جمعہ, اکتوبر 16, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

یوکرینی علاقوں کے روس میں انضمام پر سعودی عرب کی مذمت

سعودی عرب میں یوکرینی سفیر کا اقوام متحدہ میں روسی انضمام کے خلاف ووٹ پر اظہار تشکر

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-10-14
in عالمی خبریں
A A
فلسطینیوں پر اسرائیلی حملہ قابل مذمت ہے: عرب پارلیمنٹ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امریکہ نے یوکرین کو روسی میزائل حملوں کی پیشگی اطلاع روک دی؟

ٹرمپ کا دورۂ ایشیا کے دوران شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات کا امکان

الریاض//
اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے نمائندے نے یوکرین کے اندر چار علاقوں [دونیتسک، خیرسن، لہانسک اور زاپوریژا] کے روس میں انضمام کی مذمت کرتے ہوئے تمام ملکوں پر طاقت کے استعمال سے باز رہنے پر زور دیا ہے۔
سعودی عرب بدھ کے روز یوکرینی علاقوں کے روس میں انضمام کی مذمت کی خاطر پیش کی جانے والی قرارداد کے حق میں ووٹ دینے والے 142 ملکوں میں شامل تھا۔
قرارداد میں روس کی جانب سے یوکرینی علاقوں کے انضمام کے فیصلے کو فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔
شام، نیکاراگوا، شمالی کوریا، بیلاروس اور روس نے قرارداد کے خلاف ووٹ دیا جبکہ پاکستان سمیت 35 دوسرے ملکوں نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔
یو این میں سعودی سفیر عبدالعزیز الواصل نے بتایا ’’کہ سعودی عرب نے اقوام متحدہ کے منشور میں بیان کردہ اصولوں کی پاسداری کرتے ہوئے ووٹ ڈالا۔‘‘ ان کا کہنا تھا کہ’’تمام ملکوں کو طاقت کے استعمال سے اجتناب کرنا چاہئے‘‘
سعودی حکومت کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ مملکت نے ’’متعدد بار اور دو ٹوک انداز‘‘ میں بین الاقوامی قانون، یو این میثاق سمیت دوسرے ملکوں، بشمول یوکرین، کے علاقائی استحکام اور حاکمیت کے احترام سے متعلق اپنا نقطہ نظر واضح کیا ہے۔
ادھر سعودی عرب میں یوکرین کے سفیر نے اقوام متحدہ کے اجلاس میں یوکرینی علاقوں کے روس میں انضمام سے متعلق مذمتی قرارداد کے حق میں ووٹ دینے پر ریاض کی تعریف کی ہے۔
مملکت کے لیے یوکرینی سفیر اناطولی آئی پیٹرنکو نے ایک ٹوئٹر پیغام میں قرارداد کے حق میں ووٹ دینے پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا۔
ٹوئٹ کو سعودی عرب میں یوکرینی سفارت خانے کے سرکاری ٹوئٹر ہنڈلر سے دوبارہ پوسٹ کیا گیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

یوکرین میں انٹرنیٹ کیلئے مزید مالی اعانت نہیں کر سکتے: سپیس ایکس

Next Post

حجاب، عدالت بھی فیصلہ نہ کرسکی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امریکہ نے یوکرین کو روسی میزائل حملوں کی پیشگی اطلاع روک دی؟
عالمی خبریں

امریکہ نے یوکرین کو روسی میزائل حملوں کی پیشگی اطلاع روک دی؟

2026-10-16
ٹرمپ کا دورۂ ایشیا کے دوران شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات کا امکان
عالمی خبریں

ٹرمپ کا دورۂ ایشیا کے دوران شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات کا امکان

2026-10-14
ایئر فرانس کا اسرائیلی پابندیوں پر عمل درآمد کا اعلان، 31 ممالک کے شہری عملے کے لیے پروازوں پر پابندی
عالمی خبریں

ایئر فرانس کا اسرائیلی پابندیوں پر عمل درآمد کا اعلان، 31 ممالک کے شہری عملے کے لیے پروازوں پر پابندی

2026-10-14
بلغاریہ کے ساحل کے قریب تجارتی جہازوں پر ڈرون حملوں کی یورپی یونین کی مذمت
عالمی خبریں

بلغاریہ کے ساحل کے قریب تجارتی جہازوں پر ڈرون حملوں کی یورپی یونین کی مذمت

2026-10-14
شمالی اسرائیل میں دھماکا، کم از کم 20 افراد زخمی
عالمی خبریں

شمالی اسرائیل میں دھماکا، کم از کم 20 افراد زخمی

2026-10-14
فرانسیسی طلبہ کے احتجاج میں گریٹا تھنبرگ بھی شامل
عالمی خبریں

فرانسیسی طلبہ کے احتجاج میں گریٹا تھنبرگ بھی شامل

2026-10-14
عالمی خبریں

روس اور چین ایران کی مدد کر رہے ہیں؟ ٹرمپ نے الزامات مسترد کر دیے

2026-10-14
عالمی خبریں

ایران کے جنوب مشرقی علاقے میں مسلح جھڑپیں تیز، تین افراد ہلاک

2026-10-14
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

حجاب، عدالت بھی فیصلہ نہ کرسکی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.