سلہٹ//خواتین ایشیا کپ2022جیتنے کی مضبوط دعویدار ہندوستانی ٹیم نے سنیہ رانا(9/3)کی قیادت میں گیند بازوں کے شاندار مہارت کی بدولت تھائی لینڈ کو ایک طرفہ مقابلہ میں پیر کو نو وکٹ سے ہرایا تھائی لینڈ نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 15.1اوور میں آل آؤ ٹ ہونے سے پہلے صرف 37رن بنائے۔اس چھوٹے ٹارگٹ کو ہندوستان نے چھ اوور میں ہی حاصل کر لیا۔
ہندوستان نے پہلے گیند بازی کرتے ہوئے تھائی لینڈ کے10بلے بازوں کو دسیوں کے اعداد کو نہیں چھونے دیا۔تھائی لینڈ کے سلامی بلے باز نانا پاٹ کونچاروئنکائی نے اپنی ٹیم کے لئے سب سے زیادہ12رن بنائے۔ہندوستان کے لئے سنیہ نے چار اوور میں نو رن بنا کر تین وکٹ جیت لئے،جب کہ دپتی شرما اور راجیشوری گایکواڑ نے دو دووکٹ گرائے۔میگھنا سنگھ نے ایک وکٹ حاصل کیا۔
ہندوستان کے لئے ٹارگٹ کا پیچھا کرنے اتری شیفالی ورما آٹھ رن بنا کر آؤٹ ہو گئیں۔ سب بھینے نی میگھنا نے 18گیندوں پر تین چوکوں کے ساتھ ناباد 20رن بنائے جب کہ پوجا وستراکر نے 12گیندوں پر ناباد12رن بنائے۔
ہندوستان نے لیگ اسٹیج میں اپنے چھ میں سے پانچ میچ جیت کر خواتین ایشیا کپ 2022میں سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔