سلامتی کونسل کے اجلاس کے 1 گھنٹے بعد ہی شمالی کوریا نے 2 بیلسٹک میزائل فائر کیے ہیں۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق شمالی کوریا نے بیلسٹک میزائل کا 1 اور تجربہ کیا ہے۔
شمالی کوریا نے جاپان کی جانب سمندر میں 2 مختصر فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل داغے ہیں۔
غیر ملکی خبر ایجنسی نے بتایا ہے کہ امریکا، جنوبی کوریا اور جاپان کی جانب سے شمالی کوریا کے اس میزائل تجربے کی مذمت کی گئی ہے۔
ان تینوں ممالک نے شمالی کوریا کےتازہ تجربے کو سلامتی کونسل کی قرار دادوں کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی نے یہ بھی بتایا ہے کہ شمالی کوریا نے گزشتہ روز بھی بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ کیا تھا۔
دنیا کا معمر ترین کتا مر گیا
غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست ساؤتھ کیرولینا کے اس کتے کا نام گنیز ورلڈ ریکارڈ میں بھی درج تھا اور اس کی موت اپنے مالک کے گھر پر ہوئی۔رپورٹس کے مطابق ’پیبلز‘ نامی کتا 5 ماہ بعد 23 سال کا ہوجاتا تاہم ایسا نہ ہوسکا۔گزشتہ برس ریکارڈ حاصل کرنے پر کتے کی مالک نے کہا تھا کہ مجھے یہ جان کر خوشی ہوئی کہ اس نے میرے ساتھ صحت مند لمبی زندگی گزاری ہے۔کتے کے مالک نے اسے پیار کرنے والا، خوبصورت اور ایک چھوٹا محافظ قرار دیا تھا۔انہوں نے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے نمائندے کو بتایا تھا کہ اس نے اپنے کتے کو پروٹین سے بھرپور خوراک کھلائی جس میں سبزی اور چاول شامل ہیں۔