ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

پونچھ سیکٹر میں دراندازی کی کوشش ناکام‘ جنگجو ہلاک‘کارروائی جاری :فوج

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-11-04
in اہم ترین
A A
پونچھ سیکٹر میں دراندازی کی کوشش ناکام‘ جنگجو ہلاک‘کارروائی جاری :فوج

LOC

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

جموں//
فوج نے جموں وکشمیر کے پونچھ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر جنگجووں کی طرف سے دراندازی کرنے کی ایک بڑی کوشش کو ناکام بنایا جس دوران ایک ملی ٹینٹ مارا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ علاقے میں مزید ملی ٹینٹوں کی موجودگی کے پیش نظر سیکورٹی فورسز نے وسیع العریض علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا ۔
دفاعی ذرائع نے بتایا کہ فوج نے جمعرات کے روز پونچھ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر دراندازی کی ایک کوشش کو ناکام بنایا۔انہوں نے بتایا کہ جمعرات کے روز پونچھ سیکٹر میں ملی ٹینٹوں کے ایک گروپ نے اس طرف آنے کی کوشش کی تاہم متحرک اہلکاروں نے اُنہیں للکارا جس دوران شدید گولیوں کا تبادلہ شروع ہوا۔
ان کے مطابق ابتدائی فائرنگ میں ایک پاکستانی ملی ٹینٹ گیا اور اس کے قبضے سے بڑی مقدارمیں اسلحہ وگولہ بارود اور قابل اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا گیا۔
دفاعی ذرائع نے مزید بتایا کہ علاقے میں مزید ملی ٹینٹ موجود ہوسکتے ہیں جس کے پیش نظر اضافی کمک کو بھی جائے وقوع کی اور روانہ کیا گیا۔
دریں اثنا فوج کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ برف باری سے قبل پاکستان کی جانب سے دراندازی کی کوششوں میں اضافہ کا امکان ہے ۔انہوں نے بتایا کہ برف باری سے قبل پاکستان زیادہ سے زیادہ ملی ٹینٹوں کو اس طرف بھیجنے کی کوشش کرسکتا ہے جس کے پیش نظر لائن آف کنٹرول اور حد متارکہ پر پہلے ہی الرٹ جاری کیا گیا۔
فوجی عہدیدارکے مطابق سرحدوں پر تعینات افواج کو چوبیس گھنٹے متحرک رہنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ سرحد کے اس پار لانچنگ پیڈوں کو پھر سے فعال کیا گیا اور وہاں پر ہتھیاروں سے لیس ملی ٹینٹوں کو اس طرف بھیجنے کی منصوبہ بندی ہو رہی ہیں تاہم فوج کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں۔
بتادیں کہ۲۶؍اکتوبر کو ٹنگڈار سیکٹر اور اور۳۱؍اکتوبر کے روز کرناہ سیکٹر میں فوج نے دراندازی کی کوششوں کے دوران دو غیر ملکی ملی ٹینٹوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔
ذرائع نے بتایا کہ سراغ رساں ادارے نے پہلے ہی سیکورٹی ایجنسیوں کو مطلع کیا ہے کہ برف باری سے قبل پاکستان کی جانب سے بڑے پیمانے پر دراندازی کی کوششیں ہو سکتی ہیں جس کے پیش نظر سرحدوں پر سیکورٹی فورسز کے گرڈ کو مزید مضبوط کیا جائے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پلوامہ میں لشکر طیبہ کا جنگجو معاون گرفتار:پولیس

Next Post

افروٹ پہاڑی پر پھنسے تین سیاحوں کو پولیس نے بچا لیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’بھارت دہشت گردی کیخلاف موقف پر ثابت قدم‘
اہم ترین

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

2026-10-16
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
اہم ترین

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

2026-10-16
سانبہ میں گھر گھر تلاشی لوگوں سے پوچھ گچھ
اہم ترین

جموں و کشمیر کے کئی علاقوں میں بارش، بالائی علاقوں میں تازہ برف باری سے پہاڑ سفید

2026-10-16
’سرینگر میں بائر سیلر ملاقات سے برآمدات کو نئی رفتار ملے گی‘
اہم ترین

سونمرگ کو سال بھر ایڈونچر کھیلوں کا مرکز بنانے کا منصوبہ:عمر

2026-10-16
جموں و کشمیر کی ترقی کیلئےاسٹارٹ اپ کلچر پر توجہ ضروری:ایل جی سنہا
اہم ترین

سنہا کی ’جشنِ ڈل‘ کی کامیاب تکمیل پر پولیس کو مبارک باد

2026-10-16
امریکہ ہندوستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار اور دفاع کے حق کی حمایت کرتا ہے :راج ناتھ
اہم ترین

پاکستان سے کسی بھی دہشت گردانہ کارروائی کا پہلے سے زیادہ  سخت جواب دیا جائے گا: راجناتھ

2026-10-16
اہم ترین

بی جے پی نے جموں  کشمیر حکومت کے ’دوہرے اقتدار‘ کے مؤقف کو مسترد کردیا

2026-10-16
پولیس نے سرینگر میں ۵ رہائشی مکان مقفل کئے
اہم ترین

سرینگر میں منشیات کے خلاف  کارروائی، ۱۳ء۴۳ کروڑ روپے سے زائد کے اثاثے منسلک

2026-10-16
Next Post
گلمرگ کے بالائی علاقوں میں تازہ برفباری ‘مغل شاہراہ ٹریفک کیلئے بند

افروٹ پہاڑی پر پھنسے تین سیاحوں کو پولیس نے بچا لیا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.