کولکتہ، // لکھنؤ سپر جائنٹس کی ملکیت والے آر پی ایس جی گروپ نے ہندوستان کے سابق کھلاڑی گوتم گمبھیر کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں اپنے کرکٹ گورننس کے معاملات کا عالمی ‘مینٹور’ مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔
گوتم گمبھیر فی الحال لکھنؤ سپر جائنٹس کے مینٹور کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں لیکن اب وہ جنوبی افریقہ میں آر پی ایس جی گروپ کی ٹی 20 ٹیم ڈربن سپر جائنٹس کی بھی سرپرستی کریں گے۔ گمبھیر کی رہنمائی میں لکھنؤ سپر جائنٹس نے اپنے پہلے سیزن میں ہی پلے آف کے لیے کوالیفائی کیا۔
جمعہ کو ایک سرکاری بیان میں گروپ نے کہاکہ "گمبھیر آر پی ایس جی خاندان کا ایک لازمی رکن رہے ہیں اور بین الاقوامی آپریشنز میں ان کی مہارت ایک اعزاز ہے۔ وہ کرکٹ کی باریکیوں کو تیزی سے سمجھ سکتے ہیں۔ گروپ کو لگتا ہے کہ وہ نہ صرف ہندوستانی حالات میں بلکہ دوسرے ممالک میں بھی اپنی خدمات انجام دے سکتے ہیں۔
گمبھیر نے کہاکہ “سپر جائنٹس کے عالمی سرپرست کے طور پر میں کچھ اضافی ذمہ داری کا منتظر ہوں۔ سپر جائنٹس فیملی کو عالمی سطح پر اپنی شناخت بناتے ہوئے دیکھنا ایک قابل فخر لمحہ ہوگا۔ میں سپر جائنٹس فیملی کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا۔