جمعہ, اکتوبر 16, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

ابتدائی غلطیوں کی وجہ سے میچ ہارے: ڈینربی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-10-13
in کھیل
A A
ابتدائی غلطیوں کی وجہ سے میچ ہارے: ڈینربی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

تلک کا آؤٹ ہونا میچ کا ‘ٹرننگ پوائنٹ رہا: سیمسن

کبڈی چیمپئنز لیگ: پانچ فرنچائزز نے دیوانک دلال، آشو ملک سمیت 10 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا

بھونیشور، // ہندوستانی خواتین کی انڈر۔17 فٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ تھامس ڈینربی نے فیفا انڈر۔17 خواتین ورلڈ کپ 2022 میں اپنے افتتاحی میچ میں امریکہ سے (8-0) سے ہارنے کے بعد اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ابتدائی میچ کی غلطیاں اس کی شکست کی وجہ بن گئیں۔
ڈینربی نے کہاکہ "میرا ماننا ہے کہ لڑکیاں مخالفین کے سامنے تھوڑا بہت دباؤ میں تھیں۔ یہ ان کا پہلا ورلڈ کپ میچ تھا۔ وہ دباؤ کو ہینڈل نہیں کر سکیں۔ اس سطح پر اور ایسے مخالفین کے خلاف جذبات پر قابو پانا بہت زیادہ مشکل ہے۔
ٹائٹل کے متلاشی امریکہ نے منگل کی رات یہاں کالنگا اسٹیڈیم میں ہندوستان کو 8-0 سے شکست دی۔
63 سالہ سویڈش کوچ نے کہاکہ "ہم نے اب تک کی بہترین ٹیم کے ساتھ کھیلا اور یہ ہمارے لیے واقعی مشکل تھا۔ ہم گیند کو پاس کرنے کے لیے کافی پر اعتماد نہیں تھے اور انہوں نے کھیل کے شروع میں کچھ غلطیاں کیں جس نے واقعی ہماری کارکردگی کو متاثر کیا۔”
دوسری جانب ہندوستانی کپتان استم اوراون نے 0-8 کی یکطرفہ شکست کے بعد ٹیم کی غلطیوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ ہم ان کے سامنے اتنے اچھے نہیں تھے، ان کی رفتار، ہائی پریشر کی حکمت عملی سمیت ہر چیز ہم سے مضبوط تھا۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے میچ سے بہت کچھ سیکھا ہے اور اپنے کمزور شعبوں پر کام کرتے ہوئے ہم اپنے اگلے میچ میں بہتر کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے۔
ہندوستان اپنے اگلے میچ میں جمعہ کو مراکش کی انڈر۔17 ٹیم کا سامنا کرے گا جو ہندوستان کی طرح اپنا پہلا ورلڈ کپ کھیل رہی ہے۔
جب کوچ ڈینربی سے پوچھا گیا کہ وہ اگلے میچ سے پہلے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیسے کریں گے تو انہوں نے کہا کہ کوچ کا چہرہ بھی کھلاڑی کا چہرہ ہوتا ہے اس لیے میں مسکراتا رہوں گا اور ہر طرح سے ان کی حمایت کروں گا۔ میں نے لاکر روم سے لڑکیوں سے بات کی اور کہا کہ لڑکیو! ’سورج پھر بھی نکلے گا اور ہماری ایک نئی صبح ہوگی۔‘ ہمیں شکست کو قبول کرنا ہوگا اور مضبوطی کے ساتھ واپسی کرنی ہوگی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ون ڈے، T20 بیٹرز رینکنگ میں پاکستانی بیٹرز کا راج

Next Post

شامی، سراج، شاردول آسٹریلیا دورے میں ٹیم میں شامل

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

تلک کا آؤٹ ہونا میچ کا ‘ٹرننگ پوائنٹ رہا: سیمسن
کھیل

تلک کا آؤٹ ہونا میچ کا ‘ٹرننگ پوائنٹ رہا: سیمسن

2026-10-16
کبڈی چیمپئنز لیگ: پانچ فرنچائزز نے دیوانک دلال، آشو ملک سمیت 10 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا
کھیل

کبڈی چیمپئنز لیگ: پانچ فرنچائزز نے دیوانک دلال، آشو ملک سمیت 10 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا

2026-10-16
ایشیائی کھیلوں کے تمغہ فاتح کھلاڑیوں سے وزیراعظم مودی کی ملاقات
کھیل

ایشیائی کھیلوں کے تمغہ فاتح کھلاڑیوں سے وزیراعظم مودی کی ملاقات

2026-10-16
کھیل

شریئس ایّر ٹی-20 بلے بازی رینکنگ میں چوتھے نمبر پر پہنچے

2026-10-16
کھیل

مُرلی سری شنکر کے ٹخنے کی سرجری ہوئی، 2027 کے سیزن میں واپسی پر نظریں

2026-10-16
کھیل

دہلی سینئر خواتین ٹی-20 ٹیم کا اعلان، سونی یادو کپتان

2026-10-16
کھیل

ہاکی ورلڈ کپ 2026 نے دنیا بھر میں 40.33 کروڑ ٹی وی ناظرین کا ریکارڈ بنایا

2026-10-16
کھیل

سریش رینا نے رنجی ٹرافی کے لیے اتر پردیش کی 4 ٹیمیں بنانے کی وکالت کی

2026-10-16
Next Post
شامی، سراج، شاردول آسٹریلیا دورے میں ٹیم میں شامل

شامی، سراج، شاردول آسٹریلیا دورے میں ٹیم میں شامل

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.