اتوار, جولائی 6, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’عدم ترقی کشمیر میں دہشت گردی کی ایک وجہ تھی‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-10-29
in اہم ترین
A A
’عدم ترقی کشمیر میں دہشت گردی کی ایک وجہ تھی‘

Minister Rajnath

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ

’یاتریوں کی حفاظت اور مناسب رہائش ہماری اولین ترجیح ہے‘

لداخ//
وزیر دفاع‘ راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ بنیادی ڈھانچے میں ترقی کا فقدان جموں کشمیر میں دہشت گردی کی ایک اہم وجہ رہا ہے ۔
وزیر دفاع نے اس بات کا اظہار آج لداخ میں منعقدہ ایک تقریب میں بارڈر روڈز آرگنائزیشن (بی آر او) کے ذریعہ تعمیر کردہ۷۵ بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کو قوم کے نام وقف کرنے کی ایک تقریب کے دوران کیا ۔
وزیر دفاع نے سرحدی علاقوں کے ساتھ رابطے کو ملک کی مجموعی ترقی کیلئے حکومت کی توجہ کا مرکز قرار دیا۔انھوں نے کہا، ’’آزادی کے بعد کئی دہائیوں سے جموں و کشمیر میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی کا فقدان مرکز کے زیر انتظام علاقے میں دہشت گردی کے عروج کی ایک وجہ تھی۔ ان داخلی گڑبڑوں کے نتیجے میں سیاحوں کی آمد و رفت میں نمایاں کمی واقع ہوئی جس نے لداخ کے ساتھ ساتھ پورے ملک کو بھی متاثر کیا‘‘۔
وزیر دفاع کاکہنا تھا’’اب حکومت کی کوششوں کی وجہ سے یہ خطہ امن اور ترقی کی ایک نئی صبح کا مشاہدہ کر رہا ہے۔ ہمارا مقصد ملک کی تمام ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی ترقی کو جاری رکھنا ہے۔ جلد ہی تمام دور دراز علاقوں کو ملک کے باقی حصوں سے جوڑا جائے گا اور ہم مل کر قوم کو ترقی کی نئی بلندیوں پر لے جائیں گے۔ اس مقصد کو حاصل کرنے میں بی آر او کا اہم رول ہے‘‘۔
راج ناتھ سنگھ نے ملک کی سلامتی کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے دور دراز کے علاقوں کی ترقی کو یقینی بنانے کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا اور اس بات پر زور دیا کہ مسلح افواج کی بہادری کے ساتھ ساتھ بنیادی ڈھانچے کی ترقی ہی وہ بنیادی وجہ ہے جس نے بھارت کو شمالی سیکٹر کی حالیہ صورتحال سے مؤثر طریقے سے نمٹنے میں مدد فراہم کی۔
سنگھ نے نئے ۷۵ منصوبوں کو اس عزم کا ثبوت قرار دیا اور کہا کہ یہ پل، سڑکیں اور ہیلی پیڈ ملک کے مغربی، شمالی اور شمال مشرقی حصوں کے دور دراز علاقوں میں فوجی اور سول ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کریں گے، جو ترقیاتی سلسلے کا ایک حصہ بنیں گے۔
یہ۷۵پروجیکٹ ۴۵ پل‘۲۷ سڑکیں‘ دو ہیلی پیڈ اور ایک کاربن نیوٹرل ہیبی ٹیٹ۔ چھ ریاستوں اور دو مرکز کے زیر انتظام علاقوں (یو ٹی) میں پھیلے ہوئے ہیں۔ ان میں سے۲۰ پروجیکٹ جموں و کشمیر (جے اینڈ کے) میں ہیں جبکہ لداخ اور اروناچل پردیش میں۱۸‘۱۸ پروجیکٹ ؛ اتراکھنڈ میں پانچ اور دیگر سرحدی ریاستوں سکم، ہماچل پردیش، پنجاب اور راجستھان میں ۱۴پراجیکٹ۔
سنگھ نے کہا کہ اسٹریٹجک نقطہ نظر سے اہم ان پروجیکٹوں کی تعمیر بی آر او نے ریکارڈ وقت میں۲۱۸۰ کروڑ روپے کی کل لاگت سے کی ہے، جن میں سے کئی کو جدید ترین ٹکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ایک ہی کام کے موسم میں مکمل کیا گیا ہے۔
مشکل موسمی حالات کے باوجود یہ کارنامہ انجام دینے کے لیے بی آر او کے عزم اور ہمت کی ستائش کرتے ہوئے وزیر دفاع نے اجاگر کیا کہ یہ منصوبے ملک کی دفاعی تیاریوں کو تقویت دیں گے اور سرحدی علاقوں کی معاشی ترقی کو یقینی بنائیں گے۔
اپنے اہلکاروں کے لیے۱۹ہزار فٹ کی اونچائی پر بی آر او کے پہلے کاربن نیوٹرل ہیبی ٹیٹ کا بھی ہینلے میں افتتاح کیا گیا۔ یہ ملک کا پہلا کاربن نیوٹرل یونین ٹریٹری بننے کے لداخ کے عزم میں حصہ ڈالنے کیلئے بی آر او کی کوشش ہے۔
اس کمپلیکس کی اہم خصوصیات میں۵۷ اہلکاروں کی رہائش اور شدید موسم کے دوران تھرمل کمفرٹ شامل ہے۔ یہ بی آر او کو سردیوں کے بڑے حصے کے دوران موثر طریقے سے کام کرنے کے قابل بنائے گا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بڈگام میںانسانی سمگلنگ کا پردہ فاش

Next Post

اُدھم پور میں حادثہ بیٹا ہلاک‘ ماںزخمی رامسو کے نزدیک حادثہ،۸مسافر مضروب

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ
اہم ترین

جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ

2025-07-05
امر ناتھ یاترا شروع،تین ہزار یاتریوں پر مشتمل پہلا جتھہ پہلگام بیس کیمپ سے روانہ
اہم ترین

’یاتریوں کی حفاظت اور مناسب رہائش ہماری اولین ترجیح ہے‘

2025-07-05
۳ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :سرینگر میں دوسرا گرم ترین دن
اہم ترین

۳ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :سرینگر میں دوسرا گرم ترین دن

2025-07-05
تین دہائیوں کے بعد سری نگر میں روایتی راستوں سے محرم جلوس برآمد، ہزاروں عزا داروں کی شرکت
اہم ترین

سری نگر میں آٹھویں محرم کا تاریخی جلوس عزا بر آمد

2025-07-05
Amit shah
اہم ترین

آپریشن سندور ’سوراج‘ کے دفاع کے عزم کی بہترین مثال تھی:امت شاہ

2025-07-05
ایک سرحد۳ دشمن: ’آپریشن سندور کے دوران پاکستان واحد دشمن نہیں تھا‘
اہم ترین

ایک سرحد۳ دشمن: ’آپریشن سندور کے دوران پاکستان واحد دشمن نہیں تھا‘

2025-07-05
سجاد لون موجودہ پولیس ویریفکیشن نظام کےخلاف اگلے ہفتے عرضی داخل کریں گے
اہم ترین

سجاد کا ریزرویشن پالیسی کے اثرات پر سائنسی جانچ کا مطالبہ

2025-07-04
کشمیر سے امرناتھ یاترا کادونوں بالتل اور ننون بیس کیمپوں سے با قاعدہ آغاز
اہم ترین

کشمیر سے امرناتھ یاترا کادونوں بالتل اور ننون بیس کیمپوں سے با قاعدہ آغاز

2025-07-04
Next Post
ہندواڑہ سڑک حادثے میں ڈرائیور ہلاک

اُدھم پور میں حادثہ بیٹا ہلاک‘ ماںزخمی رامسو کے نزدیک حادثہ،۸مسافر مضروب

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.