہری کی موت‘ دوسرا زخمی
مقامی خبریں

گلمرگ میں کیرالا کا سیاح مردہ پایا گیا، جنگلی جانور کے حملے کا شبہ

2025-05-07
جموںکشمیر:مختلف علاقوں میں ندی نالے خشک ہونے سے زرعی اور باغبانی شعبہ متاثر
مقامی خبریں

رام بن میں بگلیہار ڈیم کے گیٹ بند۔ چناب میں پانی کی سطح میں نمایاں کمی

2025-05-07
Next Post
پسیاں گر آنے کے بعدسرینگر جموں شاہراہ بند

پسیاں گر آنے کے بعدسرینگر جموں شاہراہ بند

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.