بدھ, جولائی 2, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

امریکی میرین کی جانب سے افغان بچی کے مبینہ اغوا پر طالبان کی تنقید

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-10-25
in عالمی خبریں
A A
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

افغانستان کے حکمران طالبان نے ان رپورٹس پر سخت رد عمل دیا ہے کہ ایک امریکی فوجی دفتر نے پناہ گزینوں کے طور پر امریکہ پہنچنے والے ایک افغان شادی شدہ جوڑے سے ان کا بچہ زبردستی چھین لیا ۔
جوڑے نے گزشتہ ماہ میرین کور اٹارنی ، میجر جوشوا مست اور ان کی اہلیہ پر مبینہ طور پر اپنی بچی کے اغوا کا الزام عائد کرتے ہوئے ان کے خلاف ایک وفاقی مقدمہ دائر کیا تھا۔ مست نے الزامات کی تردید کی ہے اور جواز پیش کیا ہے کہ وہ اور ان کی اہلیہ بچی کے قانونی سر پرست ہیں۔
طالبان کی وزارت خارجہ نے اتوار کو کہا کہ وہ اس مقدمے کو پریشان کن سمجھتی ہے جو انسانی وقار کے منافی اور ایک غیر انسانی اقدام ہے اور وہ اس مسئلے کو امریکی حکام کے سامنے سنجیدگی سے اٹھائیں گے کہ اس بچی کو اس کے رشتہ داروں کو واپس کیا جائے ۔
اس بچی کو ، جو اب ساڑھے تین سال کی ہے ، دو سال قبل 2020 میں اس امریکی فوجی حملے کے بعد جس میں اس بچی کے والدین اور پانچ بہن بھائی ہلاک ہو گئے تھے ، ملبے سے زندہ بچایا گیا تھا۔ وہ ایک امریکی فوجی اسپتال میں ایک ماہ گزارنے کے بعد اپنے کزن اور اس کی اہلیہ کے ساتھ رہ رہی تھی جس کے بعد گزشتہ سال افغانستان میں امریکی قیادت کے غیر ملکی فوجیوں کے ہنگامی انخلا کے دوران مست انہیں ہزاروں دوسرے افغان باشندوں کے ساتھ ہوائی ذریعے سے واشنگٹن لے آئے۔
عدالتی ریکارڈ کے مطابق مست نے ، جو ایک حاضر سروس میرین آفیسر ہیں، بچی کو جوڑے سے امریکہ پہنچنے کے پانچ دن بعد لے لیا ۔ جوڑے نے اس کے بعد سے بچی کو نہیں دیکھا۔
عدالتی دستاویزات کے مطابق میرین اور ان کی اہلیہ نے بچی کو ورجینیا کی ایک عدالت کے توسط سے گود لے لیا ہے ۔

افغان عورت نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست پر ایسو سی ایٹڈ پریس کو بتایا کہ ، جب سے انہوں نے بچی کو لیا ہے ہمارےآنسو رکے نہیں ہیں۔ اس وقت ہم صرف زندہ لاشیں ہیں ۔ ہمارے د ل ٹوٹ چکے ہیں ۔ اس کے بغیر ہمارےپاس مستقبل کے کوئی منصوبے نہیں ہیں ۔ کھانے کا کوئی مزہ نہیں ہے، اور نیند ہمیں چین نہیں دیتی۔

اسلام آباد سے وائس آف امریکہ کے نمائندے ایاز گل کی رپورٹ کے مطابق طالبان کی وزارت خارجہ نے افغانوں کے وسیع پیمانے پر انخلا پر اپنی تنقید کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں امریکہ اور اس کے اتحادی غیر مناسب طریقے سے باہر لے گئے ہیں۔ اس نے الزام لگایا کہ انخلا کئے گئے بہت سے افغانوں کو اب مختلف کیمپوں میں ایک قانونی تعطل کی حالت میں رکھاجا رہا ہے اور وہ بنیادی انسانی حقوق سے محروم ہیں ۔

متعلقہ

ایلون مسک کا بڑا اعلان: امریکی نظام کے خلاف ’امریکا پارٹی‘ لانے کی دھمکی

فون کال لیک ہونے کا معاملہ۔ تھائی عدالت نے وزیراعظم کو معطل کردیا

بیان میں میزبان ممالک پر زور دیا گیا ہے کہ وہ بین الاقوامی قوانین کے مطابق اور قونصلیٹ سروسز کے مطابق افغان مہاجرین کے انسانی اورقانونی حقوق کی حفاظت کریں ۔

افغانستان کے لیے امریکہ کے خصوصی ایلچی تھامس ویسٹ نے گزشتہ ہفتے وی او اے کو بتایا تھا کہ ان کے وفد نے اس ماہ کے شروع میں قطر میں طالبان کے ساتھ مذاکرات کا ایک تازہ دور کیا تھا اور انہوں نے انسانی حقوق کے مسائل پر واشنگٹن کے خدشات کا اعادہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ، میرا خیال ہے کہ دونوں فریق ان مذاکرات میں ایک تعمیری رویے کے ساتھ شریک ہوئے اور میرا خیال ہے کہ ہم اعتماد کی بحالی کے اپنے راستے پر گامزن ہیں۔

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بنگلہ دیش: سمندری طوفان سے 9 افراد ہلاک، لاکھوں بے گھر

Next Post

اسرائیلی فورسز کے مغربی کنارے میں حملے، 6 فلسطینی جاں بحق

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ایلون مسک کا امریکا کو دوسرے ممالک میں مداخلت بند کرنے کا مشورہ
عالمی خبریں

ایلون مسک کا بڑا اعلان: امریکی نظام کے خلاف ’امریکا پارٹی‘ لانے کی دھمکی

2025-07-02
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
عالمی خبریں

فون کال لیک ہونے کا معاملہ۔ تھائی عدالت نے وزیراعظم کو معطل کردیا

2025-07-02
عالمی خبریں

ایران کی جوہری تنصیبات پر بمباری کے بعد تہران سے کوئی رابطہ نہیں:امریکی صدر

2025-07-01
عالمی خبریں

امریکا، آئیڈاہو میں فائر فائٹرز پر فائرنگ، 2 ہلاک

2025-07-01
عالمی خبریں

جرمنی کا رافیل گروسی کو مبینہ ایرانی دھمکیوں پر اظہار تشویش

2025-07-01
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
عالمی خبریں

نیتن یاہو کے خلاف کرپشن کیسز کا امریکہ ساتھ نہیں دے گا

2025-06-30
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

امریکہ کے ساتھ معاہدہ ہوا تو افزدوہ یورینیم بیرون ملک منتقل کردینگے: ایران

2025-06-30
سمندر میں موسکوا بحری جہاز سے دھویں کے بادل …کیئف اور ماسکو کے متضاد دعوے
عالمی خبریں

ملائیشیا میں کشتی پلٹنے سے تین افراد ہلاک

2025-06-30
Next Post
اسرائیل میں نامعلوم مسلح فرد کی فائرنگ سے 5 شہری ہلاک

اسرائیلی فورسز کے مغربی کنارے میں حملے، 6 فلسطینی جاں بحق

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.