جمعہ, جولائی 11, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

نریندر مودی ایل کے اڈوانی کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد دینے ان کے گھر پہنچے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-11-09
in قومی خبریں
A A
۲۲؍اکتوبر سے روز گار میلہ ‘۱۰ لاکھ نوکریاں فراہم ہوں گی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

چندر شیکھر کی یاد میں ایک لیکچر سیریز شروع کی جائے گی: دھنکھڑ

بی جے پی کی حکومت بننے کے بعد متوسط طبقہ پریشان: آتشی

نئی دہلی// بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈر ایل کے اڈوانی منگل کو 95 برس کے ہو گئے ۔ اس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی انہیں سالگرہ کی مبارکباد دینے ان کی رہائش گاہ پہنچے ۔ اس کے علاوہ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے بھی ان کی رہائش گاہ پہنچ کر انہیں مبارکباد دی ہے ۔
دونوں لیڈروں کی مسٹر اڈوانی سے ملاقات کی کچھ تصویریں اور ویڈیو بھی منظر عام پر آئے ہیں۔ ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ وزیر اعظم مودی پرجوش انداز میں سینئر بی جے پی لیڈر اڈوانی کو مبارکباد دیتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔
مسٹر مودی نے اس دوران انہیں گلدستہ بھی پیش کیا۔ وزیر دفاع سنگھ نے بھی مسٹر اڈوانی سے ملاقات کی اور ان کی اچھی صحت اورطویل عمر کے لئے نیک خواہشات پیش کیں۔
وزیر دفاع نے ٹویٹر پر لکھاکہ "میں محترم اڈوانی جی کے گھر گیا اور انہیں سالگرہ کی بہت بہت مبارکباد دی۔ میں ایشور سے ان کی اچھی صحت اورطویل عمر کے لیے دعا گو ہوں۔” مسٹر سنگھ کے علاوہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی مسٹر اڈوانی کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔
مسٹر شاہ نے بھی ٹویٹ کیا اور انہیں مبارکباد دی اور لکھاکہ ‘‘محترم ایل کے اڈوانی جی، آپ کو سالگرہ کی بہت بہت مبارکباد۔ اڈوانی جی نے اپنی مسلسل محنت سے پورے ملک میں تنظیم کو مضبوط کیا، وہیں دوسری طرف حکومت میں رہتے ہوئے ملک کی ترقی میں انمول حصہ ڈالا۔ میں ایشور سے ان کی اچھی صحت اور طویل عمر کے لیے دعا گو ہوں۔”
وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس۔ جے شنکر نے مسٹر ایل کے اڈوانی کو ان کی سالگرہ پر بھی مبارکباد دی۔ ڈاکٹر جے شنکر روس کے دو روزہ دورے پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلیک منی کے خلاف مسٹر اڈوانی جی کی طرف سے چلائی گئی جن چیتنا یاترا کے اثر کو یادکیجئے ۔
وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے ایک ٹویٹ میں کہاکہ‘‘محترم اڈوانی جی کو سالگرہ مبارک ہو۔ ان کے عزم کو آگے بڑھاتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی نظم و نسق میں شفافیت لانے کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں۔’
واضح رہے کہ مسٹر اڈوانی 8 نومبر 1927 کو کراچی میں پیدا ہوئے تھے ۔ انہوں نے چھوٹی عمر میں ہی راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) میں شمولیت اختیار کی اور قابل ذکر تنظیمی مہارت کا مظاہرہ کیا۔
وہ 1980 میں بی جے پی کے بانی اراکین میں سے ایک ہیں۔ سابق وزیر اعظم کئی دہائیوں تک اٹل بہاری واجپائی کے ساتھ نمایاں چہرہ رہے ۔ 1990 میں ایودھیا میں رام مندر کی حمایت میں نکالی گئی رتھ یاترا کو ملک میں دائیں بازو کی سیاست کے عروج کی بڑی وجہ سمجھا جاتا ہے ۔
مسٹر اڈوانی ملک کے وزیر داخلہ تھے اور نائب وزیر اعظم بھی رہ چکے ہیں۔ وہ کئی بار بی جے پی کے قومی صدر بھی رہ چکے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

شندے حکومت ،یوپی سرکارکے نقش قدم پر، مدرسوں ،مساجدسمیت دیگر عبادت گاہوں اور این جی اوزکی پولیس کے ذریعہ جانچ

Next Post

اقتصادی طور پر کمزور طبقات کیلئے دس فیصد ریزرویشن کا سپریم کورٹ کا فیصلہ افسوسناک

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آئین میں ترمیم کرنا پارلیمنٹ کا حق ہے : دھنکھر
قومی خبریں

چندر شیکھر کی یاد میں ایک لیکچر سیریز شروع کی جائے گی: دھنکھڑ

2025-07-09
دہلی میں ایک لاکھ بزرگوں کو پانچ ماہ کی زیر التواء پنشن ملی: آتشی
قومی خبریں

بی جے پی کی حکومت بننے کے بعد متوسط طبقہ پریشان: آتشی

2025-07-09
غزہ:سلامتی کونسل میں جنگ بندی کی قرار داد منظور
قومی خبریں

اقوام متحدہ میں افغانستان سے متعلق قرارداد پر ہندوستان نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا

2025-07-09
قومی خبریں

ویتنام کے وزیر اعظم نے عالمی سطح پر ہندوستان کے بڑھتے ہوئے کردار پر وزیر اعظم مودی کو مبارکباد دی

2025-07-08
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
قومی خبریں

بہار کی ووٹر لسٹ پر نظرثانی کے خلاف دائر درخواستوں پر سپریم کورٹ میں 10 جولائی کو سماعت

2025-07-08
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

کانگریس نے پونے میں گاندھی کا مجسمہ توڑنے کی کوشش کی مذمت کی

2025-07-08
پولیس کووزیر اعظم کی جان لینے کی کوشش کا دھمکی آمیز پیغام موصول
قومی خبریں

وزیر اعظم مودی کو ترینداد اور ٹوباگو کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا جائے گا

2025-07-05
بی جے پی حکومت کی انارکی کا متحد ہوکر منہ توڑ جواب دیں گے:کھڑگے
قومی خبریں

کھرگے نے وویکانند کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا

2025-07-05
Next Post
سپریم کورٹ ہولی کے بعد حجاب تنازعہ کی سماعت کرے گی

اقتصادی طور پر کمزور طبقات کیلئے دس فیصد ریزرویشن کا سپریم کورٹ کا فیصلہ افسوسناک

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.