جمعہ, اگست 21, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

جے شاہ کے بیان سے خفا پی سی بی نے اے سی سی میٹنگ کا مطالبہ کیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-10-20
in کھیل
A A
2023 میں خواتین کے آئی پی ایل کے انعقاد کے لیے پرعزم: جے شاہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

گیانا ایمیزون واریئرز نے سینٹ لوشیا کنگز کو سات وکٹوں سے شکست دی

مشفق کی موجودگی نوجوان کھلاڑیوں کو مشکل حالات میں رہنمائی فراہم کرتی ہے

لاہور// پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اگلے سال کے ایشیا کپ کے لئے ہندوستانی ٹیم کو پاکستان نہ بھیجنے کے ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ آف کنٹرول (بی سی سی آئی) کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کی ہنگامی میٹنگ طلب کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ منگل کو بی سی سی آئی کی سالانہ جنرل میٹنگ کے بعد بورڈ کے سکریٹری اور اے سی سی کے صدر جے شاہ نے کہا تھا کہ ہندوستانی ٹیم ایشیا کپ 2023 کے لیے پاکستان کا دورہ نہیں کرے گی اور ٹورنامنٹ کا انعقاد تیسرے غیر جانبدار مقام پر کیا جائے گا۔
بدھ کو جاری ایک بیان میں، پی سی بی نے کہا ’’اگلے سال ایشیا کپ کو غیر جانبدار مقام پر منتقل کرنے کے بارے میں منگل کو اے سی سی کے صدر جے شاہ کا بیان مایوس کن اور حیران کن ہے۔ ایشیا کپ کی میزبانی کرنے والے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ اس حوالے سے کوئی بات چیت نہیں ہوئی اور نہ ہی اس فیصلے کے طویل المدتی نتائج اور مضمرات پر غور کیا گیا۔
انہوں نے کہا ’’اے سی سی کی میٹنگ کی صدارت کرنے کے بعد جس میں پاکستان کو اے سی سی بورڈ کے اراکین کی حمایت کے ساتھ ایشیا کپ کی میزبانی سے نوازا گیا تھا، جے شاہ کا اے سی سی ایشیا کپ کو غیر جانبدار مقام پر منتقل کرنے کا بیان واضح طور پر یک طرفہ ہے‘‘۔
انہوں نے کہا کہ شاہ کا بیان اس جذبے کے خلاف ہے جس کے لیے ستمبر 1983 میں ایشین کرکٹ کونسل کا قیام عمل میں لایا گیا تھا۔ اے سی سی کا مقصد اپنے اراکین کے مفادات کا تحفظ کرنا اور اسے منظم کرنے کے علاوہ ایشیا میں کرکٹ کے کھیل کو ترقی اور فروغ دینا ہے۔ اس طرح کے بیانات آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 اور 2024-2031 کے درمیان ہندوستان میں ہونے والے آئی سی سی ایونٹس کے لیے پاکستان کے دورہ ہند کو متاثر کر سکتے ہیں۔
پی سی بی نے کہا کہ اس نے اس معاملے پر ہنگامی میٹنگ کے لیے اے سی سی بورڈ کو خط لکھا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پی سی بی کو ابھی تک اے سی سی کے صدر کے بیان پر کوئی باضابطہ اطلاع نہیں ملی ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

آئرلینڈ نے اسکاٹ لینڈ کو شکست دے کر سپر 12 کی امیدیں جگائیں

Next Post

شاداب کی شاہین سے کی گئی فرمائش حسن علی نے پوری کردی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

گیانا ایمیزون واریئرز نے سینٹ لوشیا کنگز کو سات وکٹوں سے شکست دی
کھیل

گیانا ایمیزون واریئرز نے سینٹ لوشیا کنگز کو سات وکٹوں سے شکست دی

2026-08-21
مشفق کی موجودگی نوجوان کھلاڑیوں کو مشکل حالات میں رہنمائی فراہم کرتی ہے
کھیل

مشفق کی موجودگی نوجوان کھلاڑیوں کو مشکل حالات میں رہنمائی فراہم کرتی ہے

2026-08-21
مونٹی دیسائی کینیڈا کی ٹیم کے ہیڈ کوچ کے عہدے سے مستعفی
کھیل

مونٹی دیسائی کینیڈا کی ٹیم کے ہیڈ کوچ کے عہدے سے مستعفی

2026-08-21
کھیل

اے ایف سی چیلنج لیگ 2026-27 ڈرا: ایف سی گوا گروپ سی میں

2026-08-21
آئی سی سی نے قذافی اسٹیڈیم کی پچ سے ڈی میرٹ پوائنٹ ہٹا دیا
کھیل

آئی سی سی نے قذافی اسٹیڈیم کی پچ سے ڈی میرٹ پوائنٹ ہٹا دیا

2026-08-21
ہندستان نے پاکستان کو شکست دے کر اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کیا
کھیل

ہندستان نے پاکستان کو شکست دے کر اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کیا

2026-08-21
کھیل

وکٹر لائی نے لوہ کین یو کو ہرا کر بی ڈبلیو ایف ورلڈ چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی

2026-08-21
کھیل

آئی جی یو نے گولف نیوزی لینڈ کے ساتھ شراکت داری کی

2026-08-21
Next Post
فٹنس مسائل شاداب کیلئے ڈرائونا خواب بن گئے

شاداب کی شاہین سے کی گئی فرمائش حسن علی نے پوری کردی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.