اتوار, مئی 11, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

دہلی کو شاندار شہر بنانا ہے ،جھگی والوں کو فلیٹس دیتے ہوئے مودی کا اعلان

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-11-03
in قومی خبریں
A A
۲۲؍اکتوبر سے روز گار میلہ ‘۱۰ لاکھ نوکریاں فراہم ہوں گی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وزیر خارجہ نے برطانوی وزیر خارجہ کے ساتھ ‘آپریشن سندور’ پر تبادلہ خیال کیا

پنجاب حکومت ڈرون حملے روکنے کے لیے اینٹی ڈرون سسٹم تعینات کرے گی: کیجریوال

نئی دہلی// وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو کہا کہ ہم نے دہلی کی جھگی جھونپڑیوں میں رہنے والے غریبوں کو پکے مکانات فراہم کرنے کے اپنے عزم میں بدھ کو ایک اہم سنگ میل طے کیا ہے ۔
مسٹر مودی نے راجدھانی کے وگیان بھون میں منعقدہ ایک پروگرام سے خطاب کیا جہاں دہلی کی جھگی بستیوں میں رہنے والے کنبوں کو نئے فلیٹ تقسیم کیے گئے ۔ مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری، محترمہ میناکشی لیکھی اور دیگر معززین پروگرام کے ڈائس پر موجود تھے ۔
انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت دہلی کو ملک کی راجدھانی کے مطابق اسے ایک شاندار، سہولیات سے لیس شہر بنانا چاہتی ہے ۔
دہلی کا غریب یا متوسط [؟][؟]طبقہ ترقی کی خواہش رکھتا ہے اور وہ ہنر سے بھرا ہوا ہے ۔ اس کی سہولت، اس کی خواہشات کی تکمیل حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔
اپنی حکومت کو غریبوں کی حکومت قرار دیتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا، ”آج دہلی کے ہزاروں غریب لوگوں کے لیے بہت بڑا دن ہے ۔ جو برسوں سے دہلی کی جھگیوں میں رہ رہے تھے ، آج ان کے لیے ایک نئی شروعات ہے ۔
مسٹر مودی نے کہا کہ یہ ایک مہم ہے جس سے دہلی کے ہزاروں غریب خاندانوں کے خواب پورے ہوں گے ۔
انہوں نے کہا کہ آج ملک میں جو حکومت ہے وہ غریبوں کی حکومت ہے اس لیے وہ غریبوں کو ان کے حال پر نہیں چھوڑ سکتی۔
انہوں نے کہا کہ آج ملک کے پالیسی فیصلوں کے مرکز میں غریب ہیں۔ حکومت شہر میں رہنے والے غریب بہن بھائیوں پر بھی یکساں توجہ دے رہی ہے ۔ حکومت کے مطابق دہلی میں جھگی جھونپڑیوں میں رہنے والے غریبوں کو فلیٹ دینے کے جاری منصوبے کا پہلا مرحلہ مکمل ہو گیا ہے ۔ اس اسکیم میں 3024 فلیٹس مکمل طور پر تیار ہیں۔ یہ تقریباً 345 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیے گئے ہیں اور انہیں تمام شہری سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ ان فلیٹس میں کچن میں ٹائلیں، سبز ماربل کاؤنٹر لگے ہوئے ہیں۔ کیمپس میں کمیونٹی پارک، الیکٹرک سب اسٹیشن، سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ، پائپ لائن جیسی عوامی سہولیات ، صاف پانی کی فراہمی، لفٹ، زیر زمین پانی کی ٹینک جیسی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔
مسٹر مودی نے کہا کہ دہلی کے لاکھوں غریبوں کی زندگی حکومت کی طرف سے شروع کی گئی ‘ایک قوم، ایک راشن کارڈ’ کی سہولت سے آسان ہو گئی ہے ۔ کورونا وبا کے عالمی بحران کے وقت مرکزی حکومت گزشتہ دو برسوں سے دہلی کے لاکھوں غریبوں کو مفت راشن بھی دے رہی ہے ۔
انہوں نے دہلی میں شہری سہولیات اور شہری بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کے لئے پچھلے آٹھ برسوں میں کئے گئے کام کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ دہلی-این سی آر میں میٹرو نیٹ ورک 2014 میں 190 کلومیٹر تھا جو آج دوگنا سے بڑھ کر 400 کلومیٹر تک پھیل چکا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

دہلی میں ایک سو مہیلا محلہ کلینک کھولے جائیں گے : کیجریوال

Next Post

روسی صدر پیوٹن کی صحت سے متعلق پھر قیاس آرائیاں

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

چین کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں ہیں :وزیر خارجہ
قومی خبریں

وزیر خارجہ نے برطانوی وزیر خارجہ کے ساتھ ‘آپریشن سندور’ پر تبادلہ خیال کیا

2025-05-10
دہلی وزیر اعلیٰ گرفتار۔۔۔گرفتاری سے قبل ای ڈی کی شراب پالیسی گھوٹالے میںکیجری وال سے پوچھ تاچھ
قومی خبریں

پنجاب حکومت ڈرون حملے روکنے کے لیے اینٹی ڈرون سسٹم تعینات کرے گی: کیجریوال

2025-05-10
سرحد پار سے دہشت گردی ایک عالمی چیلنج بن گئی ہے : لوک سبھا اسپیکر
قومی خبریں

ہمیں اپنی فوج کی بہادری، ہمت اور وژن پر فخر: لوک سبھا اسپیکر

2025-05-10
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

پورا ملک سندور آپریشن کی حمایت میں فوج کے ساتھ کھڑا ہے : کانگریس

2025-05-10
’ آئین میں درج نظریات نے ملک کی رہنمائی کی‘
قومی خبریں

مودی نے صدر مرمو سے ملاقات کرکے آپریشن سندور کے بارے میں جانکاری دی

2025-05-08
قومی خبریں

ہمیں ہندوستانی فوج پر فخر ہے : کیجریوال

2025-05-08
قومی خبریں

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی

2025-05-08
قومی خبریں

مودی نے خلائی ٹیکنالوجی کے شعبے میں بین الاقوامی تعاون پر زور

2025-05-08
Next Post
یوکرین کے غیر مسلح ہونے تک جنگ جاری رکھیں گے: پوتین

روسی صدر پیوٹن کی صحت سے متعلق پھر قیاس آرائیاں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.