ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

پنجاب پولس نے نارکو-ٹیررزم ماڈیول کار پردہ فاش کیا، اسلحہ اور ہیروئن برآمد

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-10-04
in قومی خبریں
A A
پنجاب پولس نے نارکو-ٹیررزم ماڈیول کار پردہ فاش کیا، اسلحہ اور ہیروئن برآمد
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وزارت دفاع نے کیئے 4,106 کروڑ روپے کے معاہدے، فضائیہ کو مواصلاتی سیٹلائٹ اور بحریہ کو ٹارپیڈو ملیں گے

خواتین کا استحصال کرنے والے رہنماؤں کو تحفظ دیتی ہے کانگریس: بی جے پی

امرتسر// پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان کی ہدایت پر پنجاب پولس نے تہواروں کے موسم سے قبل سماج دشمن عناصر کے خلاف چوکسی بڑھا دی ہے ۔
پنجاب کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) گورو یادو نے منگل کے روز یہاں کہا کہ امرتسر دیہی پولیس نے آئی ایس کے حمایت یافتہ نارکو-ٹیررزم ماڈیول کا پردہ فاش کیا ہے ۔ اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہونے کے بعد اس کے کلیدی آپریٹر کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ اس ماڈیول کو کناڈا میں مقیم لکھبیر سنگھ عرف لنڈا، پاکستان میں مقیم ہرویندر سنگھ رندا اور اٹلی میں مقیم ہرپریت سنگھ عرف ہیپی مشترکہ طور پر چلا رہے ہیں۔
مسٹر گورو یادو نے بتایا کہ گرفتار ملزم کی شناخت یوگراج سنگھ عرف یوگ کے طور پر کی گئی ہے ، جو گاؤں راجوک، ترن تارن کا باشندہ ہے ، اس کے علاوہ پولس نے مزید پانچ ساتھیوں کی بھی شناخت کی ہے ، جو پنجاب اور ملحقہ ریاستوں میں غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہے ۔
پولیس نے آر ڈی ایکس سے بھرے ٹفن باکس میں نصب ایک دیسی ساختہ دھماکہ خیز آلہ (آئی ای ڈی) یا ٹفن بم، دو جدید ترین AK-56 رائفلیں جن میں دو میگزین اور 30 [؟][؟]کارتوس، ایک 30 بور پستول چھ کارتوس اور ملزم کے قبضے سے دو کلو گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔
مسٹر یادو نے کہا کہ گرفتار ملزم یوگراج اس ماڈیول کا اہم آپریٹر ہے اور ریاستی پولس کو کم از کم پانچ مجرمانہ معاملوں میں مطلوب ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یوگراج بڑے پیمانے پر اسلحہ اور منشیات کی کھیپ کی سپلائی اور تقسیم میں سرگرم عمل تھا۔
سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولس (ایس ایس پی) امرتسر دیہی سوپنا شرما نے کہا کہ پولیس نے لنڈا-رندا دہشت گرد ماڈیول کے ارکان کو بے نقاب کرنے میں بڑی کارروائی کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پولس اس ماڈیول گینگ کے پانچ ارکان کی شناخت کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے اور ان کی گرفتاری کے لیے تلاش شروع کر دی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مزید تفتیش جاری ہے اور جلد ہی مزید ہتھیار اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہونے کی امید ہے ۔
دریں اثنائ، رامداس، امرتسر دیہی میں این ڈی پی ایس ایکٹ کی دفعہ 21/27-A/29/61/85 اور آرمس ایکٹ کی دفعہ 25/54/59 کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ٹی 20 ورلڈ کپ کا حصہ نہ ہونے سے دکھی ہوں : بمراہ

Next Post

برفانی تودہ: سات لاشیں نکالی گئیں، آٹھ کو بچا لیا گیا، 25 لاپتہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وزارت دفاع نے کیئے 4,106 کروڑ روپے کے معاہدے، فضائیہ کو مواصلاتی سیٹلائٹ اور بحریہ کو ٹارپیڈو ملیں گے
قومی خبریں

وزارت دفاع نے کیئے 4,106 کروڑ روپے کے معاہدے، فضائیہ کو مواصلاتی سیٹلائٹ اور بحریہ کو ٹارپیڈو ملیں گے

2026-10-16
مغربی بنگال اورآسام اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کی شاندار فتح
قومی خبریں

خواتین کا استحصال کرنے والے رہنماؤں کو تحفظ دیتی ہے کانگریس: بی جے پی

2026-10-16
دہلی ہوائی اڈے پر خراب موسم کے باعث پانچ پروازیں ڈائیورٹ
قومی خبریں

دہلی ہوائی اڈے پر خراب موسم کے باعث پانچ پروازیں ڈائیورٹ

2026-10-16
امریکہ میں ہندو مندر پر گولی باری کی مبینہ سازش پرہندوستان کی گہری تشویش
قومی خبریں

امریکہ میں ہندو مندر پر گولی باری کی مبینہ سازش پرہندوستان کی گہری تشویش

2026-10-16
قومی خبریں

پائلٹ پنجاب میں گینگ وار کے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کریں گے، 16 سے 20 اکتوبر تک پانچ روزہ دورہ

2026-10-16
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
اہم ترین

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

2026-10-16
جے شنکر نے بمسٹیک میں لیا حصہ ، دہشت گردی سمیت کئی امور پر ہوئی بات چیت
اہم ترین

 چین کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کیلئے سرحد پر استحکام ضروری ہے: جئے شنکر

2026-10-15
دوسروں کی قیمت پر نہیں، سب کو ساتھ لے کر آگے بڑھتا ہے ہندستان: مودی
قومی خبریں

دوسروں کی قیمت پر نہیں، سب کو ساتھ لے کر آگے بڑھتا ہے ہندستان: مودی

2026-10-14
Next Post
برفانی تودہ: سات لاشیں نکالی گئیں، آٹھ کو بچا لیا گیا، 25 لاپتہ

برفانی تودہ: سات لاشیں نکالی گئیں، آٹھ کو بچا لیا گیا، 25 لاپتہ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.