پیر, اکتوبر 26, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

بابر اعظم ون ڈے کرکٹ کے لیڈر، شاہین خطرناک بولر، ایرون فنچ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-03-30
in کھیل
A A
بابر اعظم ون ڈے کرکٹ کے لیڈر، شاہین خطرناک بولر، ایرون فنچ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

لاہور: آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ کہتے ہیں کہ ون ڈے میں بہترین پرفارمنس دینے والی پاکستانی ٹیم کو ہوم گراونڈ پر شکست دینا آسان نہیں ہوگا۔
پری میچ ورچوئل پریس کانفرنس میں مہمان ٹیم کے کپتان ایرون فنچ نے کہا کہ پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز میں اچھے آغاز کے خواہشمند ہیں، نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم کے ساتھ اچھی پرفارمنس دینے کی کوشش کریں گے۔ پاکستانی میں پہلی بار آنے کا موقع ملا ہے اور سیریز شروع ہونے کا بےتابی سے متنظر ہوں۔
ایرون فنچ نے کہا کہ مچل مارش گزشتہ روز پریکٹس میں انجری کا شکار ہوئے ہیں، ان کی دستیابی کا فیصلہ اسکین رپورٹ کی بنیاد پر ہوگا۔آسٹریلوی کپتان نے کہا کہ بابر اعظم، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی جیسے ورلڈ کلاس کرکٹرز پاکستانی ٹیم کا حصہ ہیں، شاہین شاہ آفریدی اچھی سوئنگ کرتے ہیں۔ حارث روف، حسن علی اور عثمان قادر بھی بہترین بولنگ کرنا جانتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ درست ہے کہ دسمبر 2020 کے بعد ون ڈے میچز پہلی بار کھیلنے جا رہے ہیں لیکن بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔ ایشیائی پچز بیٹنگ کے لیے زیادہ تر سازگار ہوتی ہیں، اس لیے کوشش ہوگی کہ اچھی کرکٹ کھیل کر برتری ثابت کریں۔ایرون فنچ نے کہا کہ آخری ٹیسٹ میں پیٹ کمنز نے ڈیکلیئریشن کا دلیرانہ فیصلہ کیا اور ٹیسٹ سیریز میں کامیابی سے مورال میں اضافہ ہوا ہے۔
اسٹیو اسمتھ کی کمی محسوس کریں گے ایلکس کیری، میکڈر موٹ اور کرس گرین سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں، ون ڈے ورلڈکپ ابھی دور ہے لیکن یہ سیریز بھی اس کی تیاری میں مدد دے گی۔

آسٹریلوی کپتان کا کہنا تھا کہ رواں برس ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ایک اچھا کمبی نیشن بنانا چاہتے ہیں، پاکستان میں صرف ایک میچ ہے تاہم سری لنکا میں زیادہ ٹی ٹوئنٹی میچز ہیں جس سے تیاری کا اچھا موقع ملے گا۔

 

متعلقہ

کیئرون پولارڈ ممبئی انڈینز کے ہیڈ کوچ مقرر

صدر جمہوریہ نے ایشین پیرا گیمز میں ریکارڈ کارکردگی پر ہندوستانی پیرا کھلاڑیوں کو مبارکباد دی

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پاکستان کو پہلے ون ڈے میچ میں ۸۸رنز سے شکست

Next Post

ویسٹ انڈیز کیخلاف شیڈول جاری

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کیئرون پولارڈ ممبئی انڈینز کے ہیڈ کوچ مقرر
کھیل

کیئرون پولارڈ ممبئی انڈینز کے ہیڈ کوچ مقرر

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
صدر جمہوریہ نے ایشین پیرا گیمز میں ریکارڈ کارکردگی پر ہندوستانی پیرا کھلاڑیوں کو مبارکباد دی
کھیل

صدر جمہوریہ نے ایشین پیرا گیمز میں ریکارڈ کارکردگی پر ہندوستانی پیرا کھلاڑیوں کو مبارکباد دی

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
کھیل

ہماری ٹیم میں ہر کھلاڑی میچ ونر ہے: شریئس ایئر

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
کھیل

سیمی فائنل میں اناہت سنگھ کا تاریخی سفر ختم

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
کھیل

چورو میں کار ٹرک ٹریلر سے ٹکرائی، تین خواتین اور معصوم بچہ سمیت چھ افراد ہلاک

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
کھیل

مکّے بازی فیڈریشن کے صدر اجے سنگھ کے خلاف بغاوت کا اعلان

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
کھیل

پی وی سندھو اس سال دوسری بار فائنل میں

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
کھیل

چوٹ کے باعث اینرک نورٹجے کیپ ٹاؤن میں فیصلہ کن ٹیسٹ سے باہر

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
Next Post
ویسٹ انڈیز کیخلاف شیڈول جاری

ویسٹ انڈیز کیخلاف شیڈول جاری

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.