جمعہ, اگست 21, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر سہ ملکی سیریز جیتی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-10-14
in کھیل
A A
پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر سہ ملکی سیریز جیتی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

قومی کھیل ایوارڈز 2025 کا اعلان، کوئی کھیل رتن ایوارڈ نہیں دیا گیا،17 کھلاڑی ارجن ایوارڈ کے لیے منتخب

سچن چماریا نے قاہرہ ورلڈ بوکیا چیلنجر میں سلور اور برونز میڈل جیتے

کرائسٹ چرچ// محمد نواز (ناٹ آؤٹ 38) اور افتخار احمد (ناٹ آؤٹ 25) کے درمیاں چھٹی وکٹ کے لیے 36 رن کی شاندار شراکت داری کی بدولت پاکستان نے جمعہ کو میزبان نیوزی لینڈ کو پانچ وکٹوں سے شکست دیکر نہ صرف ٹی ٹوئنٹی میں سہ فریقی سیریز کا خطاب جیتا، اس نے چند گھنٹوں بعد شروع ہونے والی ٹی 20 ورلڈ کپ مہم میں نفسیاتی برتری حاصل کی۔
ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ نے مقررہ 20 اووروں میں سات وکٹوں پر 163 رن بنائے جس کے جواب میں پاکستان نے 19.3 اووروں میں پانچ وکٹوں پر 168 رن بنالئے۔ 16.1 اووروں میں ایک موقع پر پاکستان صرف 132 رن پر پانچ اہم وکٹیں گنوانے کے بعد جدوجہد کی کیفیت میں تھا، لیکن کریز پر آنے والے افتخار نے نواز کا بھرپور ساتھ دیا اور میدان کے چاروں طرف رنوں کی بارش کردی۔ دونوں بلے بازوں نے صرف 3.2 اوور میں 36 رن بنا کر ٹیم کی جیت کو آسان بنا دیا۔ افتخار نے 14 گیندوں پر ایک چھکے اور ایک چوکے کی مدد سے 25 رن بنائے جبکہ نواز نے دوسرے سرے پر اپنی ناٹ آوٹ اننگز میں 22 گیندوں کا سامنا کرکے تین چھکے اور دو چوکے لگائے۔
نیوزی لینڈ کے اسکور کو 163 رن تک لے جانے میں کپتان کین ولیمسن (59) نے اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے اپنی ففٹی میں 38 گیندوں کا سامنا کیا اور چار چوکے اور دو چھکے لگائے۔ تاہم 134 رن کے سکور پر ولیمسن کا وکٹ گرنے کے بعد میزبان ٹیم کا نچلا آرڈر بری طرح لڑکھڑا گیا جس کا براہ راست اثر رن ریٹ پر پڑا۔
پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ اور حارث رؤف نے دو دو جبکہ شاداب خان اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کیا۔ محمد نواز کو پلیئر آف دی میچ کا خطاب دیا گیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

حکمت عملی اور ذہانت سے شاندار کامیابی، رمیز راجا کی جیت پر قومی ٹیم کو مبارکباد

Next Post

امریکہ میں اسکول شوٹنگ میں 17 افراد کو ہلاک کرنے والے مجرم کو عمر قید کی سزا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

قومی کھیل ایوارڈز 2025 کا اعلان، کوئی کھیل رتن ایوارڈ نہیں دیا گیا،17 کھلاڑی ارجن ایوارڈ کے لیے منتخب
کھیل

قومی کھیل ایوارڈز 2025 کا اعلان، کوئی کھیل رتن ایوارڈ نہیں دیا گیا،17 کھلاڑی ارجن ایوارڈ کے لیے منتخب

2026-08-20
سچن چماریا نے قاہرہ ورلڈ بوکیا چیلنجر میں سلور اور برونز میڈل جیتے
کھیل

سچن چماریا نے قاہرہ ورلڈ بوکیا چیلنجر میں سلور اور برونز میڈل جیتے

2026-08-20
ہاکی ورلڈ کپ : سیمی فائنل کی دوڑ میں ہندوستان اور پاکستان آمنے سامنے
کھیل

ہاکی ورلڈ کپ : سیمی فائنل کی دوڑ میں ہندوستان اور پاکستان آمنے سامنے

2026-08-20
ہندوستان نے اپنے 600 ویں ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کرکے سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی
کھیل

ہندوستان نے اپنے 600 ویں ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کرکے سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی

2026-08-20
جوڈار چوتھے راؤنڈ میں؛ الکاراز اور شیلٹن کی برابری کی
کھیل

جوڈار چوتھے راؤنڈ میں؛ الکاراز اور شیلٹن کی برابری کی

2026-08-20
چین میں جُجھار سنگھ نے ایشیا اوشیانا رِنک ہاکی کلب چیمپئن شپ میں طلائی تمغہ جیت لیا
کھیل

چین میں جُجھار سنگھ نے ایشیا اوشیانا رِنک ہاکی کلب چیمپئن شپ میں طلائی تمغہ جیت لیا

2026-08-20
کھیل

وینس اور سیرینا ولیمس ڈبلز کے پہلے راؤنڈ میں ہار گئیں

2026-08-20
مینچسٹر سپر جائنٹس نے اپنا پہلا مینز ہنڈرڈ خطاب جیت لیا
کھیل

مینچسٹر سپر جائنٹس نے اپنا پہلا مینز ہنڈرڈ خطاب جیت لیا

2026-08-18
Next Post
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس

امریکہ میں اسکول شوٹنگ میں 17 افراد کو ہلاک کرنے والے مجرم کو عمر قید کی سزا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.