اتوار, اگست 23, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

تحریک المجاہدین کا بھرتی ماڈیول تباہ ‘۶؍افرادگرفتار:پولیس

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-11-11
in اہم ترین
A A
پولیس کا تحریک المجاہدین جموں و کشمیر جنگجو تنظیم کا بھرتی ماڈیول تباہ کرنے کا دعویٰ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

صارفین کو بجلی کا جھٹکا ‘نرخوں میں ۷ فیصد اضافہ

معدوم ہوتی کشمیری بید سے وادی کی کرکٹ بیٹ صنعت کے مستقبل پر سوالیہ نشان

سرینگر//
جموںکشمیر پولیس نے شمالی کشمیر میں تحریک المجاہدین جموں کشمیر نامی جنگجو تنظیم کے جنگجو بھرتی اور فنڈنگ ماڈیول کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اور فوج کی ۲۱ اور۴۷آر آر کی ایک مشترکہ ٹیم نے بلال احمد ڈار ساکن چیر کوٹ کپوارہ کو گرفتار کرکے ملی ٹننٹ فنڈنگ اور بھرتی کے ایک ماڈیول کو تباہ کیا۔
ترجمان نے کہا’’پولیس اور فوج نے کپوارہ کے نٹنسو اور لولاب علاقوں میں مشترکہ طور پر آپریشن شروع کرکے اس کو گرفتار کیا‘‘۔
ان کا بیان میں کہنا تھا’’پوچھ تاچھ کے دوران گرفتار شدہ نے انکشاف کیا کہ وہ شمالی کشمیر کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے دیگر پانچ افراد کے ساتھ مل کر اصلاحی فلاحی ریلیف ٹرسٹ کے نامی ایک جعلی این جی او کے تحت (ملی ٹنٹ) فنڈنگ ریکٹ چلا رہے تھے ، یہ ٹرسٹ غریب اور حاجت مند کنبوں کو مالی مدد فراہم کرنے کا دعویٰ کرتا تھا‘‘۔
پولیس ترجمان نے کہا کہ وہ (بلال احمد) مختلف دیہات میں اجتماعوں کا اہتمام کرکے ملی ٹنٹ فنڈنگ اور بھرتی سرگرمیاں انجام دیتا تھا اور این جی او کے دیگر ممبران کے ساتھ مل کر نوجوانوں کو ملک مخالف سر گرمیوں کی طرف راغب کرنے کی کوشش کرتا تھا۔
ترجمان نے کہا کہ بلال نے اپنے دیگر ساتھیوں کی شناخت واحد احمد بٹ ساکن کچلو لنگیٹ اور جاوید احمد نجار ساکن سنگھ پورہ بارہمولہ جبکہ دیگر تین افراد کی شناخت مشتاق احمد نجار ساکن براتھ سوپور، بشیر احمد میر ساکن منڈجی سوپور اور زبیر احمد ڈار ساکن چیر کوٹ بطور کی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ زبیر احمد، بلال احمد کا قریبی رشتہ دار ہے اور وہ بھی اس ماڈیول کا ایک سرگرم کارکن تھا۔
ترجمان نے کہا ’’ماڈیول کو پاکستانی ہینڈلرز چلا رہے تھے تاکہ شمالی کشمیر میں تحریک المجاہدین کے آپریشنز کی مدد کی جاسکے ‘‘۔انہوں نے کہا کہ اس ماڈیول کا طریقہ کار یہ تھا کہ مختلف علاقوں میں جا کر وہاں این جی او کے نام پر اجتماع منعقد کرکے لوگوں سے صدقہ کے نام پر پیسہ وصول کرنا اور نوجوانوں کو بھرتی کے لئے منوانا تھا‘‘۔
ترجمان کے مطابق این جی او کے نام کے بینک کھاتوں میں سے پیسے کو تحریک المجاہدین کیلئے استعمال کیا جا رہا تھا۔
پولیس ترجمان نے کہا’’ یہ گروپ۱۵؍اگست اور مرکزی وزیر داخلہ کے دورہ بارہمولہ کے موقعے پر علاقے میں ملک مخالف پوسٹر چسپاں کرنے میں بھی ملوث ہے ‘‘۔انہوں نے کہا کہ بلال احمد نے مرکزی جامع مسجد کپوارہ میں۱۴؍اگست کو پاکستانی ہینڈلرز کی ہدایت پر پاکستانی پرچم لہرانے کو بھی تسلیم کیا۔ان کا کہنا تھا کہ یہ گروپ دھماکہ خیز مواد بھی جمع کرتا تھا جس کو آئی ای ڈی بنانے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے ۔
پولیس ترجمان نے کہا ’’بلال احمد اور اس کے ساتھی سرحد پار ڈاکٹر شاہ صاحب عرف منظور شاہ عرف جنرل عبداللہ جس کا اصلی نام غلام رسول شاہ ساکن ہائی ہامہ کپوارہ ہے ، طارق پیر جس کا اصلی نام محمد سلطان پیر ساکن سلکوٹ کپوارہ ہے ، وہ بھی پاکستان نیشن ایک ہینڈلر ہے اور یوسف بلوچ عرف قریشی سے ہدایات حاصل کرتے تھے ۔
ترجمان کے مطابق واحد احمد بٹ عرف توحید ملی ٹنٹ فنڈنگ اور بھرتی ماڈیول کا ماسٹر مائنڈ تھا اور گرفتار شدگان کی تحویل سے بڑی مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود، آئی ای ڈی بنانے کیلئے خام مواد اور قابل اعتراض مواد بر آمد کیا گیا ہے ۔
ترجمان نے کہا کہ بر شدہ اسلحہ و گولہ بارود میں پانچ پستول‘ دس میگزین۴۹گولیاں، دو گرینیڈ اور ایک آئی ای ڈی شامل ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ اس ضمن میں پولیس اسٹیشن کپوارہ میں ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔
ترجمان کے مطابق این جی او کے نام کے بینک کھاتوں میں سے پیسے کو تحریک المجاہدین کیلئے استعمال کیا جا رہا تھا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموں میں ڈینگی سے مزید دو مریض فوت

Next Post

چیف سیکریٹری کی عالمی سرمایہ کاروں کو جموں کشمیر میں سرمایہ کاری کی دعوت

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

صارفین کو بجلی کا جھٹکا ‘نرخوں میں ۷ فیصد اضافہ
اہم ترین

صارفین کو بجلی کا جھٹکا ‘نرخوں میں ۷ فیصد اضافہ

2026-08-23
معدوم ہوتی کشمیری بید سے وادی کی کرکٹ بیٹ صنعت کے مستقبل پر سوالیہ نشان
اہم ترین

معدوم ہوتی کشمیری بید سے وادی کی کرکٹ بیٹ صنعت کے مستقبل پر سوالیہ نشان

2026-08-23
پہنچی وہیں پہ خاک جہاں کا خمیر تھا:کشمیر کیلئے بجلی کٹوتی کا شیڈول جاری
اہم ترین

’نیشنل کانفرنس حکومت نے ایک بار پھر عوام کو دھوکا دیا‘

2026-08-23
پاکستان:عدم اعتماد کی تحریک پیش کیے بغیر پارلیمنٹ کا اجلاس ملتوی
اہم ترین

’پارلیمنٹ میں اسی اجلاس کے دوران بل پیش اور منظور ہونے کا رجحان بڑھا‘

2026-08-23
’جموں و کشمیر میں دہشت گردی کا دور ختم ہو چکا ہے ‘
اہم ترین

’آئی آئی ایم جموں سرحدی معیشتوں پر تحقیق کو ترجیح بنائے‘

2026-08-23
ایل جی منوج سنہا کی نئی دہلی  میں وزیر اعظم مودی سے ملاقات
اہم ترین

ایل جی منوج سنہا کی نئی دہلی میں وزیر اعظم مودی سے ملاقات

2026-08-23
اودھم پور اور ریاسی میں غیر قانونی کان کنی کے خلاف اے سی بی کی بڑی کارروائی
اہم ترین

منتخب نمائندوں کا احترام ہی نہ ہو تو انتخابات کا کیا فائدہ؟چودھری

2026-08-23
اہم ترین

کشتواڑ میں کم سن بچی سے مبینہ  عصمت دری، حمل گرانے کی کوشش کے بعد موت، استاد گرفتار

2026-08-23
Next Post
چیف سیکریٹری کی عالمی سرمایہ کاروں کو جموں کشمیر میں سرمایہ کاری کی دعوت

چیف سیکریٹری کی عالمی سرمایہ کاروں کو جموں کشمیر میں سرمایہ کاری کی دعوت

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.