بدھ, جولائی 2, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

پاکستان نیوزی لینڈ کو شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ کے فائنل میں داخل

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-11-09
in کھیل
A A
پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر سہ ملکی سیریز جیتی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

یو ایس اے سی کے خلاف آئی سی سی کر سکتی ہے سخت کارروائی، کرکٹ بورڈ پر انتظامی نااہلی کا الزام

ایشیا کپ 2025: ہندوستان بمقابلہ پاکستان میچ کا راستہ ہو رہا ہموار، جولائی کے پہلے ہفتہ میں جاری ہو سکتا ہے شیڈول

سڈنی// فارم میں واپسی کرنے والے کپتان بابر اعظم (53) اورمحمد رضوان (57) کی نصف سنچریوں کی بدولت پاکستان نے بدھ کے روز ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کو سات وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں داخلہ حاصل کرلیا۔
نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 20 اوورز میں 153 رنز کا ہدف دیا جسے بابر کی ٹیم نے پانچ گیندیں باقی رہتے ہوئے حاصل کر لیا۔
بابر اور رضوان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 میں پہلی بار 50 رنز کا ہندسہ پارکیا۔ بابر نے 42 گیندوں پر سات چوکوں کی مدد سے 53 رنز بنائے جبکہ رضوان نے 43 گیندوں پر پانچ چوکوں کی مدد سے 57 رنز بنائے۔ بابر اور رضوان نے پہلی وکٹ کے لیے 105 رنز کی سنچری پارٹنرشپ کرکے ٹیم کو ہدف کے قریب پہنچایا۔ تیسرے نمبر پر بلے بازی کے لیے آنے والے باصلاحیت نوجوان بلے باز محمد حارث نے 26 گیندوں پر دو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 26 رنز بنائے جبکہ شان مسعود (03 ناٹ آؤٹ) نے آخری اوور کی پہلی گیند پر فاتح رن بنا کر پاکستان کو فائنل میں پہنچایا۔
میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں اتوار کو کھیلے جانے والے فائنل میں پاکستان کا مقابلہ ہندوستان یا انگلینڈ سے ہوگا۔
نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر بلے بازی کا فیصلہ کیا لیکن جلد ہی49 رنز پر تین وکٹیں گنوا دیں۔ اس کے بعد ڈیرل مچل (53 ناٹ آؤٹ) اور کین ولیمسن (46) نے 68 رنز کی شراکت داری کرکے ٹیم کا دباؤ سے باہر نکالا۔
ولیمسن نے 46 رنز کی اپنی اننگز میں 42 گیندیں کھیلی اور ایک چوکا اور ایک چھکا لگایا۔ دوسری جانب ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 کے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے ہیرو رہنے والے مچل نے 35 گیندوں پر تین چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 53 رنز بنائے۔ اس کے علاوہ ڈیون کونوے نے 21 (20) رنز بنائے جب کہ جیمز نیشم نے 12 گیندوں میں ناقابل شکست 16 رنز بنائے۔ پاکستان نے پہلے 10 اوورز میں نیوزی لینڈ کو صرف 59 رنز بنانے دیئے لیکن مچل ولیمسن کی شراکت کی مدد سے نیوزی لینڈ نے آخری 10 اوورز میں 93 رنز جوڑ کر سڈنی کی سست پچ پر پاکستان کوقابل دفاع ہدف دیا۔
پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے چار اوورز میں 24 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں جب کہ محمد نواز کو ایک وکٹ ملی۔پاکستان نے ہدف کے تعاقب میں جارحانہ آغاز کیا اور پاور پلے میں 55 رنز کا اضافہ کیا۔ بابر کو بھی صفر کے اسکور پر لائف لائن ملی جس کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے انہوں نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اپنی 30ویں نصف اسکور کی جب کہ رضوان بھی پہلی بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 میں پچاس کے اسکور تک پہنچے۔ ٹرینٹ بولٹ (33/2) نے دونوں کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل بابر اور رضوان نے پہلی وکٹ کے لیے 105 رنز جوڑے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بابر رضوان کی یہ تیسری سنچری شراکت ہے۔ اس سے قبل یہ جوڑی 2021 میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ میں ہندوستان (152) اور نامبیا (113) کے خلاف بھی سنچری پارٹنرشپ بنا چکی ہے۔
تیسرے نمبر پر بیٹنگ کے لیے آنے والے حارث نے ایک بار پھر جارحانہ انداز اپنایا اور دو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 30 رنز بنائے۔ حارث اس وقت آؤٹ ہوئے جب پاکستان کو جیت کے لیے سات گیندوں پر دو رنز درکار تھے، حالانکہ ٹم ساؤتھی نے آخری اوور کی پہلی گیند وائیڈ پھینک دی، جبکہ مسعود نے اگلی گیند پر ایک رن لے کر پاکستان کا ہدف حاصل کیا۔
محمد رضوان کو شاندار نصف سنچری بنانے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
پاکستان کو فائنل میں ہندوستان یا انگلینڈ میں سے کسی ایک کا مقابلہ کرنا ہے۔ جمعرات کو ایڈیلیڈ اوول میں کھیلے جانے والے سیمی فائنل میں ہندوستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔
ہندوستان اور پاکستان اس سے قبل ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2007 کے فائنل میں آمنے سامنے تھے، جہاں مہندر سنگھ دھونی کی قیادت والی ٹیم نے مصباح الحق کی ٹیم کو شکست دی تھی۔ اس کے علاوہ ہندوستان نے بھی پاکستان کو شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ مہم کا آغاز کیا تھا۔
واضح رہےکہ فائنل میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا جہاں پاکستان نے عمران خان کی کپتانی میں 1992 کے ورلڈ کپ کا فائنل کھیل کر ٹورنامنٹ جیتا تھا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

تنقید کرنے والے انجوائے کریں، ٹیم فائنل میں پہنچ گئی، بابر اعظم

Next Post

پارٹی میں گروہ بندی برداشت نہیں کی جائے گی:ممتا بنرجی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

2022 ویمنز ورلڈ کپ فائنل کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان
کھیل

یو ایس اے سی کے خلاف آئی سی سی کر سکتی ہے سخت کارروائی، کرکٹ بورڈ پر انتظامی نااہلی کا الزام

2025-07-01
ایشیاکپ 2022؛ سری لنکا کو 50 لاکھ ڈالر سے زائد کا نقصان ہوسکتا ہے، رپورٹ
کھیل

ایشیا کپ 2025: ہندوستان بمقابلہ پاکستان میچ کا راستہ ہو رہا ہموار، جولائی کے پہلے ہفتہ میں جاری ہو سکتا ہے شیڈول

2025-07-01
دھونی ٹی ٹوئنٹی میں بطور کپتان 6000 رنز بنانے والے دوسرے کھلاڑی بن گئے
کھیل

ایم ایس دھونی کا بڑا فیصلہ، رجسٹرکرایا ٹریڈ مارک، اب کوئی نہیں بن سکے گاکیپٹن کول

2025-07-01
ہندوستان نے نمبر ایک نیدرلینڈ کو 2-1 سے ہرایا
کھیل

ہندوستانی خواتین ٹیم نے انگلینڈ کو 97 رن سے شکست دے دی

2025-06-30
قصوروا روں کو بخشا نہیں جائیگا ‘دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی:مودی
کھیل

کھیل کے میدان میں بوڈولینڈ کی شناخت : مودی

2025-06-30
کھیل

زمبابوے کے سلامی بلے باز بینیٹ زخمی ہونے کی وجہ سے بلاوایو ٹیسٹ سے باہر

2025-06-30
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ڈونالڈ کے معاہدے میں توسیع کی
کھیل

ناراض شانتو نے بنگلہ دیش کی ٹیسٹ کپتانی چھوڑ دی

2025-06-29
پہلا بین علاقائی ہاکی ٹورنامنٹ 19مارچ سے
کھیل

جونیئر مرد ہاکی ورلڈ کپ میں 24 ٹیمیں حصہ لیں گی، ہندوستان اور پاکستان پول بی میں

2025-06-29
Next Post
بی جے پی ملک کی معیشت کو نقصان پہنچارہی ہے :ممتا بنرجی

پارٹی میں گروہ بندی برداشت نہیں کی جائے گی:ممتا بنرجی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.