ہفتہ, جولائی 5, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

پاکستان کے خلاف جیت نے اعتماد بڑھایا: اروین

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-11-05
in کھیل
A A
پاکستان کے خلاف جیت نے اعتماد بڑھایا: اروین
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ڈائمنڈ لیگ ایونٹ کی میزبانی کا بنیاد بن سکتا ہے نیرج چوپڑا کلاسیک

شبھمن گل نے اپنی تاریخی 269 رن کی اننگز کے دوران کئی ریکارڈ توڑے

میلبورن// زمبابوے کے کپتان کریگ اروین نے ہندوستان کے خلاف ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچ سے قبل ہفتہ کو کہا کہ پاکستان پر جیت حاصل کرنے کے بعد ان کی ٹیم کا اعتماد بڑھا ہے اور وہ کسی بھی ٹیم کو شکست دے سکتی ہے۔
اروین نے میچ سے قبل پریس کانفرنس میں کہا، “پاکستان کے خلاف جیت نے ہمیں اعتماد دیا ہے۔ ہم ٹورنامنٹ میں کسی بھی ٹیم کو ہرا سکتے ہیں۔ مجھے نہیں لگتا کہ اگلے میچ میں ہمارا اعتماد متزلزل ہو جائے گا۔‘‘
انہوں نے کہا، “میرے خیال میں ورلڈ کپ دلچسپ رہا ہے کیونکہ اس بار کئی قریبی مقابلے ہوئے ہیں۔ میں نے ایک چیز سیکھی ہے کہ آپ کبھی بھی میچ سے باہر نہیں ہوتے۔ اگر آپ کھیل میں رہنے اور اسے انجام تک پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں تو نتیجہ کچھ بھی نکل سکتا ہے۔ ظاہر ہے کہ مختلف میچوں میں مختلف قسم کا دباؤ ہوتا ہے، اس لیے یہ آپ کے لیے فائدہ مند ہے کہ آپ میچ کو اختتام تک لے جائیں اور دوسری ٹیم کے سامنے نہیں گھبرانا آپ کے لئے فائدہ مند ہوتا ہے۔”
زمبابوے کی اب تک کی کامیاب مہم کی دھار ان کے تیز گیند باز رہے ہیں۔ بلیسنگ مجربانی 11 وکٹوں کے ساتھ ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں۔ مجربانی کو رچرڈ ناگروا کا بھی ساتھ ملا ہے، جنہوں نے سات میچوں میں آٹھ وکٹیں حاصل کی ہیں۔ اروین نے کہا کہ ہندستان کے خلاف میچ گیند بازوں کے لیے ٹورنامنٹ کی بہترین بیٹنگ یونٹوں میں سے ایک کے خلاف خود کو آزمانے کا بڑا موقع ہے۔
اروین نے کہا، "یہ دنیا کے چند بہترین بلے بازوں کے خلاف گیند بازی کرنے کا بہترین موقع ہے۔ آپ کو کتنی بار وراٹ کوہلی کی وکٹ لینے کا موقع ملتا ہے؟ مجھے یقین ہے کہ ہمارے تیز گیند باز کل اچھی کارکردگی دکھانے کے لیے بے تاب ہوں گے۔
اروین نے سکندر رضا کی بھی تعریف کی جنہوں نے ٹورنامنٹ کے سات میچوں میں 149.19 کے اسٹرائیک ریٹ سے 185 رن بنائے اور نو وکٹیں لیں۔ اروین نے کہا کہ ہندستان جیسی حریف ٹیم کو ہرانے کے لیے رضا جیسی کارکردگی کی کئی کھلاڑیوں سے ضرورت ہوگی۔
اروین نے کہا، "اس ٹورنامنٹ میں سکندر رضا ہمارے لیے غیر معمولی رہے ہیں۔ ہمیں ہندوستان کے خلاف فتح کی دہلیز کو عبور کرنے کے لیے بہت سے کھلاڑیوں سے اس طرح کی کارکردگی کی ضرورت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ وہ ٹورنامنٹ میں جس کارکردگی کے ساتھ آئے ہیں اسے جاری رکھنا چاہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں کھیل کے مختصر ترین فارمیٹ میں آگے بڑھنے کے لیے فیلڈنگ کے ساتھ ساتھ پاور پلے بیٹنگ پر بھی کام کرنا ہوگا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

غیر مستحکم پاکستان ہمسایوں کیلئے خطرہ

Next Post

کوہلی نے 100 فیصد فیک فیلڈنگ کی: آکاش چوپڑا کا دعویٰ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

نیرج نے پاو نورمی گیمز میں قومی ریکارڈ توڑا، چاندی کا تمغہ جیتا
کھیل

ڈائمنڈ لیگ ایونٹ کی میزبانی کا بنیاد بن سکتا ہے نیرج چوپڑا کلاسیک

2025-07-05
ون ڈے رینکنگ: شبمن گل، روہت اور کوہلی ٹاپ فائیو بلے بازوں میں شامل
کھیل

شبھمن گل نے اپنی تاریخی 269 رن کی اننگز کے دوران کئی ریکارڈ توڑے

2025-07-05
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ڈونالڈ کے معاہدے میں توسیع کی
کھیل

بنگلہ دیش کے ہیڈ کوچ فل سمنز ڈاکٹروں سے ملنے لندن روانہ ہوئے

2025-07-05
صاحب سنگھ ورما کے خوابوں کی دہلی بنانے کے لیے پرعزم: ریکھا گپتا
کھیل

درخت آنے والی نسلوں کے زندہ محافظ ہیں: ریکھا

2025-07-04
یشسوی ٹیسٹ بلے بازی کی درجہ بندی میں 12ویں نمبر پر پہنچ گئے
کھیل

گل ایک عظیم کپتان اور عظیم بلے باز ہیں: جیسوال

2025-07-04
ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کو چار وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں کیا کلین سویپ
کھیل

ویسٹ انڈیز کے لیے بریتھویٹ100 ٹیسٹ کھیلنے والے کھلاڑیوں کے خصوصی کلب میں شامل ہوں گے

2025-07-04
ایشیا کپ سے پہلے سری لنکن ٹیم کو فٹنس مسائل نے گھیر لیا، اعلان کردہ ٹیم کے دو کھلاڑی انجریز کی وجہ سے ٹیم سے باہر
کھیل

سری لنکا نے بنگلہ دیش کو 77 رن سے ہرایا

2025-07-04
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
کھیل

سبھی سیاحتی مقامات کو کھول دیجئے صاحب!

2025-07-04
Next Post
عمران ملک ٹیم آنڈیا کے لیے ضرور کھیلیں گے لیکن ہمیں تھوڑا انتظار کرنا ہوگا : آکاش چوپڑا

کوہلی نے 100 فیصد فیک فیلڈنگ کی: آکاش چوپڑا کا دعویٰ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.