ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

امریکی اور روسی انٹیلی جنس ڈائریکٹرز کی ترکیہ میں ملاقات

واشنگٹن نے روس کو جوہری ہتھیاروں کے استعمال کے نتائج سے خبردار کیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-11-15
in عالمی خبریں
A A
امریکی اور روسی انٹیلی جنس ڈائریکٹرز کی ترکیہ میں ملاقات
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امریکہ نے یوکرین کو روسی میزائل حملوں کی پیشگی اطلاع روک دی؟

ٹرمپ کا دورۂ ایشیا کے دوران شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات کا امکان

واشنگٹن؍ماسکو//
امریکی اور روسی انٹیلی جنس کے ڈائریکٹرز نے پیر کو ترکیہ میں ایک غیر معمولی ملاقات کی ہے، جس کے دوران واشنگٹن نے یوکرین کی جنگ میں جوہری ہتھیاروں کے استعمال کے خلاف ماسکو کو اپنی وارننگ کی تجدید کی۔ ملاقات میں امریکہ نے روس میں اپنے زیر حراست شہریوں کا معاملہ بھی اٹھایا ہے۔
وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان کے مطابق سی آئی اے کے ڈائریکٹر اور ماسکو میں سابق امریکی سفیر ولیم بیرنز نے اپنے روسی ہم منصب سرگئی ناریشکین کو پیغام پہنچایا، جس میں "روس کے جوہری ہتھیاروں کے استعمال کے نتائج اور انہیں سٹریٹجک استحکام میں اضافے کے خطرات سے بھی آگاہ کیا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ ولیم بیرنز نے روسی ہم منصب سے کسی قسم کے مذاکرات کئے نہ ہی یوکرین جنگ کے تصفیے پر کوئی بات کی ہے۔ یوکرینیوں کو اس ملاقات کا پہلے سے بتا بھی دیا گیا تھا۔
امریکی عہدیدار نے روسی ہم منصب سے امریکی شہریوں کی روس میں "غیر منصفانہ” حراست کی بات کی ہے، خاص طور پر باسکٹ بال چیمپئن برٹنی گرینیئر اور سابق فوجی پال وہیلن کے حوالے سے گفتگو کی گئی ہے۔
کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے روسی خبر رساں ایجنسیوں کے حوالے سے بتایا کہ ہم تصدیق کرتے ہیں کہ روسی-امریکی مذاکرات انقرہ میں ہو رہے ہیں۔ مذاکرات امریکہ کی جانب سے پہل کرنے پر ہی شروع کئے گئے ہیں۔ پیسکوف نے اس حوالے سے مزید تفصیلات بتانے سے انکار کردیا۔
دریں اثنا ترک ایوان صدر نے بھی تصدیق کی ہے کہ ترکی نے امریکی اور روسی انٹیلی جنس سروسز کے ڈائریکٹرز کے درمیان ایک اجلاس کی میزبانی کی ہے۔
یاد رہے انقرہ میں ہونے والی یہ ملاقات یوکرین کے خلاف روس کی جنگ کے اس اہم موقع پر ہورہی ہے جب گزشتہ ہفتے ہی روسی افواج نے کھیرسن کے علاقے سے انخلا کیا ہے۔
روس کے صدر پوتین نے 21 ستمبر کو ایک ٹی وی تقریر میں جوہری ہتھیاروں کے استعمال کا عندیہ دیا تھا جس کے بعد سے عالمی برادری میں تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی۔
روسی صدر کے اس بیان کے بعد امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے روس کو عوامی اور نجی طور پر جوہری ہتھیاروں کے استعمال سے متعلق خبردار کیا ہے۔ امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن بھی اس سے متعلق فون پر اپنے روسی ہم منصب سے بات کر چکے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

انڈونیشیا: جی 20 سربراہ اجلاس کا آغاز، یوکرینی صدر کا خطاب

Next Post

امریکا کا صحافی شیریں ابو عاقلہ کے قتل کی تحقیقات کرنے کا اعلان

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امریکہ نے یوکرین کو روسی میزائل حملوں کی پیشگی اطلاع روک دی؟
عالمی خبریں

امریکہ نے یوکرین کو روسی میزائل حملوں کی پیشگی اطلاع روک دی؟

2026-10-16
ٹرمپ کا دورۂ ایشیا کے دوران شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات کا امکان
عالمی خبریں

ٹرمپ کا دورۂ ایشیا کے دوران شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات کا امکان

2026-10-14
ایئر فرانس کا اسرائیلی پابندیوں پر عمل درآمد کا اعلان، 31 ممالک کے شہری عملے کے لیے پروازوں پر پابندی
عالمی خبریں

ایئر فرانس کا اسرائیلی پابندیوں پر عمل درآمد کا اعلان، 31 ممالک کے شہری عملے کے لیے پروازوں پر پابندی

2026-10-14
بلغاریہ کے ساحل کے قریب تجارتی جہازوں پر ڈرون حملوں کی یورپی یونین کی مذمت
عالمی خبریں

بلغاریہ کے ساحل کے قریب تجارتی جہازوں پر ڈرون حملوں کی یورپی یونین کی مذمت

2026-10-14
شمالی اسرائیل میں دھماکا، کم از کم 20 افراد زخمی
عالمی خبریں

شمالی اسرائیل میں دھماکا، کم از کم 20 افراد زخمی

2026-10-14
فرانسیسی طلبہ کے احتجاج میں گریٹا تھنبرگ بھی شامل
عالمی خبریں

فرانسیسی طلبہ کے احتجاج میں گریٹا تھنبرگ بھی شامل

2026-10-14
عالمی خبریں

روس اور چین ایران کی مدد کر رہے ہیں؟ ٹرمپ نے الزامات مسترد کر دیے

2026-10-14
عالمی خبریں

ایران کے جنوب مشرقی علاقے میں مسلح جھڑپیں تیز، تین افراد ہلاک

2026-10-14
Next Post
امریکا کا صحافی شیریں ابو عاقلہ کے قتل کی تحقیقات کرنے کا اعلان

امریکا کا صحافی شیریں ابو عاقلہ کے قتل کی تحقیقات کرنے کا اعلان

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.