منگل, جولائی 1, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

— یوکرین میں جوہری ہتھیاروں کا استعمال روس کی سنگین غلطی ہو گی، بائیڈن

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-10-28
in عالمی خبریں
A A
یوکرین میں امریکی فوج بھیجنے کا مطلب تیسری عالمی جنگ ہوگا،امریکی صدر
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

امریکی صدرجو بائیڈن نے روس کو یوکرین کے خلاف جنگ میں ڈرٹی بم یا اس قسم کے کسی دوسرے جوہری ہتھیار کے استعمال کے خلاف سخت انتباہ کیا ہے۔منگل کو روس کے "فالس فلیگ آپریشن” کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے صدر بائیڈن نے کہا کہ روس ٹیکٹیکل جوہری ہتھیاروں کو استعمال کر کے ناقابل یقین حد تک سنگین غلطی کرےگا۔’’ در اصل وہ یہ الزام لگا کر ڈرٹی بم استعمال کرنے کی تیاری کر رہا کہ کہ یوکرین نے اپنے علاقوں میں ان کا استعمال کیا ہے۔‘‘صدر بائیڈن نے یہ بھی کہا کہ "میں آپ کو ابھی تک اس بات کی ضمانت نہیں دے سکتا کہ یہ ایک جعلی آپریشن ہے۔ مجھے نہیں معلوم۔ لیکن اگر ایسا ہوا تو یہ یہ فاش غلطی ہوگی۔”امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے منگل کو کہا تھا کہ یہ تشویش کی ایک وجہ ہے کہ روس نے یہ ظاہر کیا ہے کہ وہ دوسروں ایس اقدامات کے الزام لگاتا ہے کہ جن کی تیاری وہ خود کر رہا ہوتا ہے۔
پیر کے روز، پرائس نے خبردار کیا کہ اگر ماسکو ایسے ہتھیاروں کو استعمال میں لاتاہے تو اس کے نتائج انتہائی گھمبیر نوعیت کے ہوں گے۔اقوام متحدہ میں روس کے سفیر واسیلی نیبنزیا نے پیرکو دیر گئے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس اور سلامتی کونسل کو بھجوائے گئے ایک خط میں، جسے وی او اے نے بھی دیکھا ہے، کہا گیا ہے کہ روس کیف حکومت کی جانب سے ڈرٹی بم کے استعمال کوجوہری دہشت گردی کا ایک فعل تصور کرے گا۔یوکرین نے ماسکو کے ان الزامات کی سختی سے تردید کی ہے کہ وہ اپنی ہی سرزمین پرڈرٹی بم پھاڑنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے ۔ یوکرین نے روس پر جواباً الزام لگایا ہے کہ وہ یوکرین میں جوہری مواد سے لیس بم کے استعمال کے خطرے کو یوکرین میں کشیدگی کے پیش منظر کے طور پر بیان کرنے کی سازش کر رہا ہے۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے منگل کو بند کمرے کے اجلاس میں ان الزامات پر بحث کی۔
اقوام متحدہ میں برطانیہ کے نائب سفیر جیمز کیریوکی نے صحافیوں کو بتایا کہ "ہم نے اس نجی ملاقات میں کوئی نیا ثبوت نہیں دیکھا اور نہ ہی سنا ہے۔”
برطانیہ، فرانس اور امریکہ کے وزراء واضح رہے ہیں کہ یہ صاف جھوٹے الزامات ہیں جو ہم روسی فیڈریشن سے سن رہے ہیں۔ یوکرین کا عمل واضح اور عیاں ہے ۔ نیٹو کے سیکریٹری جنرل سٹولن برگ نے بھی روس کے اس الزام کی تردید کی ہے۔

انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (IAEA) کے ڈائریکٹر جنرل رافیل ماریانو گروسی نے تصدیق کی کہ یوکرینی جوہری مقامات پر "کوئی غیر اعلانیہ جوہری سرگرمیاں یا مواد نہیں ملا”۔

جوہری توانائی کے بین الاقوامی ادارے کے ڈائرکٹر جنرل رافیل گروسی
جوہری توانائی کے بین الاقوامی ادارے کے ڈائرکٹر جنرل رافیل گروسی
گروسی نے کہا، "آئی اے ای اے نے ایک ماہ قبل ان مقامات میں سے ایک کا معائنہ کیا تھا اور ہمارے تمام نتائج یوکرین کے اعلان کردہ تحفظات کے اعلانات سے مطابقت رکھتے تھے۔”

متعلقہ

ایران کی جوہری تنصیبات پر بمباری کے بعد تہران سے کوئی رابطہ نہیں:امریکی صدر

امریکا، آئیڈاہو میں فائر فائٹرز پر فائرنگ، 2 ہلاک

روس نے جمعرات کو کونسل کے دوسرے اجلاس کے انعقاد کی درخواست کی ہے تاکہ اس کے ان الزامات پربحث کی جائے کہ یوکرین اورامریکہ یوکرین کی سرزمین پرفوجی بیالوجیکل سرگرمیاں تیز کر رہے ہیں۔

یوکرین کی تعمیر نو
منگل کو علیحدہ طور پر، یوروپی کمیشن کی صدر ارسولا وان ڈیر لیین نے یوکرین کی "تیز تر بحالی” کے لئے ممبران سے مدد کی درخواست کی ہے کیونکہ یوکرین کا شہری انفراسٹرکچر تباہ ہو چکا ہے۔

برلن میں یوکرین کی بحالی اور تعمیر نو کے بارے منعقدہ ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ روس واضح طور پر یوکرین کے شہریوں کو موسم سرما کے قریب آتے ہی پانی، گرمی اور بجلی کی خدمات سے محروم کرنے کے لیے کام کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے روسی حملے "خالص دہشت گردی کی کارروائیاں ہیں۔”

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

مہسا کے چہلم پر ایران کے کئی علاقوں میں احتجاج

Next Post

اٹلی کے کوسٹ گارڈز نے ایک ہزار تارکین وطن کو بچالیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

عالمی خبریں

ایران کی جوہری تنصیبات پر بمباری کے بعد تہران سے کوئی رابطہ نہیں:امریکی صدر

2025-07-01
عالمی خبریں

امریکا، آئیڈاہو میں فائر فائٹرز پر فائرنگ، 2 ہلاک

2025-07-01
عالمی خبریں

جرمنی کا رافیل گروسی کو مبینہ ایرانی دھمکیوں پر اظہار تشویش

2025-07-01
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
عالمی خبریں

نیتن یاہو کے خلاف کرپشن کیسز کا امریکہ ساتھ نہیں دے گا

2025-06-30
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

امریکہ کے ساتھ معاہدہ ہوا تو افزدوہ یورینیم بیرون ملک منتقل کردینگے: ایران

2025-06-30
سمندر میں موسکوا بحری جہاز سے دھویں کے بادل …کیئف اور ماسکو کے متضاد دعوے
عالمی خبریں

ملائیشیا میں کشتی پلٹنے سے تین افراد ہلاک

2025-06-30
جموں کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے ، کوئی نقصان نہیں
عالمی خبریں

فلپائن کے جنوبی علاقے میں 6.1شدت کا زلزلہ

2025-06-29
ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران ’ٹاپ سیکرٹ‘ دستاویزات ضبط
عالمی خبریں

ٹرمپ نے ایران کے ساتھ 30 ارب ڈالر کی ڈیل کی تردید کر دی!

2025-06-29
Next Post
اٹلی کے کوسٹ گارڈز نے ایک ہزار تارکین وطن کو بچالیا

اٹلی کے کوسٹ گارڈز نے ایک ہزار تارکین وطن کو بچالیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.