جے پور//لیجینٹس لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کا آج شام یہاں میچ کھیلنے والی ایل این جے بھیلواڑہ کنگس ٹیم کے کپتان عرفان پٹھان نے کہا کہ وہ ٹیم کی اب تک کی کارکردگی سے خوش ہیں اور جے پورکی راجدھانی میں فائنل میچ جیتنایقینی طور پر بے حد خاص ہوگا۔
پٹھان نے میچ شروع ہونے سے پہلے یہ بات کہی۔ انھوں نے کہا کہ ”اب تک ٹیم کی کارکردگی سے میں بے حد خوش ہوں، جس کی وجہ سے ہم لیجینٹس لیگ کرکٹ کے فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔اس آخری میچ کے لئے بے حد پر جوش ہیں او اپنے مقامی شائقین کے تعاون سے اپنی صلاحیت کے مطابق پرفارم کریں گے۔اپنے ریاست میں، وہ بھی راجدھانی جے پور میں جیتنا یقینی طور پر بے حد خاص ہوگا۔“
ایل این جے بھیلواڑہ کنگس کے مالک ریجو جھنجھنوالا نے کہا”ہم بے حد پر جوش ہیں کہ ہمارے کھلاڑی لیجنڈنس لیگ کرکٹ کا فائنل میچ کھیلنے جا رہے ہیں۔یہاں تک پہنچنے کے لئے انھوں نے کڑی محنت کی ہے۔اب مقامی شائقین کے جوش و خروش کے ساتھ اپنے ہوم ٹرف پر ٹورنامنٹ جیتنے کے لئے تیار ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ اس ٹورنامنٹ کا فائنل میچ ایل این جے بھیلواڑہ کنگس اور انڈین کیپیٹل کے درمیان جے پور کے ایس ایم ایس اسٹیڈیم میں شام ساڑھے سات بجے سے کھیلا جا رہا ہے۔