سرینگر//
شمالی ضلع بارہ مولہ کے نور باغ علاقے میں گیس کے اخراج کی وجہ سے دم گھٹنے سے میاں بیوی کی موت واقع ہوئی ہے ۔
ذرائع نے بتایا کہ میاں بیوی کمرے میں سوئے ہوئے تھے اور جمعرات کی صبح جب کافی دیر تک وہ کمرے سے باہر نہیں آئے تو گھر کے دیگر افراد اُن کمرے میں گئے اور دونوں کو بے ہوش پایا۔
معلوم ہوا ہے کہ میاں بیوی کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے دونوں کو مردہ قرار دیا۔
متوفین کی شناخت۷۲سالہ ڈاکٹر عبدالرشید بٹ اور اُن کی اہلیہ ۷۰سالہ نثارا بیگم کے بطور ہوئی ہے ۔
ذرائع نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے دوران معلوم ہوا ہے کہ زہریلی گیس کے اخراج سے میاں بیوی کی موت واقع ہوئی ہے تاہم پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔