ہفتہ, اگست 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

دفاع کے وزیر مملکت کا شمالی کمان کا دورہ ‘سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-10-23
in اہم ترین
A A
دفاع کے وزیر مملکت کا شمالی کمان کا دورہ ‘سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

UDHAMPUR, OCT 22 (UNI):-Union Minister of State for Defence Ajay Bhatt visits Northern Command in Udhampur district of Jammu and Kashmir on Saturday.UNI PHOTO-41U

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

محکمہ تعلیم کیلئے نئی ٹرانسفر پالیسی وضع

لیفٹیننٹ گورنر کا کٹھوعہ کے ’وائبرنٹ ولیج‘ کرول کرشنا کا دورہ

جموں//
مرکزی وزیر مملکت برائے دفاع‘ اجے بھٹ نے ہفتہ کو ادھم پور میں شمالی کمان کا دورہ کیا۔
وزیر مملکت کو سکیورٹی اور آپریشنل صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے سینئر افسران سے بات چیت کی اور دفاع سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔
بھٹ نے قوم کیلئے اپنی جانیں قربان کرنے والے بہادروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے دھروا وار میموریل پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ وزیر نے بعد میں شمالی کمان کے جی او سی۔ان۔سی لیفٹیننٹ جنرل اپیندر دویدی کی موجودگی میں ’شوریہ دیوس (انفنٹری ڈے) موٹر سائیکل ریلی‘ کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔
بائیک ریلی کا انعقاد ۱۹۴۷۔۴۸ کی جنگ میں سرینگر میں افواج کے تاریخی لینڈنگ کے۷۵ سال کی یاد میں کیا گیا تھا۔ یہ ریلی۲۷؍ اکتوبر۲۰۲۲ کو نیشنل وار میموریل، نئی دہلی میں اختتام پذیر ہوگی۔
مرکزی وزیر مملکت نے این سی سی گرل کیڈٹس سے بھی بات چیت کی اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے جموں و کشمیر اور لداخ میں ہندوستانی فوج کی کوششوں کو تسلیم کیا، فعال کارروائیوں میں تعینات فوجیوں کے جذبے اور حوصلہ افزائی کی تعریف کی اور قوم کے لیے ان کی غیر مشروط اور بے لوث خدمات کے لیے تمام صفوں کی تعریف کی۔
بھٹ نے سرحدوں کو محفوظ بنانے اور جموں و کشمیر اور لداخ کے مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں داخلی سلامتی کی صورتحال کو مستحکم رکھنے کے دوران ہمیشہ لڑائی میں رہنے کے لئے شمالی کمان کی تعریف کی۔
اس دوران مرکزی وزیر مملکت برائے دفاع نے آج شمالی ریلوے اودھمپور میں روز گار میلہ میں شرکت کی ۔
اس سلسلے میں ناردرن ریلوے اودھمپور میں ایک میگا فنکشن کا انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی وزیر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور اس موقع پر روز گار میلہ میں نئے بھرتی ہونے والوں کو تقرری نامہ حوالے کئے ۔
اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے نئے تقرر کو مبارکباد دی اور ان کے روشن مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ مرکزی وزیر نے ان سے کہا کہ وہ اپنی ملازمت سے متعلق مختلف سرگرمیاں انجام دیتے ہوئے مثبت سوچ کے ساتھ کام کریں اور محکمہ کی طرف سے تفویض کئے جانے والے کسی بھی قسم کے کاموں کیلئے ہمیشہ تیار رہیں ۔
مرکزی وزیر مملکت نے کہا کہ یہ پروگرام نوجوانوں کیلئے روز گار کے مواقع فراہم کرنے اور شہریوں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کیلئے حکومت کی مسلسل عزم کو ظاہر کرتا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ نوجوانوں کیلئے روز گار کے مواقع فراہم کرنے اور شہریوں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کیلئے وزیر اعظم ہند کے مسلسل عزم کو پورا کرنے کی طرف یہ ایک اہم قدم ہو گا ۔
بھٹ نے مزید کہا کہ حکومت ہند نے وزیر اعظم کی قابل قیادت میں متعدد مرکزی اسپانسر شدہ اسکیمیں /فلیگ شپ پروگرام جیسے ڈیجٹل انڈیا ، سمارٹ سٹی مشن ، اٹل مشن برائے نوجوان اور شہری تبدیلی ، سب کیلئے مکانات ، بنیادی ڈھانچے کی ترقی پروگرام شروع کئے ۔ روز گار کے مواقع پیدا کرنے اور مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کو راغب کرنے کی طرف صنعتی راہداریوں نے بھی نمایاں تعاون کیا ہے ۔
اجے بھٹ نے مزید کہا کہ روز گار پیدا کرنے کے سلسلے میں حکومت کا ایک اور سنگ میل ملک میں۱۰ لاکھ نوجوانوں کو سرکاری ملازمتیں فراہم کرنا ہے اور یہ ہدف مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے گا ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کوکر ناگ میں ریچھ کے حملے میں شہری زخمی

Next Post

پونچھ:منڈی علاقے میں پولیس اہلکار کی لاش بر آمد

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

محکمہ تعلیم کیلئے نئی ٹرانسفر پالیسی وضع
اہم ترین

محکمہ تعلیم کیلئے نئی ٹرانسفر پالیسی وضع

2026-08-21
۸۰ویںیوم آزادی پر ایل جی سنہا کی عوام کو مبارک باد‘کہا گزشتہ چند برسوں کے دوران یہاں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے
اہم ترین

لیفٹیننٹ گورنر کا کٹھوعہ کے ’وائبرنٹ ولیج‘ کرول کرشنا کا دورہ

2026-08-21
’بی جے پی کا قانونی نوٹس ’محبت نامہ‘اور باعث اعزاز ہے ‘
اہم ترین

’پاکستان، امریکہ کے درمیان گور کے کشمیر بیان پر تنازع دونوں ملکوں کا باہمی معاملہ‘

2026-08-21
کشمیر بھارت کا اٹوٹ حصہ ہے، کسی بیرونی مداخلت یا ثالثی کو کانگریس تسلیم نہیں کرتی:قرہ
اہم ترین

کشمیر بھارت کا اٹوٹ حصہ ہے، کسی بیرونی مداخلت یا ثالثی کو کانگریس تسلیم نہیں کرتی:قرہ

2026-08-21
سیاحوں کا جموں و کشمیر آنے کا جوش کم نہیں ہوا:وزیر داخلہ
اہم ترین

’وندے ماترم کے بارے کانگریس کا فیصلہ خوشامد پر مبنی ‘

2026-08-21
بڑے جو و خروش کے ساتھ جموں،سرینگر براہِ راست وندے بھارت ایکسپریس کا باقاعدہ آغاز
اہم ترین

جموں، ادھم پور کے راستے سرینگر  کیلئے تیسری وندے بھارت ٹرین چلائی جائے گی:مرکز

2026-08-21
جموں کے سامبا میں بین الاقوامی   سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار
اہم ترین

کٹھوعہ میں مشتبہ نقل و  حرکت کے بعد تلاشی آپریشن ایجنسیاں

2026-08-21
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

رشوت لیتے ہوئے ایس ایم سی کی جونیئر بلڈنگ انسپکٹر گرفتار

2026-08-21
Next Post
بارہمولہ میں دریائے جہلم سے تین دنوں سے لاپتہ شخص کی لاش بر آمد

پونچھ:منڈی علاقے میں پولیس اہلکار کی لاش بر آمد

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.