بدھ, مئی 14, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اداریہ

ریل سروس، گورنر کا اعلان ، خوشگوار ہوا کا جھونکا

زمینی اور ہوائی رابطوں کو بھی مستحکم کرنے کی ضرورت

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-10-11
in اداریہ
A A
آگ سے متاثرین کی امداد
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اپنے آپ کو دیکھ اپنی قباکو بھی دیکھ 

قومی دھارے سے ان کی وابستگی کا خیر مقدم 

جموں وکشمیر کا ملک کے ساتھ زمینی او رہوائی رابطوں کے حوالہ سے صورتحال عموماً پریشان کن اور تکلیف دہ ہی رہی ہے۔ جموںسرینگر واحد قومی شاہراہ ہے جو کشمیر کو جموں اور ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑے رکھتی ہے لیکن ناسازگار موسمی حالات، چٹانوں کے کھسکنے کے واقعات، سڑک کاکوئی نہ کوئی حصہ دھنس جانے اور دیگر کچھ عوامل کے نتیجہ میں اس شاہراہ پر ٹریفک کی نقل وحرکت متاثر ہو رہی ہے۔
اس پریشان کن صورتحال سے نمٹنے کیلئے مغل روڈ کی تعمیر وتجدید کا نیا پروجیکٹ ہاتھ میں لیاگیا اور دعویٰ کیا جاتا رہا کہ اس متبادل شاہراہ کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد کشمیر کا جموں اور ملک کے باقی حصوں کے ساتھ رابطہ کے فقدان اور مشکلات پر قابو پالیاجائے گا کیونکہ مغل روڈ کے حوالہ سے یہ یقین دلایا جاتا رہا کہ یہ آل ویدر متبادل شاہراہ ثابت ہو گی لیکن وقت گذرتے یہ دعویٰ درست ثابت نہ ہوسکا۔
ناسازگار مومسمی حالات، برفباری وغیرہ کے حوالہ سے کشمیر کاملک کے ساتھ ہوائی رابطہ بھی متاثر ہوتا رہا ہے ۔ اگر چہ جموں اور سرینگر ہوائی اڈوں کو جدید ترین آلات سے لیس کیاگیا ہے ، ان دونوں شہروںکے ائیر پورٹوں کو بے پناہ وسعت دی جاتی رہی جبک وسعت دینے کا کام ابھی بھی جاری ہے لیکن بڑھتے رش اور ہوائی جہازوں کی اُڑانوں میں بتدریج اضافہ بھی بجائے خود ایک مسئلہ بنتا جارہاہے۔ مثلاً سرینگر اور جموں کے درمیان ہوائی سفر ۲۵؍ سے ۴۰؍ منٹ کے درمیان ہے لیکن بسا اوقات یہ سفر گھنٹوں پر محیط ہوجاتاہے۔ ابھی ایک دن قبل سرینگر سے جموں کیلئے روانہ ہورہے مسافر ۱۲؍ بجے کے قریب جموں پہنچ جانے تھے لیکن ۴؍ گھنٹے کی تاخیر ان کیلئے سوہان روح ہی ثابت ہوئی، پہلے ائیر پورٹ پر تین گھٹنے طویل انتظار اور لوازمات کی تکمیل پھر روانگی میں ہر آدھ گھنٹہ بعد تاخیر کا اعلان، بس یہی کہاجاسکتا ہے کہ جس ’تن لاگے وہ ہی تن جانے ‘۔
یہی حال سرینگر جموں شاہراہ جو اب ۳۰۰ کلومیٹر سے گھٹ کر ۲۷۰؍ کلو میٹر کے قریب رہ گئی ہے کی خستہ حالت کی وجہ سے نقل وحرکت کے حوالہ سے تکلیف دہ صورتحال کا سامنا کرتے کرتے نہ صرف اوسط شہری مسافروں کو ہے بلکہ مال بردارگاڑیاں بھی کئی کئی روز تک شاہراہ پر درماندہ ہوجاتی ہے۔ اس تعلق سے کشمیر کی مختلف منڈیوں سے فروٹ سے لدے ٹرکوں کی درماندگی اب کسی سے پوشیدہ نہیں ، اگر چہ خود لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا ، چیف سیکریٹری ڈاکٹر ارن کمار مہتا اور دوسے حکومتی اکابرین بار بار مداخلت کرتے رہے اور شاہراہ کی صورتحال کا جائزہ لینے کے علاوہ درماندہ مال بردار ٹرکوں کی روانگی یقینی بنانے کیلئے ہمہ وقت کوشاں رہے لیکن ان کا وشوں کے باوجود کشمیر کی فروٹ انڈسٹری کو زبردست مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔
لیکن اس سارے منظرنامے میں اب بالآخر خوشی اور مسرت کی نوید سمع سے ٹکرارہی ہے۔ گورنر منوج سنہا کے اس اعلان کہ اگلے سال کشمیر کو کنیا کماری کے ساتھ ریل کے ذریعے ملا دیاجائے گا جبکہ مرکز ی وزیر ہو ابازی جیوترادیتہ سکینڈیا کے اس اعلان کہ جموں ائیرپورٹ اور کشمیر ائیرپورٹ ٹرمنلوں کی مزید توسیع کی جارہی ہے اور ان منصوبوں کی عمل آوری کیلئے زائد از ۲۳۶۱؍کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں سے واقعی خوشی کی لہر سی دوڑ گئی ہے۔
سرینگر…جموں شاہراہ کے کچھ حصوں پر نئی ٹنلوں کی تعمیر ، چارلین کشادہ سڑکوں کی تعمیر اور تودوں کے کھسک کر گرآنے والے مقامات پر تحفظاتی دیواروں کی تعمیر، ریل سروس کی دستیابی اور ہوائی رابطوں میں جدید کاری ایسے اقدامات کے طفیل یہ یقین کیاجاسکتاہے کہ آنے والے مستقبل کے ایام میں نقل وحرکت کے حوالہ سے حائل ہوتی رہی رکاوٹوں اور ان کے نتیجہ میں مسافروں کو لاحق پریشانیوںسے نجات مل جائیگی جبکہ مال برداری کے حوالہ سے درآمدات اور برآمدات کا سلسلہ بغیر کسی رکاوٹ کے لوگوں اور کاروباری اداروں کے لئے راحت کا باعث ثابت ہوگا۔
نہ صرف عام مسافروں اور مال بردار گاڑیوں کی بغیر کسی رکاوٹ کے نقل وحرکت یقینی بن جائیگی بلکہ جموں وکشمیر میں سیاحت کو بھی ایک نئی جلا عطا ہوگی۔ سیاحوں کی زیادہ سے زیادہ تعداد ان سیاحتی مقامات کی طرف رُخ کرسکتی ہے جوا ب تک نظروں سے اوجھل ہیں یا سفری طوالت کے پیش نظر سیاح ان مقامات کی طرف رُخ کرنے سے احتراز کرتے رہے ہیں۔
سرینگر اور جموں کے راستے ملک کے دیگر حصوں تک ریل سروس کی دستیابی جموںوکشمیر کیلئے بحیثیت مجموعی ایک ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوگی۔ یقین کیاجاتاہے کہ اس وقت تک شاہراہ کی کشادگی اور ٹنلوں وپلوں کی تعمیر وتجدید کے تمام مراحل بھی تکمیل تک پہنچ جائیں گے۔ یہ تو سیعی رابطے، جو زمینی بھی ہیں اور فضائی بھی ہیں، کی دستیابی کے ساتھ ساتھ کشمیر کیلئے گیس پائپ لائن کا توسیعی منصوبہ بھی دردست لینے میں آسانی ہوگی اوراس راہ میں جو مشکلات فی الوقت پیش آرہی ہیں سڑک اور ریل رابطوں کے استحکام کے طفیل ان مشکلات پر بھی قابو پانے کا راستہ ہموار ہوسکتاہے۔
لیکن یہ تبھی ممکن ہے کہ جب اُمیدوں کے ان سبھی چراغوں کو بجھنے نہ دیاجائے، کشمیر میں امن کی فضا کو مزید مستحکم کرنے کی سمت میں معاشرے کا ہر سٹیک ہولڈر معاونتی اور مثبت کرداراداکرے۔ روزی روٹی کے حصول کو یقینی بنانے کیلئے ان سبھی رکاوٹوں اور مصلحتوں ، اگر کوئی ہے، کو دور کرنے کی ہرممکن کوشش کی جائے اور آبادی کے سبھی طبقوں کو تعمیر وترقی ، فلاح وبہبود اور روزگار کے مواقع دستیاب رکھنے کی سمت میں مساوات سے عبارت اپروچ اختیار کیاجائے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

مودی جی نے کر دکھایا!

Next Post

سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 9 وکٹ سے ہرا دیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اپنے آپ کو دیکھ اپنی قباکو بھی دیکھ 

2025-04-12
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

قومی دھارے سے ان کی وابستگی کا خیر مقدم 

2025-04-10
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

کتوں کے جھنڈ ، آبادیوں پر حملہ آور

2025-04-09
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اختیارات اور فیصلہ سازی 

2025-04-06
اداریہ

وقف، حکومت کی جیت اپوزیشن کی شکست

2025-04-05
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اظہار لاتعلقی، قاتل معصوم تونہیں

2025-03-29
اداریہ

طفل سیاست کے یہ مجسمے

2025-03-27
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اسمبلی سے واک آؤٹ لوگوں کے مسائل کا حل نہیں

2025-03-26
Next Post
نیوزی لینڈ کے خلاف جیت کے ساتھ ونڈیز نے اپنی شکست کا سلسلہ ختم کیا

سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 9 وکٹ سے ہرا دیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.