کرائسٹ چرچ//نیوزی لینڈ میں سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں فتح پر شاداں قومی ٹیم کے کپتان نے کہا ہے جیت کا کریڈٹ پوری ٹیم کو جاتا ہے۔
کرائسٹ چرچ میں سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سریز جیتنے سے پوری ٹیم کا مورال بلند ہوا ہے، پُراعتماد ہوکر آسٹریلیا جائیں گے۔
بابر اعظم نے کہا کہ جیت کا کریڈٹ پوری ٹیم کو جاتا ہے، مڈل آرڈر کی پرفارمنس شاندار رہی اور بولرز نے ڈیتھ اوورز میں عمدہ بولنگ کی۔
ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فائنل کے ہیرو محمد نواز نے کہا کہ خود پر اعتماد تھا، ٹیم کے لیے پُرفارم کیا، خوش ہوں کہ ٹیم کی امیدوں پر پورا اترا، اب نظریں ورلڈ کپ پر ہیں۔