جمعرات, مئی 15, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اداریہ

مسیحا کے روپ میں موت کے سوداگر

بازار غیر موثر اور ہلاکت خیز ادویات سے بھرے ہیں

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-10-09
in اداریہ
A A
آگ سے متاثرین کی امداد
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اپنے آپ کو دیکھ اپنی قباکو بھی دیکھ 

قومی دھارے سے ان کی وابستگی کا خیر مقدم 

ایک بار پھر یہ ثابت ہورہا ہے کہ ملک کی مختلف ریاستوں میں ایسی دواساز کمپنیاں موجود ہیں جو غیر معیاری، ملاوٹ آمیز اور غیر موثر ادویات سازی میں ملوث ہی نہیں ہیں بلکہ ان کی فروخت اور مارکیٹ میںکھپت کو یقینی بنانے کیلئے ہر وہ مذموم اور غیر اخلاقی حربہ و ہتھکنڈا استعمال کررہی ہیں جنہیں سماج میںگھائونا تصور کیاجارہاہے۔
بُنیادی سوال یہ ہے کہ بار بار کی اس حوالہ سے نشاندہی کے باوجود ملک کی حکومتی قیادت اور متعلقہ انتظامی ادارے بے اعتنا کیوں؟ کیوں ان دوا ساز کمپنیوں کا محاسبہ نہیں کیاجارہاہے، کیوں ادویات کی معیار کے حوالہ سے انہیں مقررہ ضابطوں کا پابند نہیں بنایا جارہاہے، کیوں ان کی غیر اخلاقی اور غیر قانونی سرگرمیوں کے باوجود ان کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیںلائی جارہی ہے، کیوں ان ممالک جوان دوا ساز کمپنیوں کی تیار اور ایکسپورٹ کردہ ادویات کوغیر معیاری اور بعض صورتوں میں ہلاکت خیز قرار دے کر ان ادویات کی خرید وفروخت پر پابندی لگارہے ہیںکے منظر عام پر معاملات سامنے آنے کے باوجود ان کی لائسنس منسوخ نہیں کی جاتی ہے اور پھر جب ملک کی کچھ بلکہ مستند اور معتبر مارکیٹ تنظیمیں خود بہ بانگ دہل یہ اعتراف اور اعلان کررہی ہیں کہ ایک دوا ساز کمپنی نے ڈولو۶۵۰؍ نامی ادویات کی گولیوں کی مارکیٹنگ کو یقینی بنانے کیلئے ایک ہزار کروڑ روپے کی رشوت اداکی ہے پر بھی حکومتی ادارے بے حس وحرکت رہے۔
ہماچل پردیش میںمتعدد دوا ساز کمپنیاں قائم ہیں، یہ دوا ساز کمپنیاںمختلف ادویات سازی میں مصروف ہیں۔جموںوکشمیر باالخصوص کشمیران دوا ساز کمپنیوں کی توجہ کا اہم ترین مارکیٹ کے طور پر حالیہ برسوں کے دوران اُبھر چکا ہے ۔ حالیہ چند برسوں کے دوران ان میں سے کچھ کمپنیوں کی ادویات کو غیر معیاری پایاگیا لیکن جموں وکشمیر کی ڈرگ کنٹرول اتھارٹی غالباً اپنے کسی لاڈلے پن کی وجہ سے ان کمپنیوں کو اب تک نہ بلیک لسٹ کرچکی ہے اور نہ ہی ان کے خلاف کسی تادیبی حرکت کے حوالہ سے کہیںکوئی کیس رجسٹر کیاگیاہے۔
کشمیر غیر معیاری، غیر موثر اور دونمبری ادویات کی کھپت کے ایک بہت بڑے مرکز ؍خطہ کے طور ملک کے نقشے پر اپنا خاص مقام بناچکا ہے۔ یہ کوئی قیاس ہے ، نہ مفروضہ ہے، نہ الزام ہے ، نہ کوئی غلط دعویٰ ہے ، کشمیر میں ان مضر صحت ادویات کی کھپت سالانہ اربوں روپے تک پہنچ چکی ہے اس کاروبار سے جو لوگ وابستہ ہیں ان میں کچھ لالچی اور خود غرض سٹاکسٹ، دو افروش ، کمپنیوں کے ایجنٹ جو ڈاکٹروں کے پاس جاکر انہیں تحفے تحائف اور مالی مراعات کی پیشکش کرکے ان ادویات کی تجویز کو یقینی بنارہے ہیں خاص طور سے قابل ذکر ہیں۔ کشمیرسے کنیا کماری تک جو بھی ادویات کے کاروبار سے وابستہ ہے اس کو بھی معلوم ہے کہ کشمیر کو بعض دوا ساز کمپنیوں نے اپنی غیر موثر اور غیر معیاری ادویات کی کھپت کا اہم مرکز بنالیا ہے اور حکومت اور اس کی متعلقہ مشنری کے ہاتھ ان تک رسائی حاصل نہیں کرپارہے ہیں۔
کشمیر کے تناظر میں اب اس منظرنامے کو ایک منظم مافیا سے وابستہ قرار دیا جارہاہے جس کے ہاتھ لمبے تو ہیں لیکن جو قانون اور قانونی اداروں تک کو بھی اپنے تک پہنچنے کا راستہ مسدود رکھنے کے حربوں میں اچھی خاصی مہارت رکھتے ہیں ۔ غیر معیاری اور غیر موثر ادویات کا بڑھتا استعمال کے منفی اثرات کا گراف کس حد تک بلند ہوتا جارہاہے اس کا اندازہ اس بات سے بخوبی لگایاجاسکتا ہے کہ کشمیرمیں مختلف امراض میں مبتلا لوگوں کا شرح تناسب ملکی سطح پر آبادی کے مختلف طبقوں سے وابستہ امراض کے مقابلے میں بہت زیادہ ہے ۔ یہ وہ شعبہ ہے جس نے کشمیرمیں بدعنوانیوں اور کورپشن کے نئے اڑے قائم کئے ہیں جو ہر گذرتے ایام کے ساتھ عفریت کا روپ دھارن کرتے جارہے ہیں۔
سونی پت ہماچل پردیش کی ایک فرم کی بچوں کی کھانسی کی سیرپ افریقی ملک گھمبیا میںغیر میعاری پائی گئی، جہاں حکام کے مطابق ۶۶؍ بچے موت کی آغوش میں چلے گئے۔ مضحکہ خیز دعویٰ یہ کیاجارہاہے کہ اس کمپنی کی یہ مخصوص سیرپ جو چار اقسام پر مشتمل ہے ملک کے کسی مارکیٹ کشمیر بشمول دستیاب نہیں ہے بلکہ اس کو صرف ایکسپورٹ تک محدود رکھاگیا ہے ۔ا بھی گھمبیا کے حوالہ سے رپورٹ منظرعام پر آیا ہی چاہ رہی تھی کہ افغانستان میں طالبان حکومت کے متعلقہ ادارے نے کابل کے آر یہ میڈیکل کمپلکس پر چھاپہ مارکر بڑی مقدار میں ناقص اور زائد المعیاد اور سیرپ کی ہزاروں بوتلیں ضبط کی ہیں ۔افغان حکومت کا دعویٰ ہے کہ جو ادویات ضبط کرلی گئی ہیں ان کی فروخت پر دیگر ملکوں میںپابندی عائد ہے لیکن ہندوستان کی متعلقہ دو ا ساز کمپنیوں نے ان ادویات سے افغانستان کے سارے بازاروں کو بھر دیا ہے۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ کچھ عرصہ قبل ادھمپور میں ۱۷؍ بچوں کی موت اس وقت ہوئی تھی جب انہیں ایسی ہی ایک سیرپ پلائی گئی تھی۔ا دھمپور اور گھمبیا میںہلاکتوں کی موجب دونوں سیرپ میںہلاکت خیز ملاوٹ پائی گئی ہے جس کا نام ایتھائی لین گلی کول بتایا جاتا ہے۔ اگر چہ دوا ساز کمپنیاں دو ہیں لیکن جو ہلاکت کاموجب بنی وہ مشترک ہیں۔جس کی تصدیق بی آر امبیڈکر سٹیٹ انسٹی چیوٹ میڈیکل سائنسز موہالی سے وابستہ ایک اعلیٰ عہدیدار نے کی ہے۔
بیماروں کی تشخیص ، وجوہات جاننے اور پھر ان امراض کی روک تھام اور موثر علاج کو یقینی بنانے کیلئے دُنیا بھر میں لاتعداد تحقیقی ادارے کام کررہے ہیں، جن کی ایجادات اور تشخیص کے حوالہ سے مشاورت کو عالمی سطح پر پذیرائی حاصل ہے۔ان لوگوں کو انسانی روپ میں مسیحا تصور کیاجارہاہے اور ان کی تکریم کی جارہی ہے۔ لیکن جب ان مسیحا کی ایجادات پر مبنی دواساز ی کا مرحلہ آتا ہے تو کچھ لالچی ہاتھ اپنی آنکھوں پر پٹیاں باندھ لیتے ہیں اور اپنے کاروبار کو ناجائز اور ہلاکت خیز خطوط پر آراستہ کرکے لوگوں کیلئے ایک دردناک عذاب بن جاتے ہیں۔
اس مرض کا علاج ممکن ہے لیکن اس کیلئے حکومتی سطح پر سنجیدگی، پہل ، جرأت اور فیصلہ سازی درکار ہے جو بدقسمتی سے سیاسی مصلحتوں کی مطیع بنادی گئی ہے اور بڑے بڑے دو ا ساز اداروں کو تحفظ فراہم کیاجارہاہے۔ ضروت اس بات کی ہے کہ ملک کی کروڑوں آبادی کو مسیحا کے روپ میںموت کے ان سودا گروں سے محفوظ رکھاجائے، اس سمت میں مناسب اقدامات از بس لازمی بن گئے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بدلتا سیاسی منظر نامہ اور بی جے پی

Next Post

شاداب خان کی کارکردگی سے ٹیم کا مزاج تبدیل ہوگیا، حارث رؤف

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اپنے آپ کو دیکھ اپنی قباکو بھی دیکھ 

2025-04-12
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

قومی دھارے سے ان کی وابستگی کا خیر مقدم 

2025-04-10
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

کتوں کے جھنڈ ، آبادیوں پر حملہ آور

2025-04-09
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اختیارات اور فیصلہ سازی 

2025-04-06
اداریہ

وقف، حکومت کی جیت اپوزیشن کی شکست

2025-04-05
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اظہار لاتعلقی، قاتل معصوم تونہیں

2025-03-29
اداریہ

طفل سیاست کے یہ مجسمے

2025-03-27
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اسمبلی سے واک آؤٹ لوگوں کے مسائل کا حل نہیں

2025-03-26
Next Post
لیام ڈاؤسن کی کمزوری کا فائدہ اٹھا کر وکٹ لی، حارث رؤف

شاداب خان کی کارکردگی سے ٹیم کا مزاج تبدیل ہوگیا، حارث رؤف

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.