پیر, مئی 12, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

سعودی عرب کو تیل کی پیداوار میں کٹوتی کے نتائج بھگتنا ہوں گے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-10-13
in عالمی خبریں
A A
ولادی میر پوتین ایک جنگی مجرم ہے: امریکی صدر
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

کم جونگ ان کا بیٹی کے ہمراہ روسی سفارتخانے کا غیر معمولی دورہ

ٹرمپ کی نو منتخب پوپ لیو چہاردہم کو مبارک باد

واشنگٹن//
امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ سعودی عرب کو روس کے ساتھ مل کر تیل کی پیداوار میں کٹوتی کے اعلان کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔
امریکی نشریاتی ادارے سی این این کو منگل کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں صدر بائیڈن نے کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ امریکہ اور سعودی عرب کے تعلقات پر نظرثانی کی جائے۔
صدر بائیڈن نے کہا’’میں اس بات کی گہرائی میں نہیں جا رہا کہ میں کیا سوچوں گا اور میرے ذہن میں کیا ہے لیکن سعودی عرب نے جو کیا ہے اس کے نتائج ہوں گے۔
واضح رہے کہ عالمی سطح پر لگ بھگ 44 فی صد تیل پیدا کرنے والے ملکوں کی تنظیم اوپیک نے گزشتہ ہفتے تیل کی پیداوار میں یومیہ 20 لاکھ بیرل کمی کا اعلان کیا تھا جس پر امریکہ نے شدید تنقید کی تھی۔
اوپیک کے اس اعلان سے امریکہ میں نومبر میں ہونے والے وسط مدتی انتخابات کے قریب آتے ہی تیل کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
تیل درآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم نے یومیہ 20 لاکھ بیر ل پیداوار کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انٹرویو کے دوران صدر بائیڈن نے اشارہ دیا کہ وسط مدتی انتخابات کے بعد کانگریس سعودی عرب کے اقدامات پر ایکشن لے گی اور وہ خود بھی اس ایکشن کا حصہ ہوں گے۔
وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرن جین پیری نے منگل کو پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ سعودی عرب نے تیل کی پیداوار میں کٹوتی کا فیصلہ روس کی جنگ کے تناظر میں کیا ہے جس کے بعد امریکہ سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کا دوبارہ جائزہ لے گا۔
خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق ڈیموکریٹک سینیٹر رچرڈ بلومینتھال اور ری پبلکن سینیٹر رو کھنا نے ایوان میں ایک بل پیش کیا ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ سعودی عرب کو ایک سال کے لیے امریکی ہتھیاروں کی فروخت روک دی جائے۔
بل میں یہ مطالبہ بھی شامل ہے کہ سعودی عرب کو اسپیئر اور ریپئر پارٹس سمیت ہر قسم کی خدمات اور لاجسٹک سپورٹ بند کی جائے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب مشرقِ وسطیٰ میں امریکہ کا اہم اتحادی ہے اور صدر بائیڈن نے تمام تر تنقید کے باوجود رواں برس کے اوائل میں ریاض کا دورہ بھی کیا تھا۔
امریکی سینیٹ کی کمیٹی برائے فارن ریلیشن کے چیئرمین سینیٹر رابرٹ میننڈیز کا کہنا ہے کہ تیل پیدا کرنے والے ملکوں کی تنظیم اوپیک کی جانب سے تیل کی پیداوار میں کمی ناقابلِ قبول ہے کیوں کہ اس سے روس کو یوکرین کے خلاف جنگ میں مدد مل رہی ہے۔
سینیٹر رابرٹ نے وعدہ کیا کہ وہ سعودی عرب کو مستقبل میں امریکی ہتھیاروں کی فروخت کے اقدام کو ہر ممکن طریقے سے روکنے کو یقینی بنائیں گے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

نیپال میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ، 33 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

Next Post

گوا میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے گر کر تباہ ‘ پائلٹ محفوظ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

شمالی کوریا دھمکیوں کا جواب جوہری ہتھیاروں سے دے گا: کم جونگ ان
عالمی خبریں

کم جونگ ان کا بیٹی کے ہمراہ روسی سفارتخانے کا غیر معمولی دورہ

2025-05-10
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
عالمی خبریں

ٹرمپ کی نو منتخب پوپ لیو چہاردہم کو مبارک باد

2025-05-10
کیتھولک مسیحیوں کے نئے روحانی پیشوا امریکی صدر کے ناقد
عالمی خبریں

کیتھولک مسیحیوں کے نئے روحانی پیشوا امریکی صدر کے ناقد

2025-05-10
راکٹ حملوں کے جواب میں اسرائیل کی غزہ پر بمباری
عالمی خبریں

اسرائیل کے جنوبی لبنان پر شدید فضائی حملے۔ شہریوں میں خوف و ہراس

2025-05-10
غزہ؛ اسرائیل کی بمباری میں تاریخی مسجد ’العمری الکبیر‘ شہید
عالمی خبریں

غزہ جنگ کی توسیع کا مطلب ہے یرغمالوں کی قربانی: حماس

2025-05-08
محمدبن سلمان کی یمنی صدارتی لیڈرشپ کونسل کے سربراہ اور ارکان سے ملاقات
عالمی خبریں

ولی عہد کی حجاج کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کی ہدایت

2025-05-08
عالمی خبریں

خالدہ ضیاء کی بنگلہ دیش واپسی، ہزاروں کارکنان کا شاندار استقبال

2025-05-08
شام داعش رہنما نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا
عالمی خبریں

شام میں طبی قافلے پر حملے میں دو افراد ہلاک

2025-05-08
Next Post
گوا میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے گر کر تباہ ‘ پائلٹ محفوظ

گوا میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے گر کر تباہ ‘ پائلٹ محفوظ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.