اتوار, اگست 23, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’آج سے بارشیں اور برفباری‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-11-06
in اہم ترین
A A
’آج سے بارشیں اور برفباری‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’نوجوان کاروباریوں کیلئے زراعت اگلا بڑا میدان‘

چار برس تک اس نے اپنا فون آن نہیں کیا ‘ پھر ایک غلطی کی اور کھیل ختم

سرینگر//
محکمہ موسمیات نے اگلے دو دنوں کے دوران برفباری اور بارشوںکی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ وادی کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں۲سے۳فٹ تک کی بھاری برف باری ہونے کا امکان ہے جبکہ اس دوران سردی کی شدت میں مزید اضافہ درج ہو سکتا ہے ۔
متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں پانچ نومبر کو موسم مجموعی طور پر ابر آلود رہ سکتا اور شام سے بالائی علاقوں میں کہیں کہیں برف و باراں بھی متوقع ہے ۔
ترجمان نے کہا کہ بعد ازاں ۶؍اور۷نومبر کو وادی میں برفباری و بارشوں کا امکان ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ اس دوران وادی کے میدانی علاقوں میں خاص طورپر جنوبی کشمیر میں دو سے تین انچ برف باری ہوسکتی ہے جبکہ پہاڑی علاقوں میں دو سے تین فٹ تک بھاری برف باری ہونے کا امکان ہے ۔
برف باری سے پڑنے والے ممکنہ اثرات کے بارے میں ترجمان کا کہنا تھا کہ خراب موسمی حالات سے زمینی ٹرانسپورٹ عارضی طور پرمتاثر ہوسکتا ہے ۔
ترجمان نے کہا کہ خاص طور پر سرینگر، جموں قومی شاہراہ، زوجیلا پاس، سنتھن ٹاپ، مغل روڈ وغیرہ پر ٹرانسپورٹ کی نقل و حمل متاثر ہونے کا امکان ہے نیز میوہ باغوں کو بھی نقصان پہنچ سکتا ہے ۔
موسمیات محکمے نے ایک ایڈوائزری بھی جاری کی ہے جس میں لوگوں سے کہا گیا ہے کہ سڑکوں کی موجودہ حالت معلوم کئے بغیر سفر کرنے سے پرہیز کریں۔کسانوں سے کہا گیا ہے کہ وہ موسم خراب ہونے سے قبل فصل کٹائی کو یقینی بنائیں۔
دریں اثنا وادی میں گلمرگ کو چھوڑ کر شبانہ درجہ حرارت معمول سے زیادہ درج ہوا ہے ۔
دارلحکومت سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت۶ء۵ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے ۱ء۳ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت۵ء۰ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے ۲ء۱ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت۰ء۲ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے۲ء۲ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
شمالی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت۵ء۴ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے۶ء۲ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت۶ء۴ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے۱ء۲ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کٹوتیاں ہوں گی‘ لیکن امسال موسم سرما میں بجلی سپلائی بہتر ہو گی :ڈار

Next Post

کپرن میں آتشزدگی سے پانچ رہائشی مکان اورمسجد کو نقصان

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’وزیر اعظم پنڈتوں کی کشمیر واپسی کیلئے پر عزم‘
اہم ترین

’نوجوان کاروباریوں کیلئے زراعت اگلا بڑا میدان‘

2026-08-22
چار برس تک اس نے اپنا فون آن نہیں کیا ‘ پھر ایک غلطی کی اور کھیل ختم
اہم ترین

چار برس تک اس نے اپنا فون آن نہیں کیا ‘ پھر ایک غلطی کی اور کھیل ختم

2026-08-22
وادی کے بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں موسلادھار بارش
اہم ترین

’پاکستان کی ’مایوسی‘ پر تبصرے کی کوئی ضرورت نہیں ہے ‘

2026-08-22
’بی جے پی کا قانونی نوٹس ’محبت نامہ‘اور باعث اعزاز ہے ‘
اہم ترین

سری نگر کے پولو ویو میں وزیر اعلیٰ نے ’ویسٹ ٹو ونڈر‘ گارڈن کا افتتاح کیا

2026-08-22
۸۰ویںیوم آزادی پر ایل جی سنہا کی عوام کو مبارک باد‘کہا گزشتہ چند برسوں کے دوران یہاں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے
اہم ترین

سکیورٹی فورسز اکیلے دہشت گردی کا خاتمہ نہیں کر سکتیں:سنہا : ایل جی سنہا

2026-08-22
ڈی جی پی کا انسداد دہشت گرد ی کارروائیوں کا جائزہ
اہم ترین

پربھات کا شوپیاں میں ایس او جی  کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ

2026-08-22
’بڈگام کے فوجی جوان کی ہلاکت میں ملوث لشکر کا جنگجو اعانت کار گرفتار‘
اہم ترین

2026-08-22
اے سی بی کی کارروائی کے بعد فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے چار اہلکار معطل
اہم ترین

کشتواڑ میں پوکسو ایکٹ کے  تحت گرفتاری کے بعد استاد معطل

2026-08-22
Next Post
کوٹھی باغ پولیس اسٹیشن شبانہ آگ‘عمارت کو جزوی نقصان

کپرن میں آتشزدگی سے پانچ رہائشی مکان اورمسجد کو نقصان

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.